Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 1:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اَے بُوڑھو سُنو! اَے زمِین کے سب باشِندو کان لگاؤ! کیا تُمہارے یا تُمہارے باپ دادا کے ایّام میں کبھی اَیسا ہُؤا؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اَے رہنماؤں سُنو؛ اَے مُلک کے تمام باشِندو کان لگا کر میری بات سُنو۔ کیا تمہارے یا، آپ کے آباؤاَجداد کے زمانے میں؟ تمہارے آباؤاَجداد کے ایّام میں کبھی اَیسا ہُوا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 ऐ बुज़ुर्गो, सुनो! ऐ मुल्क के तमाम बाशिंदो, तवज्जुह दो! जो कुछ इन दिनों में तुम्हें पेश आया है क्या वह पहले कभी तुम्हें या तुम्हारे बापदादा को पेश आया?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اے بزرگو، سنو! اے ملک کے تمام باشندو، توجہ دو! جو کچھ اِن دنوں میں تمہیں پیش آیا ہے کیا وہ پہلے کبھی تمہیں یا تمہارے باپ دادا کو پیش آیا؟

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 1:2
24 حوالہ جات  

اندھیرے اور تارِیکی کا روز۔ ابرِ سِیاہ اور ظُلمات کا روز ہے۔ ایک بڑی اور زبردست اُمّت جِس کی مانِند نہ کبھی ہُوئی اور نہ سالہایِ دراز تک اُس کے بعد ہو گی پہاڑوں پر صُبح صادِق کی طرح پَھیل جائے گی۔


اَے کاہِنو یہ بات سُنو! اَے بنی اِسرائیل کان لگاؤ! اَے بادشاہ کے گھرانے سُنو! اِس لِئے کہ فتویٰ تُم پر ہے کیونکہ تُم مِصفاؔہ میں پھندا اور تبُور پر دام بنے ہو۔


افسوس! وہ دِن بڑا ہے۔ اُس کی مِثال نہیں۔ وہ یعقُوبؔ کی مُصِیبت کا وقت ہے پر وہ اُس سے رہائی پائے گا۔


ذرا پِچھلے زمانہ کے لوگوں سے پُوچھ اور جو کُچھ اُن کے باپ دادا نے تحقِیق کی ہے اُس پر دھیان کر


کیونکہ اُس وقت اَیسی بڑی مُصِیبت ہو گی کہ دُنیا کے شُرُوع سے نہ اب تک ہُوئی نہ کبھی ہو گی۔


جِس کے کان ہوں وہ سُن لے۔


اَے بنی یعقُوبؔ کے سردارو اور اَے بنی اِسرائیل کے حاکِمو جو عدالت سے عداوت رکھتے ہو اور ساری راستی کو مروڑتے ہو اِس بات کو سُنو۔


اور مَیں نے کہا اَے یعقُوب کے سردارو اور بنی اِسرائیل کے حاکِموں سُنو! کیا مُناسِب نہیں کہ تُم عدالت سے واقِف ہو؟


اَے سب لوگو سُنو! اے زمِین اور اُس کی معمُوری کان لگاؤ! اور خُداوند خُدا ہاں خُداوند اپنے مُقدّس مَسکِن سے تُم پر گواہی دے۔


اَے اِسرائیل کے خاندان اِس کلام کو جِس سے مَیں تُم پر نَوحہ کرتا ہُوں سُنو۔


اَے بسن کی گایو جو کوہِ سامرؔیہ پر رہتی ہو اور غرِیبوں کو ستاتی اور مِسکِینوں کو کُچلتی اور اپنے مالِکوں سے کہتی ہو لاؤ ہم پِئیں تُم یہ بات سُنو۔


اَے بنی اِسرائیل! اَے سب لوگو جِن کو مَیں مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا یہ بات سُنو جو خُداوند تُمہاری بابت فرماتا ہے۔


روزہ کے لِئے ایک دِن مُقدّس کرو۔ مُقدّس محفِل فراہم کرو۔ بزُرگوں اور مُلک کے تمام باشِندوں کو خُداوند اپنے خُدا کے گھر میں جمع کر کے اُس سے فریاد کرو۔


اَے بنی اِسرائیل خُداوند کا کلام سُنو کیونکہ اِس مُلک کے رہنے والوں سے خُداوند کا جھگڑا ہے کیونکہ یہ مُلک راستی و شفقت اور خُدا شناسی سے خالی ہے۔


اور اُس وقت مِیکاؔئیل مُقرّب فرِشتہ جو تیری قَوم کے فرزندوں کی حِمایت کے لِئے کھڑا ہے اُٹھے گا اور وہ اَیسی تکلِیف کا وقت ہو گا کہ اِبتدایِ اقوام سے اُس وقت تک کبھی نہ ہُؤا ہو گا اور اُس وقت تیرے لوگوں میں سے ہر ایک جِس کا نام کِتاب میں لِکھا ہو گا رہائی پائے گا۔


اب ذرا سُنو اَے نادان اور بے عقل لوگو جو آنکھیں رکھتے ہو پر دیکھتے نہیں۔ جو کان رکھتے ہو پر سُنتے نہیں۔


اَے قَومو! نزدِیک آ کر سُنو۔ اَے اُمّتو! کان لگاؤ۔ زمِین اور اُس کی معمُوری۔ دُنیا اور سب چِیزیں جو اُس میں ہیں سُنیں۔


خُداوند تُجھ پر اور تیرے لوگوں اور تیرے باپ کے گھرانے پر اَیسے دِن لائے گا جَیسے اُس دِن سے جب اِفرائِیم یہُوداؔہ سے جُدا ہُؤا آج تک کبھی نہ لایا یعنی شاہِ اسُور کے دِن۔


اَے سب اُمّتو! یہ سُنو۔ اَے جہان کے سب باشِندو کان لگاؤ۔


شرِیر کیوں جِیتے رہتے۔ عُمر رسِیدہ ہوتے بلکہ قُوّت میں زبردست ہوتے ہیں؟


ہم لوگوں میں سفید سر اور بڑے بُوڑھے بھی ہیں جو تیرے باپ سے بھی بُہت زِیادہ عُمر کے ہیں۔


بُڈّھوں میں سمجھ ہوتی ہے اور عُمر کی درازی میں دانائی۔


جِس کے کان ہوں وہ سُنے کہ رُوح کلِیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے۔ جو غالِب آئے مَیں اُسے اُس زِندگی کے درخت میں سے جو خُدا کے فِردوس میں ہے پَھل کھانے کو دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات