Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 1:14 - کِتابِ مُقادّس

14 روزہ کے لِئے ایک دِن مُقدّس کرو۔ مُقدّس محفِل فراہم کرو۔ بزُرگوں اور مُلک کے تمام باشِندوں کو خُداوند اپنے خُدا کے گھر میں جمع کر کے اُس سے فریاد کرو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 مُقدّس روزہ کا اعلان کرو؛ اَور مُقدّس اِجتماع طلب کرو۔ رہنماؤں کو اَور مُلک کے تمام باشِندوں کو یَاہوِہ اَپنے خُدا کے گھر میں آنے کا فرمان سُناؤ، اَور یَاہوِہ سے فریاد کرو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 मुक़द्दस रोज़े का एलान करो। लोगों को ख़ास इजतिमा के लिए बुलाओ। बुज़ुर्गों और मुल्क के तमाम बाशिंदों को रब अपने ख़ुदा के घर में जमा करके बुलंद आवाज़ से रब से इल्तिजा करो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 مُقدّس روزے کا اعلان کرو۔ لوگوں کو خاص اجتماع کے لئے بُلاؤ۔ بزرگوں اور ملک کے تمام باشندوں کو رب اپنے خدا کے گھر میں جمع کر کے بلند آواز سے رب سے التجا کرو۔

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 1:14
15 حوالہ جات  

لیکن اِنسان اور حَیوان ٹاٹ سے مُلبّس ہوں اور خُدا کے حضُور گِریہ و زاری کریں بلکہ ہر شخص اپنی بُری روِش اور اپنے ہاتھ کے ظُلم سے باز آئے۔


اور سارا یہُوداؔہ اپنے بچّوں اور بِیویوں اور لڑکوں سمیت خُداوند کے حضُور کھڑا رہا۔


تُم ساتوں دِن برابر خُداوند کے حضُور آتشِین قُربانی گُذراننا۔ آٹھویں دِن تُمہارا مُقدّس مجمع ہو اور پِھر خُداوند کے حضُور آتِشِین قُربانی گُذراننا۔ وہ خاص مجمع ہے۔ اُس میں کوئی خادِمانہ کام نہ کرنا۔


اور پہلے دِن سے آخِری دِن تک روز بروز اُس نے خُدا کی شرِیعت کی کِتاب پڑھی اور اُنہوں نے سات دِن عِید منائی اور آٹھویں دِن دستُور کے مُوافِق مُقدّس مجمع فراہم ہُؤا۔


اور یاہُو نے کہا کہ بعل کے لِئے ایک خاص عِید کی تقدِیس کرو۔ سو اُنہوں نے اُس کی مُنادی کر دی۔


کہ جا اور سوسن میں جِتنے یہُودی مَوجُود ہیں اُن کو اِکٹّھا کر اور تُم میرے لِئے روزہ رکھّو اور تِین روز تک دِن اور رات نہ کُچھ کھاؤ نہ پِیو۔ مَیں بھی اور میری سہیلِیاں اِسی طرح سے روزہ رکھّیں گی اور اَیسے ہی مَیں بادشاہ کے حضُور جاؤُں گی جو آئِین کے خِلاف ہے اور اگر مَیں ہلاک ہُوئی تو ہلاک ہُوئی۔


اور شاہِ یہُوداؔہ یہویقِیم بِن یوسیاؔہ کے پانچویں برس کے نویں مہِینے میں یُوں ہُؤا کہ یروشلیِم کے سب لوگوں نے اور اُن سب نے جو یہُوداؔہ کے شہروں سے یروشلیِم میں آئے تھے خُداوند کے حضُور روزہ کی مُنادی کی۔


اَے بُوڑھو سُنو! اَے زمِین کے سب باشِندو کان لگاؤ! کیا تُمہارے یا تُمہارے باپ دادا کے ایّام میں کبھی اَیسا ہُؤا؟


تب نِینوؔہ کے باشِندوں نے خُدا پر اِیمان لا کر روزہ کی مُنادی کی اور ادنیٰ و اعلیٰ سب نے ٹاٹ اوڑھا۔


اَے بے حیا قَوم جمع ہو! جمع ہو!


یہُوداؔہ ماتم کرتا ہے اور اُس کے پھاٹکوں پر اُداسی چھائی ہے۔ وہ ماتمی لِباس میں خاک پر بَیٹھے ہیں اور یروشلیِم کا نالہ بُلند ہُؤا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات