Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 8:6 - کِتابِ مُقادّس

6 تو اگر تُو پاک دِل اور راست باز ہوتا تو وہ ضرُور اب تیرے لِئے بیدار ہو جاتا اور تیری راست بازی کے مسکن کو برومند کرتا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اگر تُم پاک دِل اَور راستباز ہو، تو خُدا اَب بھی تمہاری طرف مُتوجّہ ہوں گے اَور تُمہیں اَپنے صحیح مقام پر بحال کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 कि तू पाक हो और सीधी राह पर चले। फिर वह अब भी तेरी ख़ातिर जोश में आकर तेरी रास्तबाज़ी की सुकूनतगाह को बहाल करेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 کہ تُو پاک ہو اور سیدھی راہ پر چلے۔ پھر وہ اب بھی تیری خاطر جوش میں آ کر تیری راست بازی کی سکونت گاہ کو بحال کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 8:6
20 حوالہ جات  

جاگ جاگ اَے خُداوند کے بازُو۔ توانائی سے مُلبّس ہو! جاگ جَیسا قدِیم زمانہ میں اور گُذشتہ پُشتوں میں۔ کیا تُو وُہی نہیں جِس نے رہب کو ٹُکڑے ٹُکڑے کِیا اور اژدہا کو چھیدا؟


راست بازوں کی بابت کہو کہ بھلا ہو گا کیونکہ وہ اپنے کاموں کا پَھل کھائیں گے۔


شرِیروں کے ذبِیحہ سے خُداوند کو نفرت ہے پر راست کار کی دُعا اُس کی خُوشنُودی ہے۔


اور تُو جانے گا کہ تیرا ڈیرا محفُوظ ہے اور تُو اپنے مسکن میں جائے گا اور کوئی چِیز غائِب نہ پائے گا۔


اَے خُداوند! اپنے قہر میں اُٹھ۔ میرے مُخالِفوں کے غضب کے مُقابلہ میں تُو کھڑا ہو جا اور میرے لِئے جاگ۔ تُو نے اِنصاف کا حُکم تو دے دِیا ہے۔


اگرچہ میرے ہاتھوں میں ظُلم نہیں اور میری دُعا بے رِیا ہے۔


پس مَیں چاہتا ہُوں کہ مَرد ہر جگہ بغَیر غُصّہ اور تکرار کے پاک ہاتھوں کو اُٹھا کر دُعا کِیا کریں۔


جب تُم اپنے ہاتھ پَھیلاؤ گے تو مَیں تُم سے آنکھ پھیر لُوں گا۔ ہاں جب تُم دُعا پر دُعا کرو گے تو مَیں نہ سنُوں گا۔ تُمہارے ہاتھ تو خُون آلُودہ ہیں۔


اَے خُداوند! جاگ تُو کیوں سوتا ہے؟ اُٹھ! ہمیشہ کے لِئے ہم کو ترک نہ کر۔


خُداوند نے شَیطان سے کہا کیا تُو نے میرے بندہ ایُّوبؔ کے حال پر بھی کُچھ غَور کِیا؟ کیونکہ زمِین پر اُس کی طرح کامِل اور راست باز آدمی جو خُدا سے ڈرتا اور بدی سے دُور رہتا ہو کوئی نہیں۔


یہاں تک کہ اُن کے سبب سے غرِیبوں کی فریاد اُس کے حضُور پُہنچی اور اُس نے مُصِیبت زدوں کی فریاد سُنی۔


شرِیروں کے گھر پر خُداوند کی لَعنت ہے لیکن صادِقوں کے مسکن پر اُس کی برکت ہے۔


اگر تیرے ہاتھ میں بدکاری ہو تو اُسے دُور کرے اور ناراستی کو اپنے ڈیروں میں رہنے نہ دے


رحم دِل کے ساتھ تُو رحِیم ہو گا اور کامِل آدمی کے ساتھ کامِل۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات