Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 3:14 - کِتابِ مُقادّس

14 گروہ پر گروہ اِنفصال کی وادی میں ہے کیونکہ خُداوند کا دِن اِنفصال کی وادی میں آ پُہنچا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 فیصلہ کی وادی میں ہُجوم ہی ہُجوم ہے! کیونکہ فیصلہ کی وادی میں یَاہوِہ کا دِن نزدیک ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 फ़ैसले की वादी में हंगामा ही हंगामा है, क्योंकि फ़ैसले की वादी में रब का दिन क़रीब आ गया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 فیصلے کی وادی میں ہنگامہ ہی ہنگامہ ہے، کیونکہ فیصلے کی وادی میں رب کا دن قریب آ گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 3:14
17 حوالہ جات  

کُتّوں سے خبردار رہو۔ بدکاروں سے خبردار رہو۔ کٹوانے والوں سے خبردار رہو۔


تو سب قَوموں کو جمع کرُوں گا اور اُن کو یہُوسفط کی وادی میں اُتار لاؤُں گا اور وہاں اُن پر اپنی قَوم اور مِیراث اِسرائیل کے لِئے جِن کو اُنہوں نے قَوموں کے درمیان پراگندہ کِیا اور میرے مُلک کو بانٹ لِیا حُجّت ثابِت کرُوں گا۔


مگر اِس وقت کے آسمان اور زمِین اُسی کلام کے ذرِیعہ سے اِس لِئے رکھّے ہیں کہ جلائے جائیں اور وہ بے دِین آدمِیوں کی عدالت اور ہلاکت کے دِن تک محفُوظ رہیں گے۔


صِیُّون میں نرسِنگا پُھونکو۔ میرے کوہِ مُقدّس پر سانس باندھ کر زور سے پُھونکو۔ مُلک کے تمام باشِندے تھرتھرائیں کیونکہ خُداوند کا روز چلا آتا ہے بلکہ آ پُہنچا ہے۔


اُس روز پر افسوس! کیونکہ خُداوند کا روز نزدِیک ہے۔ وہ قادرِ مُطلق کی طرف سے بڑی ہلاکت کی مانِند آئے گا۔


خُداوند اُس پر ہنسے گا کیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ اُس کا دِن آتا ہے۔


پہاڑوں میں ایک ہجُوم کا شور ہے۔ گویا بڑے لشکر کا! مُملکتوں کی قَوموں کے اِجتماع کا غَوغا ہے! ربُّ الافواج جنگ کے لِئے لشکر جمع کرتا ہے۔


رویا کی وادی کی بابت بارِ نبُوّت۔ اب تُم کو کیا ہُؤا کہ تُم سب کے سب کوٹھوں پر چڑھ گئے؟


اور خُداوند اپنے لشکر کے سامنے للکارتا ہے کیونکہ اُس کا لشکر بے شُمار ہے اور اُس کے حُکم کو انجام دینے والا زبردست ہے کیونکہ خُداوند کا روزِ عظِیم نِہایت خَوفناک ہے۔ کَون اُس کی برداشت کر سکتا ہے؟


قَومیں برانگیختہ ہوں اور یہُوسفط کی وادی میں آئیں کیونکہ مَیں وہاں بَیٹھ کر اِردگِرد کی سب قَوموں کی عدالت کرُوں گا۔


خُداوند کا روزِ عظِیم قرِیب ہے ہاں وہ نزدِیک آ گیا۔ وہ آ پُہنچا! سُنو! خُداوند کے دِن کا شور! زبردست آدمی پُھوٹ پُھوٹ کر روئے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات