Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوحنا 11:38 - کِتابِ مُقادّس

38 یِسُوعؔ پِھر اپنے دِل میں نِہایت رنجِیدہ ہو کر قبر پر آیا۔ وہ ایک غار تھا اور اُس پر پتّھر دَھرا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

38 یِسوعؔ غمگین دِل کے ساتھ قبر پر آئے۔ یہ ایک غار تھا جِس کے مُنہ پر ایک پتّھر رکھا ہُوا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

38 फिर ईसा दुबारा निहायत रंजीदा होकर क़ब्र पर आया। क़ब्र एक ग़ार थी जिसके मुँह पर पत्थर रखा गया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

38 پھر عیسیٰ دوبارہ نہایت رنجیدہ ہو کر قبر پر آیا۔ قبر ایک غار تھی جس کے منہ پر پتھر رکھا گیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یوحنا 11:38
12 حوالہ جات  

جب یِسُوعؔ نے اُسے اور اُن یہُودِیوں کو جو اُس کے ساتھ آئے تھے روتے دیکھا تو دِل میں نِہایت رنجِیدہ ہُؤا اور گھبرا کر کہا۔


اور اپنی نئی قبر میں جو اُس نے چٹان میں کُھدوائی تھی رکھّا۔ پِھر وہ ایک بڑا پتّھر قبر کے مُنہ پر لُڑھکا کر چلا گیا۔


ہفتہ کے پہلے دِن مریمؔ مگدلِینی اَیسے تڑکے کہ ابھی اندھیرا ہی تھا قبر پر آئی اور پتّھر کو قبر سے ہٹا ہُؤا دیکھا۔


اور پتّھر کو قبر پر سے لُڑھکا ہُؤا پایا۔


تُو یہاں کیا کرتا ہے؟ اور تیرا یہاں کَون ہے کہ تُو یہاں اپنے لِئے قبر تراشتا ہے؟ بُلندی پر اپنی گور تراشتا ہے اور چٹان میں اپنے لِئے گھر کُھداوتا ہے۔


اِس کے بعد ابرہامؔ نے اپنی بِیوی سارؔہ کو مَکفیلہؔ کے کھیت کے غار میں جو مُلکِ کنعانؔ میں مَمرے یعنی حبرُونؔ کے سامنے ہے دفن کِیا۔


اُس نے ایک مہِین چادر مول لی اور لاش کو اُتار کر اُس چادر میں کفنایا اور ایک قبر کے اندر جو چٹان میں کھودی گئی تھی رکھّا اور قبر کے مُنہ پر ایک پتّھر لُڑھکا دِیا۔


اُس نے اپنی رُوح میں آہ کھینچ کر کہا اِس زمانہ کے لوگ کیوں نِشان طلب کرتے ہیں؟ مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ اِس زمانہ کے لوگوں کو کوئی نِشان دِیا نہ جائے گا۔


پس وہ پہرے والوں کو ساتھ لے کر گئے اور پتّھر پر مُہر کر کے قبر کی نِگہبانی کی۔


پس اَے آدمؔ زاد کمر کی شِکستگی سے آہیں مار اور تلخ کامی سے اُن کی آنکھوں کے سامنے ٹھنڈی سانس بھر۔


اور خُداوند نے اُسے فرمایا کہ شہر کے درمیان سے ہاں یروشلیِم کے بِیچ سے گُذر اور اُن لوگوں کی پیشانی پر جو اُن سب نفرتی کاموں کے سبب سے جو اُس کے درمِیان کِئے جاتے ہیں آہیں مارتے اور روتے ہیں نِشان کر دے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات