Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یوئیل 1:10 - کِتابِ مُقادّس

10 کھیت اُجڑ گئے۔ زمِین ماتم کرتی ہے کیونکہ غلّہ خراب ہو گیا۔ نئی مَے ختم ہو گئی اور رَوغن ضائِع ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 کھیت تباہ ہو گئے، اَور زمین خشک ہو گئی؛ اناج برباد ہو گیا، اَور نئی مَے سُوکھ گئی، اَور زَیتُون کا تیل ختم ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 खेत तबाह हुए, ज़मीन झुलस गई है। अनाज ख़त्म, अंगूर ख़त्म, ज़ैतून ख़त्म।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 کھیت تباہ ہوئے، زمین جُھلس گئی ہے۔ اناج ختم، انگور ختم، زیتون ختم۔

باب دیکھیں کاپی




یوئیل 1:10
19 حوالہ جات  

اِس لِئے مُلک ماتم کرے گا اور اُس کے تمام باشِندے جنگلی جانوروں اور ہوا کے پرِندوں سمیت ناتواں ہو جائیں گے بلکہ سمُندر کی مچھلیاں بھی غائِب ہو جائیں گی۔


کھلِیہان اور مَے کے حَوض اُن کی پرورِش کے لِئے کافی نہ ہوں گے اور نئی مَے کفایت نہ کرے گی۔


اُنہوں نے اُسے وِیران کِیا وہ وِیران ہو کر مُجھ سے فریادی ہے۔ ساری زمِین وِیران ہو گئی تَو بھی کوئی اِسے خاطِر میں نہیں لاتا۔


اَے متوالو جاگو اور ماتم کرو! اَے مَے نوشی کرنے والو نئی مَے کے لِئے چِلاّؤ کیونکہ وہ تُمہارے مُنہ سے چِھن گئی ہے۔


اور مَیں نے خُشک سالی کو طلب کِیا کہ مُلک اور پہاڑوں پر اور اناج اور نئی مَے اور تیل اور زمِین کی سب پَیداوار پر اور اِنسان و حَیوان پر اور ہاتھ کی ساری مِحنت پر آئے۔


تاک خُشک ہو گئی۔ انجِیر کا درخت مُرجھا گیا۔ انار اور کھجُور اور سیب کے درخت ہاں مَیدان کے تمام درخت مُرجھا گئے اور بنی آدمؔ سے خُوشی جاتی رہی۔


خُوشی اور شادمانی ہرے بھرے کھیتوں سے اور موآؔب کے مُلک سے اُٹھا لی گئی اور مَیں نے انگُور کے حَوض میں مَے باقی نہیں چھوڑی۔ اب کوئی للکار کر نہ لتاڑے گا۔ اُن کا للکارنا للکارنا نہ ہو گا۔


اہلِ زمِین کی شرارت سے زمِین کب تک ماتم کرے اور تمام مُلک کی روئیدگی پژمُردہ ہو؟ چرِندے اور پرِندے غارت ہو گئے کیونکہ اُنہوں نے کہا وہ ہمارا انجام نہ دیکھے گا۔


مَے کے لِئے بازاروں میں واوَیلا ہو رہا ہے۔ ساری خُوشی پر تارِیکی چھا گئی۔ مُلک کی عِشرت جاتی رہی۔


اور تُمہاری قُوّت بے فائِدہ صرف ہو گی کیونکہ تُمہاری زمِین سے کُچھ پَیدا نہ ہو گا اور مَیدان کے درخت پھلنے ہی کے نہیں۔


جب تُو زمِین کو جوتے گا تو وہ اب تُجھے اپنی پَیداوار نہ دے گی اور زمِین پر تُو خانہ خراب اور آوارہ ہو گا۔


کیونکہ نِمرِیم کی نہریں خراب ہو گئِیں کیونکہ گھاس کملا گئی اور سبزہ مُرجھا گیا اور روئیدگی کا نام نہ رہا۔


نئی مَے غم زدہ اور تاک پژمُردہ ہے اور سب جو دِلشاد تھے آہ بھرتے ہیں۔


پِھر خُداوند نے اپنے لوگوں سے فرمایا مَیں تُم کو اناج اور نئی مَے اور تیل عطا فرماؤُں گا اور تُم اُن سے سیر ہو گے اور مَیں پِھر تُم کو قَوموں میں رُسوا نہ کرُوں گا۔


اگرچہ انجِیر کا درخت نہ پُھولے اور تاک میں پَھل نہ لگے اور زَیتُوؔن کا حاصِل ضائِع ہو جائے اور کھیتوں میں کُچھ پَیداوار نہ ہو اور بھیڑ خانہ سے بھیڑیں جاتی رہیں اور طویلوں میں مویشی نہ ہوں


دیکھو مَیں تُمہارے بازُو بیکار کر دُوں گا اور تُمہارے مُنہ پر نجاست یعنی تُمہاری قُربانِیوں کی نجاست پھینکُوں گا اور تُم اُسی کے ساتھ پھینک دِئے جاؤ گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات