Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 3:12 - کِتابِ مُقادّس

12 قَومیں برانگیختہ ہوں اور یہُوسفط کی وادی میں آئیں کیونکہ مَیں وہاں بَیٹھ کر اِردگِرد کی سب قَوموں کی عدالت کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 ”قومیں جاگ اُٹھیں؛ اَور وہ یہوشافاطؔ کی وادی کی طرف کوچ کریں، کیونکہ مَیں وہاں تخت نشین ہوکر چاروں طرف کی سَب قوموں کا اِنصاف کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 “दीगर अक़वाम हरकत में आकर वादीए-यहूसफ़त में आ जाएँ। क्योंकि वहाँ मैं तख़्त पर बैठकर इर्दगिर्द की तमाम अक़वाम का फ़ैसला करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 ”دیگر اقوام حرکت میں آ کر وادیٔ یہوسفط میں آ جائیں۔ کیونکہ وہاں مَیں تخت پر بیٹھ کر ارد گرد کی تمام اقوام کا فیصلہ کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 3:12
17 حوالہ جات  

تو سب قَوموں کو جمع کرُوں گا اور اُن کو یہُوسفط کی وادی میں اُتار لاؤُں گا اور وہاں اُن پر اپنی قَوم اور مِیراث اِسرائیل کے لِئے جِن کو اُنہوں نے قَوموں کے درمیان پراگندہ کِیا اور میرے مُلک کو بانٹ لِیا حُجّت ثابِت کرُوں گا۔


خُداوند کھڑا ہے کہ مُقدّمہ لڑے اور لوگوں کی عدالت کرے۔


اور وہ قَوموں کے درمِیان عدالت کرے گا اور بُہت سی اُمّتوں کو ڈانٹے گا اور وہ اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالیں اور اپنے بھالوں کو ہنسوے بنا ڈالیں گے اور قَوم قَوم پر تلوار نہ چلائے گی اور وہ پِھر کبھی جنگ کرنا نہ سِیکھیں گے۔


خُداوند کے حضُور۔ کیونکہ وہ زمِین کی عدالت کرنے آ رہا ہے۔ وہ صداقت سے جہان کی اور راستی سے قَوموں کی عدالت کرے گا۔


خُداوند کے حضُور۔ کیونکہ وہ آ رہا ہے۔ وہ زمِین کی عدالت کرنے کو آ رہا ہے۔ وہ صداقت سے جہان کی اور اپنی سچّائی سے قَوموں کی عدالت کرے گا۔


اور اُس روز وہ کوہِ زَیتُون پر جو یروشلیِم کے مشرِق میں واقِع ہے کھڑا ہو گا اور کوہِ زَیتُون بِیچ سے پھٹ جائے گا اور اُس کے مشرِق سے مغرِب تک ایک بڑی وادی ہو جائے گی کیونکہ آدھا پہاڑ شِمال کو سرک جائے گا اور آدھا جنُوب کو۔


اور وہ بُہت سی اُمّتوں کے درمِیان عدالت کرے گا اور دُور کی زورآور قَوموں کو ڈانٹے گا اور وہ اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالیں اور اپنے بھالوں کو ہنسوے بنا ڈالیں گے اور قَوم قَوم پر تلوار نہ چلائے گی اور وہ پِھر کبھی جنگ کرنا نہ سِیکھیں گے۔


گروہ پر گروہ اِنفصال کی وادی میں ہے کیونکہ خُداوند کا دِن اِنفصال کی وادی میں آ پُہنچا۔


اَے خُداوند! اپنے قہر میں اُٹھ۔ میرے مُخالِفوں کے غضب کے مُقابلہ میں تُو کھڑا ہو جا اور میرے لِئے جاگ۔ تُو نے اِنصاف کا حُکم تو دے دِیا ہے۔


پِھر مَیں نے آسمان کو کھُلا ہُؤا دیکھا اور کیا دیکھتا ہُوں کہ ایک سفید گھوڑا ہے اور اُس پر ایک سوار ہے جو سچّا اور برحق کہلاتا ہے اور وہ راستی کے ساتھ اِنصاف اور لڑائی کرتا ہے۔


اور اُسی دِن یُوں ہو گا کہ مَیں وہاں اِسرائیل میں جُوج کو ایک گورِستان دُوں گا یعنی رہگُذروں کی وادی جو سمُندر کے مشرِق میں ہے۔ اُس سے رہگُذروں کی راہ بند ہو گی اور وہاں جُوج کو اور اُس کی تمام جمعِیّت کو دفن کریں گے اور جمعِیّتِ جُوج کی وادی اُس کا نام رکھّیں گے۔


اِس لِئے کہ وہ روز قرِیب ہے ہاں خُداوند کا روز یعنی بادلوں کا روز قرِیب ہے۔ وہ قَوموں کی سزا کا وقت ہو گا۔


اور چَوتھے دِن وہ براکاؔہ کی وادی میں اِکٹّھے ہُوئے کیونکہ اُنہوں نے وہاں خُداوند کو مُبارک کہا اِس لِئے کہ اُس مقام کا نام آج تک براکاؔہ کی وادی ہے۔


رویا کی وادی کی بابت بارِ نبُوّت۔ اب تُم کو کیا ہُؤا کہ تُم سب کے سب کوٹھوں پر چڑھ گئے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات