Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 2:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اور خُداوند اپنے لشکر کے سامنے للکارتا ہے کیونکہ اُس کا لشکر بے شُمار ہے اور اُس کے حُکم کو انجام دینے والا زبردست ہے کیونکہ خُداوند کا روزِ عظِیم نِہایت خَوفناک ہے۔ کَون اُس کی برداشت کر سکتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 یَاہوِہ اَپنی فَوج کے آگے ہوکر بُلند آواز سے گرجتا ہے؛ کیونکہ اُن کی فَوج لاتعداد ہے، اَور اُن کے حُکم بردار زبردست ہیں۔ یَاہوِہ کا دِن عظیم ہے؛ وہ نہایت خوفناک ہے۔ کون اُسے برداشت کر سکےگا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 रब ख़ुद अपनी फ़ौज के आगे आगे गरजता रहता है। उसका लशकर निहायत बड़ा है, और जो फ़ौजी उसके हुक्म पर चलते हैं वह ताक़तवर हैं। क्योंकि रब का दिन अज़ीम और निहायत हौलनाक है, कौन उसे बरदाश्त कर सकता है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 رب خود اپنی فوج کے آگے آگے گرجتا رہتا ہے۔ اُس کا لشکر نہایت بڑا ہے، اور جو فوجی اُس کے حکم پر چلتے ہیں وہ طاقت ور ہیں۔ کیونکہ رب کا دن عظیم اور نہایت ہول ناک ہے، کون اُسے برداشت کر سکتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 2:11
30 حوالہ جات  

پر اُس کے آنے کے دِن کی کِس میں تاب ہے؟ اور جب اُس کا ظہُور ہو گا تو کَون کھڑا رہ سکے گا؟ کیونکہ وہ سُنار کی آگ اور دھوبی کے صابُون کی مانِند ہے۔


کِس کو اُس کے قہر کی تاب ہے؟ اُس کے قہرِ شدِید کو کَون برداشت کر سکتا ہے؟ اُس کا قہر آگ کی مانِند نازِل ہوتا ہے۔ وہ چٹانوں کو توڑ ڈالتا ہے۔


اِس لِئے اُس پر ایک ہی دِن میں آفتیں آئیں گی یعنی مَوت اور غم اور کال اور وہ آگ میں جلا کر خاک کر دی جائے گی کیونکہ اُس کا اِنصاف کرنے والا خُداوند خُدا قَوّی ہے۔


کیونکہ اُن کے غضب کا روزِ عظِیم آ پُہنچا۔ اب کَون ٹھہر سکتا ہے؟


کیونکہ خُداوند صِیّوُن سے نعرہ مارے گا اور یروشلیِم سے آواز بُلند کرے گا اور آسمان و زمِین کانپیں گے لیکن خُداوند اپنے لوگوں کی پناہ گاہ اور بنی اِسرائیل کا قلعہ ہے۔


افسوس! وہ دِن بڑا ہے۔ اُس کی مِثال نہیں۔ وہ یعقُوبؔ کی مُصِیبت کا وقت ہے پر وہ اُس سے رہائی پائے گا۔


قَومیں جُھنجلائِیں۔ سلطنتوں نے جُنبش کھائی۔ وہ بول اُٹھا۔ زمِین پِگھل گئی۔


کیا خُداوند کا دِن تارِیکی نہ ہو گا؟ اُس میں روشنی نہ ہو گی بلکہ سخت ظُلمت ہو گی اور نُور مُطلق نہ ہو گا۔


اُس روز پر افسوس! کیونکہ خُداوند کا روز نزدِیک ہے۔ وہ قادرِ مُطلق کی طرف سے بڑی ہلاکت کی مانِند آئے گا۔


اُن کا چُھڑانے والا زورآور ہے۔ ربُّ الافواج اُس کا نام ہے۔ وہ اُن کی پُوری حِمایت کرے گا تاکہ زمِین کو راحت بخشے اور بابل کے باشِندوں کو پریشان کرے۔


خُداوند بہادُر کی مانِند نِکلے گا۔ وہ جنگی مَرد کی مانِند اپنی غَیرت دِکھائے گا۔ وہ نعرہ مارے گا۔ ہاں وہ للکارے گا۔ وہ اپنے دُشمنوں پر غالِب آئے گا۔


پہاڑوں میں ایک ہجُوم کا شور ہے۔ گویا بڑے لشکر کا! مُملکتوں کی قَوموں کے اِجتماع کا غَوغا ہے! ربُّ الافواج جنگ کے لِئے لشکر جمع کرتا ہے۔


اور اُس نے یہ مثل بھی شرُوع کی اور کہنے لگا:- ہائے افسوس! جب خُدا یہ کرے گا تو کَون جِیتا بچے گا؟


اِس سے پیشتر کہ خُداوند کا خَوفناک روزِ عظِیم آئے آفتاب تارِیک اور مہتاب خُون ہو جائے گا۔


اِس لِئے تُو یہ سب باتیں اُن کے خِلاف نبُوّت سے بیان کر اور اُن سے کہہ دے کہ خُداوند بُلندی پر سے گرجے گا اور اپنے مُقدّس مکان سے للکارے گا۔ وہ بڑے زور و شور سے اپنی چراگاہ پر گرجے گا۔ انگُور لتاڑنے والوں کی مانِند وہ زمِین کے سب باشِندوں کو للکارے گا۔


تُم پر افسوس جو خُداوند کے دِن کی آرزُو کرتے ہو! تُم خُداوند کے دِن کی آرزُو کیوں کرتے ہو؟ وہ تو تارِیکی کا دِن ہے۔ روشنی کا نہیں۔


اُس نے کہا کہ خُداوند صِیُّون سے نعرہ مارے گا اور یروشلیِم سے آواز بُلند کرے گا اور چرواہوں کی چراگاہیں ماتم کریں گی اور کرمِل کی چوٹی سُوکھ جائے گی۔


اور اُن برسوں کا حاصِل جو میری تُمہارے خِلاف بھیجی ہُوئی فَوجِ ملخ نِگل گئی اور کھا کر چٹ کر گئی تُم کو واپس دُوں گا۔


کیا تیرا دِل برداشت کرے گا اور تیرے ہاتھوں میں زور ہو گا جب مَیں تیرا مُعاملہ فَیصل کرُوں گا؟ مَیں خُداوند نے فرمایا اور مَیں ہی کر دِکھاؤُں گا۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ خُداوند مِصرؔ کی نہروں کے اُس سِرے پر سے مکِھّیوں کو اور اسُور کے مُلک سے زنبُوروں کو سُسکار کر بُلائے گا۔


کیونکہ خُداوند خُود آسمان سے للکار اور مُقرّب فرِشتہ کی آواز اور خُدا کے نرسِنگے کے ساتھ اُتر آئے گا اور پہلے تو وہ جو مسِیح میں مُوئے جی اُٹھیں گے۔


کیونکہ میرے مُلک پر ایک قَوم چڑھ آئی ہے جِس کے لوگ زورآور اور بے شُمار ہیں۔ اُن کے دانت شیرِ بَبر کے سے ہیں اور اُن کی داڑھیں شیرنی کی سی ہیں۔


صِیُّون میں نرسِنگا پُھونکو۔ میرے کوہِ مُقدّس پر سانس باندھ کر زور سے پُھونکو۔ مُلک کے تمام باشِندے تھرتھرائیں کیونکہ خُداوند کا روز چلا آتا ہے بلکہ آ پُہنچا ہے۔


اندھیرے اور تارِیکی کا روز۔ ابرِ سِیاہ اور ظُلمات کا روز ہے۔ ایک بڑی اور زبردست اُمّت جِس کی مانِند نہ کبھی ہُوئی اور نہ سالہایِ دراز تک اُس کے بعد ہو گی پہاڑوں پر صُبح صادِق کی طرح پَھیل جائے گی۔


گروہ پر گروہ اِنفصال کی وادی میں ہے کیونکہ خُداوند کا دِن اِنفصال کی وادی میں آ پُہنچا۔


کیونکہ سب قَوموں پر خُداوند کا دِن آ پُہنچا ہے۔ جَیسا تُو نے کِیا ہے وَیسا ہی تُجھ سے کِیا جائے گا۔ تیرا کِیا تیرے سر پر آئے گا۔


اُس نے اپنے تِیر چلا کر اُن کو پراگندہ کِیا۔ بلکہ تابڑ توڑ بِجلی سے اُن کو شِکست دی۔


تُو نے عالمِ بالا کو صعُود فرمایا۔ تُو قَیدِیوں کو ساتھ لے گیا۔ تُجھے لوگوں سے بلکہ سرکشوں سے بھی ہدئیے مِلے تاکہ خُداوند خُدا اُن کے ساتھ رہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات