Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 2:31 - کِتابِ مُقادّس

31 اِس سے پیشتر کہ خُداوند کا خَوفناک روزِ عظِیم آئے آفتاب تارِیک اور مہتاب خُون ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 اِس سے پہلے کہ یَاہوِہ کا خوفناک روزِ عظیم آئے، آفتاب تاریک ہو اَور ماہتاب خُون کی طرح سُرخ ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 सूरज तारीक हो जाएगा, चाँद का रंग ख़ून-सा हो जाएगा, और फिर रब का अज़ीम और जलाली दिन आएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 سورج تاریک ہو جائے گا، چاند کا رنگ خون سا ہو جائے گا، اور پھر رب کا عظیم اور جلالی دن آئے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 2:31
21 حوالہ جات  

اور فوراً اُن دِنوں کی مُصِیبت کے بعد سُورج تارِیک ہو جائے گا اور چاند اپنی رَوشنی نہ دے گا اور ستارے آسمان سے گِریں گے اور آسمانوں کی قُوّتیں ہلائی جائیں گی۔


دیکھو خُداوند کے بزُرگ اور ہَولناک دِن کے آنے سے پیشتر مَیں ایلیّاہؔ نبی کو تُمہارے پاس بھیجُوں گا۔


کیونکہ دیکھو وہ دِن آتا ہے جو بھٹّی کی مانِند سوزان ہو گا۔ تب سب مغرُور اور بدکردار بُھوسے کی مانِند ہوں گے اور وہ دِن اُن کو اَیسا جلائے گا کہ شاخ و بُن کُچھ نہ چھوڑے گا ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


سُورج اور چاند تارِیک ہو جائیں گے اور سِتاروں کا چمکنا بند ہو جائے گا۔


اُن کے سامنے زمِین و آسمان کانپتے اور تھرتھراتے ہیں۔ سُورج اور چاند تارِیک اور سِتارے بے نُور ہو جاتے ہیں۔


اور سُورج اور چاند اور سِتاروں میں نِشان ظاہِر ہوں گے اور زمِین پر قَوموں کو تکلِیف ہو گی کیونکہ وہ سمُندر اور اُس کی لہروں کے شور سے گھبرا جائیں گی۔


اُن ایّام میں اور اُسی وقت جب مَیں یہُوداؔہ اور یروشلیِم کے اسِیروں کو واپس لاؤُں گا۔


اور دوپہر سے لے کر تِیسرے پہر تک تمام مُلک میں اندھیرا چھایا رہا۔


سُورج تارِیک اور چاند خُون ہو جائے گا۔ پیشتر اِس سے کہ خُداوند کا عظِیم اور جلِیل دِن آئے۔


اور جب چَوتھے فرِشتہ نے نرسِنگا پُھونکا تو تِہائی سُورج اور تِہائی چاند اور تِہائی سِتاروں پر صَدمہ پُہنچا۔ یہاں تک کہ اُن کا تِہائی حِصّہ تارِیک ہو گیا اور تِہائی دِن میں رَوشنی نہ رہی اور اِسی طرح تِہائی رات میں بھی۔


اِسی لِئے زمِین ماتم کرے گی اور اُوپر سے آسمان تارِیک ہو جائے گا کیونکہ مَیں کہہ چُکا۔ مَیں نے اِرادہ کِیا ہے۔ مَیں اُس سے پشیمان نہ ہُوں گا اور اُس سے باز نہ آؤُں گا۔


اور جب مَیں تُجھے نابُود کرُوں گا تو آسمان کو تارِیک اور اُس کے سِتاروں کو بے نُور کرُوں گا۔ سُورج کو بادل سے چِھپاؤُں گا اور چاند اپنی رَوشنی نہ دے گا۔


صِیُّون میں نرسِنگا پُھونکو۔ میرے کوہِ مُقدّس پر سانس باندھ کر زور سے پُھونکو۔ مُلک کے تمام باشِندے تھرتھرائیں کیونکہ خُداوند کا روز چلا آتا ہے بلکہ آ پُہنچا ہے۔


اندھیرے اور تارِیکی کا روز۔ ابرِ سِیاہ اور ظُلمات کا روز ہے۔ ایک بڑی اور زبردست اُمّت جِس کی مانِند نہ کبھی ہُوئی اور نہ سالہایِ دراز تک اُس کے بعد ہو گی پہاڑوں پر صُبح صادِق کی طرح پَھیل جائے گی۔


اور خُداوند اپنے لشکر کے سامنے للکارتا ہے کیونکہ اُس کا لشکر بے شُمار ہے اور اُس کے حُکم کو انجام دینے والا زبردست ہے کیونکہ خُداوند کا روزِ عظِیم نِہایت خَوفناک ہے۔ کَون اُس کی برداشت کر سکتا ہے؟


اور اُس روز رَوشنی نہ ہو گی اور اجرامِ فلک چِھپ جائیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات