Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 2:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اُن کے رُوبرُو لوگ تھرتھراتے ہیں۔ سب چِہروں کا رنگ فق ہو جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اُن کے سامنے قومیں خوفزدہ ہو جاتی ہیں؛ اَور ہر ایک چہرہ خوف سے پیلا پڑ جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 उन्हें देखकर क़ौमें डर के मारे पेचो-ताब खाने लगती हैं, हर चेहरा माँद पड़ जाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اُنہیں دیکھ کر قومیں ڈر کے مارے پیچ و تاب کھانے لگتی ہیں، ہر چہرہ ماند پڑ جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 2:6
7 حوالہ جات  

وہ خالی سُنسان اور وِیران ہے۔ اُن کے دِل پِگھل گئے اور گُھٹنے ٹکرانے لگے۔ ہر ایک کی کمر میں شِدّت سے درد ہے اور اِن سب کے چِہرے زرد ہو گئے۔


اور وہ ہِراسان ہوں گے جان کنی اور غمگِینی اُن کو آ لے گی۔ وہ اَیسے درد میں مُبتلا ہوں گے جَیسے عَورت زِہ کی حالت میں۔ وہ سراسِیمہ ہو کر ایک دُوسرے کا مُنہ دیکھیں گے اور اُن کے چِہرے شُعلہ نُما ہوں گے۔


اب پُوچھو اور دیکھو کیا کبھی کِسی مَرد کو دردِ زِہ لگا؟ کیا سبب ہے کہ مَیں ہر ایک مَرد کو زچّہ کی مانِند اپنے ہاتھ کمر پر رکھّے دیکھتا ہُوں اور سب کے چِہرے زرد ہو گئے ہیں؟


اب اُن کے چِہرے سِیاہی سے بھی کالے ہیں۔ وہ بازار میں پہچانے نہیں جاتے۔ اُن کا چمڑا ہڈِّیوں سے سٹا ہے۔ وہ سُوکھ کر لکڑی ساہو گیا۔


اپنی بِنتِ قَوم کی شِکستگی کے سبب سے مَیں شِکستہ حال ہُؤا۔ مَیں کُڑھتا رہتا ہُوں۔ حَیرت نے مُجھے دبا لِیا۔


مَیں اُس مشکِیزہ کی مانِند ہو گیا جو دُھوئیں میں ہو تَو بھی مَیں تیرے آئِین کو نہیں بُھولتا۔


شیروں کی ماند اور جوان بَبروں کی کھانے کی جگہ کہاں ہے جِس میں شیرِ بَبر اور شیرنی اور اُن کے بچّے بے خَوف پِھرتے تھے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات