Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 7:7 - کِتابِ مُقادّس

7 آہ! یاد کر کہ میری زِندگی ہوا ہے اور میری آنکھ خُوشی کو پِھر نہ دیکھے گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 یا خُدا! یاد کریں کہ میری زندگی ہَوا کی مانند ہے؛ میری آنکھیں پھر کبھی خُوشی نہ دیکھیں گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 ऐ अल्लाह, ख़याल रख कि मेरी ज़िंदगी दम-भर की ही है! मेरी आँखें आइंदा कभी ख़ुशहाली नहीं देखेंगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اے اللہ، خیال رکھ کہ میری زندگی دم بھر کی ہی ہے! میری آنکھیں آئندہ کبھی خوش حالی نہیں دیکھیں گی۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 7:7
16 حوالہ جات  

اور یہ جانتے نہیں کہ کل کیا ہو گا۔ ذرا سُنو تو! تُمہاری زِندگی چِیز ہی کیا ہے؟ بُخارات کا سا حال ہے۔ ابھی نظر آئے۔ ابھی غائِب ہو گئے۔


اور اُسے یاد رہتا ہے کہ یہ محض بشر ہیں یعنی ہوا جو چلی جاتی ہے اور پِھر نہیں آتی۔


اَے خُداوند! تُو جانتا ہے مُجھے یاد فرما اور مُجھ پر شفقت کر اور میرے ستانے والوں سے میرا اِنتقام لے۔ تُو برداشت کرتے کرتے مُجھے نہ اُٹھا لے۔ جان رکھ کہ مَیں نے تیری خاطِر ملامت اُٹھائی ہے۔


یاد رکھ میرا قِیام ہی کیا ہے۔ تُو نے کَیسی بطالت کے لِئے کُل بنی آدمؔ کو پَیدا کِیا!


یا رب! اپنے بندوں کی رُسوائی کو یاد کر مَیں تو سب زبردست قَوموں کی طَعنہ زنی اپنے سِینہ میں لِئے پِھرتا ہُوں


اَے خُداوند! اِسے یاد رکھ کہ دُشمن نے طَعنہ زنی کی ہے اور بیوقُوف قَوم نے تیرے نام کی تکفِیر کی ہے۔


اُٹھ اَے خُدا! آپ ہی اپنی وکالت کر۔ یاد کر کہ احمق دِن بھر تُجھ پر کَیسی طَعنہ زنی کرتا ہے۔


یاد کر کہ تُو نے گُندھی ہُوئی مِٹّی کی طرح مُجھے بنایا اور کیا تُو مُجھے پِھر خاک میں مَلائے گا؟


میرے دِن ہرکاروں سے بھی تیز رَو ہیں۔ وہ اُڑے چلے جاتے ہیں اور خُوشی نہیں دیکھنے پاتے۔


مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ اپنے اُس قَول کو یاد کر جو تُو نے اپنے بندہ مُوسیٰ کو فرمایا کہ اگر تُم نافرمانی کرو تو مَیں تُم کو قَوموں میں تِتربِتر کرُوں گا۔


اور اُن کے باپ یعقُوبؔ نے اُن سے کہا تُم نے مُجھے بے اَولاد کر دِیا۔ یُوسفؔ نہیں رہا اور شمعُوؔن بھی نہیں ہے اور اب بِنیمِینؔ کو بھی لے جانا چاہتے ہو۔ یہ سب باتیں میرے خِلاف ہیں۔


مُجھے اپنی جان سے نفرت ہے۔ مَیں ہمیشہ تک زِندہ رہنا نہیں چاہتا۔ مُجھے چھوڑ دے کیونکہ میرے دِن بُطلان ہیں۔


بُہت سے کہتے ہیں کَون ہم کو کُچھ بھلائی دِکھائے گا؟ اَے خُداوند تُو اپنے چہرہ کا نُور ہم پر جلوہ گر فرما۔


کیا میرے دِن تھوڑے سے نہیں؟ باز آ اور مُجھے چھوڑ دے تاکہ مَیں کُچھ راحت پاؤُں۔


در حقِیقت اِنسان سایہ کی طرح چلتا پِھرتا ہے۔ یقِیناً وہ فضُول گھبراتے ہیں۔ وہ ذخِیرہ کرتا ہے اور یہ نہیں جانتا کہ اُسے کَون لے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات