Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 3:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اور تُم نے یہُوداؔہ اور یروشلیِم کی اَولاد کو یُونانیوں کے ہاتھ بیچا ہے تاکہ اُن کو اُن کی حدُود سے دُور کرو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 تُم نے یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کو یُونانیوں کے ہاتھ فروخت کیا تاکہ تُم اُنہیں اُن کے مادرِ وطن سے دُور کر دو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 यहूदाह और यरूशलम के बाशिंदों को तुमने यूनानियों के हाथ बेच डाला ताकि वह अपने वतन से दूर रहें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 یہوداہ اور یروشلم کے باشندوں کو تم نے یونانیوں کے ہاتھ بیچ ڈالا تاکہ وہ اپنے وطن سے دُور رہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 3:6
6 حوالہ جات  

یاواؔن تُوبل اور مسک تیرے تاجِر تھے۔ وہ تیرے بازاروں میں غُلاموں اور پِیتل کے برتنوں کی سَوداگری کرتے تھے۔


ہاں اُنہوں نے میرے لوگوں پر قُرعہ ڈالا اور ایک کسبی کے بدلے ایک لڑکا دِیا اور مَے کے لِئے ایک لڑکی بیچی تاکہ مَیخواری کریں۔


اور تُمہارے بیٹے بیٹِیوں کو بنی یہُوداؔہ کے ہاتھ بیچُوں گا اور وہ اُن کو اہِلِ سبا کے ہاتھ جو دُور کے مُلک میں رہتے ہیں بیچیں گے کیونکہ یہ خُداوند کا فرمان ہے۔


اور خُداوند تُجھ کو کشتِیوں میں چڑھا کر اُس راستہ سے مِصرؔ میں لَوٹا لے جائے گا جِس کی بابت مَیں نے تُجھ سے کہا کہ تُو اُسے پِھر کبھی نہ دیکھنا اور وہاں تُم اپنے دُشمنوں کے غُلام اور لَونڈی ہونے کے لِئے اپنے کو بیچو گے پر کوئی خریدار نہ ہو گا۔


تیرے بیٹے اور بیٹِیاں دُوسری قَوم کو دی جائیں گی اور تیری آنکھیں دیکھیں گی اور سارے دِن اُن کے لِئے ترستے ترستے رہ جائیں گی اور تیرا کُچھ بس نہیں چلے گا۔


کیونکہ مَیں نے یہُوداؔہ کو کمان کی طرح جُھکایا اور اِفرائِیم کو تِیر کی طرح لگایا اور اَے صِیُّون مَیں تیرے فرزندوں کو یُونان کے فرزندوں کے خِلاف برانگیختہ کرُوں گا اور تُجھے پہلوان کی تلوار کی مانِند بناؤُں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات