Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 7:6 - کِتابِ مُقادّس

6 میرے دِن جُلاہے کی ڈھرکی سے بھی تیز رفتار ہیں اور بغَیر اُمّید کے گُذر جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 ”میرے دِن جُلاہے کی ڈھرکی سے بھی زِیادہ تیز رفتار ہیں، جِن کی کوئی اُمّید باقی نہیں رہتی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 मेरे दिन जूलाहे की नाल से कहीं ज़्यादा तेज़ी से गुज़र गए हैं। वह अपने अंजाम तक पहुँच गए हैं, धागा ख़त्म हो गया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 میرے دن جولاہے کی نال سے کہیں زیادہ تیزی سے گزر گئے ہیں۔ وہ اپنے انجام تک پہنچ گئے ہیں، دھاگا ختم ہو گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 7:6
23 حوالہ جات  

میرے دِن ہرکاروں سے بھی تیز رَو ہیں۔ وہ اُڑے چلے جاتے ہیں اور خُوشی نہیں دیکھنے پاتے۔


تو میری اُمّید کہاں رہی؟ اور جو میری اُمّید ہے اُسے کَون دیکھے گا؟


چُنانچہ ہر بشر گھاس کی مانِند ہے اور اُس کی ساری شان و شوکت گھاس کے پُھول کی مانِند۔ گھاس تو سُوکھ جاتی ہے اور پُھول گِر جاتا ہے۔


شرِیر اپنی شرارت میں پست کِیا جاتا ہے لیکن صادِق مَرنے پر بھی اُمیدوار ہے۔


اِنسان بُطلان کی مانِند ہے۔ اُس کے دِن ڈھلتے سایہ کی مانِند ہیں۔


میرے دِن ہو چُکے۔ میرے مقصُود بلکہ میرے دِل کے ارمان مِٹ گئے۔


اور یہ جانتے نہیں کہ کل کیا ہو گا۔ ذرا سُنو تو! تُمہاری زِندگی چِیز ہی کیا ہے؟ بُخارات کا سا حال ہے۔ ابھی نظر آئے۔ ابھی غائِب ہو گئے۔


کیونکہ سُورج نِکلتے ہی سخت دُھوپ پڑتی اور گھاس کو سُکھا دیتی ہے اور اُس کا پُھول گِر جاتا ہے اور اُس کی خُوب صُورتی جاتی رہتی ہے۔ اِسی طرح دَولت مند بھی اپنی راہ پر چلتے چلتے خاک میں مِل جائے گا۔


اگلے زمانہ میں مسِیح سے جُدا اور اِسرائیلؔ کی سلطنت سے خارِج اور وعدہ کے عہدوں سے ناواقِف اور نااُمّید اور دُنیا میں خُدا سے جُدا تھے۔


میرے دِن ڈھلنے والے سایہ کی مانِند ہیں اور مَیں گھاس کی طرح مُرجھا گیا ہُوں۔


کیونکہ جب چند سال نِکل جائیں گے تو مَیں اُس راستہ سے چلا جاؤں گا جِس سے پِھر لَوٹنے کا نہیں۔


دیکھو وہ مُجھے قتل کرے گا۔ مَیں اِنتِظار نہیں کرُوں گا۔ بہر حال مَیں اپنی راہوں کی تائِید اُس کے حضُور کرُوں گا۔


میری طاقت ہی کیا ہے جو مَیں ٹھہرا رہُوں؟ اور میرا انجام ہی کیا ہے جو مَیں صبر کرُوں؟


تُو اپنے پاؤں کو برہنگی سے اور اپنے حلق کو پِیاس سے بچا لیکن تُو نے کہا کہ کُچھ اُمّید نہیں۔ ہرگِز نہیں کیونکہ مَیں بے گانوں پر عاشِق ہُوں اور اُن ہی کے پِیچھے جاؤُں گی۔


اِس واسطے اپنی عقل کی کمر باندھ کر اور ہوشیار ہو کر اُس فضل کی کامِل اُمّید رکھّو جو یِسُوعؔ مسِیح کے ظہُور کے وقت تُم پر ہونے والا ہے۔


پانی پتّھروں کو گِھس ڈالتا ہے۔ اُس کی باڑھ زمِین کی خاک کو بہا لے جاتی ہے۔ اِسی طرح تُو اِنسان کی اُمّید کو مِٹا دیتا ہے۔


وہ پاتال کے پھاٹکوں تک نِیچے اُتر جائیں گی جب ہم مِل کر خاک میں آرام پائیں گے۔


اُس نے مُجھے ہر طرف سے توڑ کر نِیچے گِرا دِیا۔ بس مَیں تو ہو لِیا اور میری اُمّید کو اُس نے پیڑ کی طرح اُکھاڑ ڈالا ہے۔


میری جان تباہ ہو گئی۔ میرے دِن ہو چُکے۔ قبر میرے لِئے تیّار ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات