Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 1:12 - کِتابِ مُقادّس

12 تاک خُشک ہو گئی۔ انجِیر کا درخت مُرجھا گیا۔ انار اور کھجُور اور سیب کے درخت ہاں مَیدان کے تمام درخت مُرجھا گئے اور بنی آدمؔ سے خُوشی جاتی رہی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 انگور کی بیل سُوکھ گئی اَور اَنجیر کا درخت مُرجھاگیا؛ انار، کھجور اَور سیب کے درخت الغرض کھیت کے تمام درخت سُوکھ گیٔے ہیں۔ یقیناً بنی آدمؔ کی خُوشی بھی مُرجھا گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 अंगूर की बेल सूख गई, अंजीर का दरख़्त मुरझा गया है। अनार, खजूर, सेब बल्कि फल लानेवाले तमाम दरख़्त पज़मुरदा हो गए हैं। इनसान की तमाम ख़ुशी ख़ाक में मिलाई गई है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 انگور کی بیل سوکھ گئی، انجیر کا درخت مُرجھا گیا ہے۔ انار، کھجور، سیب بلکہ پھل لانے والے تمام درخت پژمُردہ ہو گئے ہیں۔ انسان کی تمام خوشی خاک میں ملائی گئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 1:12
19 حوالہ جات  

مَے کے لِئے بازاروں میں واوَیلا ہو رہا ہے۔ ساری خُوشی پر تارِیکی چھا گئی۔ مُلک کی عِشرت جاتی رہی۔


اور شادمانی چِھین لی گئی اور ہرے بھرے کھیتوں کی خُوشی جاتی رہی اور تاکِستانوں میں گانا اور للکارنا بند ہو جائے گا۔ پامال کرنے والے انگُوروں کو پِھر حَوضوں میں پامال نہ کریں گے۔ مَیں نے انگُور کی فصل کے غوغا کو مَوقُوف کر دِیا۔


کیا ہماری آنکھوں کے سامنے روزی مَوقُوف نہیں ہُوئی اور ہمارے خُدا کے گھر سے خُوشی و شادمانی جاتی نہیں رہی؟


کھیت اُجڑ گئے۔ زمِین ماتم کرتی ہے کیونکہ غلّہ خراب ہو گیا۔ نئی مَے ختم ہو گئی اور رَوغن ضائِع ہو گیا۔


جَیسا سیب کا درخت بَن کے درختوں میں وَیسا ہی میرا محبُوب نَوجوانوں میں ہے۔ مَیں نِہایت شادمانی سے اُس کے سایہ میں بَیٹھی اور اُس کا پَھل میرے مُنہ میں مِیٹھا لگا۔


کیا اِس وقت بِیج کھتّے میں ہے؟ ابھی تو تاک اور انجِیر اور انار اور زَیتُون میں پَھل نہیں لگا۔ آج ہی سے مَیں تُم کو برکت دُوں گا۔


خُوشی اور شادمانی ہرے بھرے کھیتوں سے اور موآؔب کے مُلک سے اُٹھا لی گئی اور مَیں نے انگُور کے حَوض میں مَے باقی نہیں چھوڑی۔ اب کوئی للکار کر نہ لتاڑے گا۔ اُن کا للکارنا للکارنا نہ ہو گا۔


حورو نایم میں چِیخ پُکار۔ وِیرانی اور بڑی تباہی ہو گی۔


تُو نے قَوم کو بڑھایا۔ تُو نے اُن کی شادمانی کو زِیادہ کِیا۔ وہ تیرے حضُور اَیسے خُوش ہیں جَیسے فصل کاٹتے وقت اور غنِیمت کی تقسِیم کے وقت لوگ خُوش ہوتے ہیں۔


تیرے باغ کے پَودے لذِیذ میوہ دار انار ہیں۔ مہندی اور سُنبُل بھی ہیں۔


صادِق کھجُور کے درخت کی مانِند سرسبز ہو گا۔ وہ لُبنان کے دیودار کی طرح بڑھے گا۔


تُو نے میرے دِل کو اُس سے زِیادہ خُوشی بخشی ہے جو اُن کو غلّہ اور مَے کی فراوانی سے ہوتی تھی۔


اور وہ وادیِ اِسکالؔ میں پُہنچے۔ وہاں سے اُنہوں نے انگُور کی ایک ڈالی کاٹ لی جِس میں ایک ہی گُچّھا تھا اور جِسے دو آدمی ایک لاٹھی پر لٹکائے ہُوئے لے کر گئے اور وہ کُچھ انار اور انجِیر بھی لائے۔


نئی مَے غم زدہ اور تاک پژمُردہ ہے اور سب جو دِلشاد تھے آہ بھرتے ہیں۔


لیکن دُوسرے دِن صُبح کے وقت خُدا نے ایک کِیڑا بھیجا جِس نے اُس بیل کو کاٹ ڈالا اور وہ سُوکھ گئی۔


اور مَیں تُمہاری خاطِر ٹِڈّی کو ڈانٹُوں گا اور وہ تُمہاری زمِین کے حاصِل کو برباد نہ کرے گی اور تُمہارے تاکِستانوں کا پَھل کچّا نہ جھڑ جائے گا ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات