Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 8:8 - کِتابِ مُقادّس

8 ذرا پِچھلے زمانہ کے لوگوں سے پُوچھ اور جو کُچھ اُن کے باپ دادا نے تحقِیق کی ہے اُس پر دھیان کر

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 ”پچھلے زمانہ کے لوگوں سے دریافت کرو اَور پتہ لگاؤ کہ اُن کے آباؤاَجداد کی معلومات کیا تھیں،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 गुज़श्ता नसल से ज़रा पूछ ले, उस पर ध्यान दे जो उनके बापदादा ने तहक़ीक़ात के बाद मालूम किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 گزشتہ نسل سے ذرا پوچھ لے، اُس پر دھیان دے جو اُن کے باپ دادا نے تحقیقات کے بعد معلوم کیا۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 8:8
15 حوالہ جات  

(جِسے عقل مندوں نے اپنے باپ دادا سے سُن کر بتایا ہے اور اُسے چِھپایا نہیں


قدِیم ایّام کو یاد کرو۔ نسل در نسل کے برسوں پر غَور کرو۔ اپنے باپ سے پُوچھو۔ وہ تُم کو بتائے گا۔ بزُرگوں سے سوال کرو۔ وہ تُم سے بیان کریں گے۔


اور جب سے خُدا نے اِنسان کو زمِین پر پَیدا کِیا تب سے شرُوع کر کے تُو اُن گُذرے ایّام کا حال جو تُجھ سے پہلے ہو چُکے پُوچھ اور آسمان کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک دریافت کر کہ اِتنی بڑی واردات کی طرح کبھی کوئی بات ہُوئی یا سُننے میں بھی آئی؟


کیونکہ جِتنی باتیں پہلے لِکھی گئِیں وہ ہماری تعلِیم کے لِئے لِکھی گئِیں تاکہ صبر سے اور کِتابِ مُقدّس کی تسلّی سے اُمّید رکھّیں۔


یہ باتیں اُن پر عِبرت کے لِئے واقِع ہُوئیں اور ہم آخِری زمانہ والوں کی نصِیحت کے واسطے لِکھی گئِیں۔


زِندہ ہاں زِندہ ہی تیری سِتایش کرے گا۔ جَیسا آج کے دِن مَیں کرتا ہُوں۔ باپ اپنی اَولاد کو تیری سچّائی کی خبر دے گا۔


اَے خُدا! ہم نے اپنے کانوں سے سُنا۔ ہمارے باپ دادا نے ہم سے بیان کِیا کہ تُو نے اُن کے دِنوں میں قدِیم زمانہ میں کیا کیا کام کِئے۔


ہم لوگوں میں سفید سر اور بڑے بُوڑھے بھی ہیں جو تیرے باپ سے بھی بُہت زِیادہ عُمر کے ہیں۔


بُڈّھوں میں سمجھ ہوتی ہے اور عُمر کی درازی میں دانائی۔


تب رحُبعاؔم بادشاہ نے اُن بزُرگوں سے جو اُس کے باپ سُلیماؔن کے حضُور اُس کے جِیتے جی کھڑے رہتے تھے مشورَت کی اور کہا تُمہاری کیا صلاح ہے؟ مَیں اِن لوگوں کو کیا جواب دُوں؟


کیا تُو قدِیم زمانہ کی یہ بات نہیں جانتا جب سے اِنسان زمِین پر بسایا گیا


اَے بُوڑھو سُنو! اَے زمِین کے سب باشِندو کان لگاؤ! کیا تُمہارے یا تُمہارے باپ دادا کے ایّام میں کبھی اَیسا ہُؤا؟


میری آنکھ نے تو یہ سب کُچھ دیکھا ہے۔ میرے کان نے یہ سُنا اور سمجھ بھی لِیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات