Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 7:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اِس لِئے مَیں اپنا مُنہ بند نہیں رکھُّوں گا۔ مَیں اپنی رُوح کی تلخی میں بولتا جاؤُں گا۔ مَیں اپنی جان کے عذاب میں شِکوہ کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 ”چنانچہ مَیں خاموش نہ رہُوں گا؛ شدید رُوحانی تلخی کی حالت میں بولُوں گا، جان کنی کے وقت شکایت کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 चुनाँचे मैं वह कुछ रोक नहीं सकता जो मेरे मुँह से निकलना चाहता है। मैं रंजीदा हालत में बात करूँगा, अपने दिल की तलख़ी का इज़हार करके आहो-ज़ारी करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 چنانچہ مَیں وہ کچھ روک نہیں سکتا جو میرے منہ سے نکلنا چاہتا ہے۔ مَیں رنجیدہ حالت میں بات کروں گا، اپنے دل کی تلخی کا اظہار کر کے آہ و زاری کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 7:11
20 حوالہ جات  

مَیں نے بڑے مجمع میں صداقت کی بشارت دی ہے۔ دیکھ! مَیں اپنا مُنہ بند نہیں کرُوں گا۔ اَے خُداوند! تُو جانتا ہے۔


میری رُوح میری زِندگی سے بیزار ہے۔ مَیں اپنا شِکوہ خُوب دِل کھول کر کرُوں گا۔ مَیں اپنے دِل کی تلخی میں بولُوں گا۔


اور وہ نِہایت دِل گِیر تھی۔ سو وہ خُداوند سے دُعا کرنے اور زار زار رونے لگی۔


دیکھ میرا سخت رنج راحت سے تبدِیل ہُؤا۔ اور میری جان پر مِہربان ہو کر تُو نے اُسے نیستی کے گڑھے سے رہائی دی۔ کیونکہ تُو نے میرے سب گُناہوں کو اپنی پِیٹھ کے پِیچھے پھینک دِیا۔


مَیں کیا کہُوں؟ اُس نے تو مُجھ سے وعدہ کِیا اور اُسی نے اُسے پُورا کِیا۔ مَیں اپنی باقی عُمر اپنی جان کی تلخی کے سبب سے آہِستہ آہِستہ بسر کرُوں گا۔


اور کوئی اپنے جی میں کُڑھ کُڑھ کر مَرتا ہے اور کبھی سُکھ نہیں پاتا۔


کیونکہ مَیں نے بڑی مُصِیبت اور دِل گِیری کی حالت میں بُہت سے آنسُو بہا بہا کر تُم کو لِکھا تھا لیکن اِس واسطے نہیں کہ تُم کو غم ہو بلکہ اِس واسطے کہ تُم اُس بڑی مُحبّت کو معلُوم کرو جو مُجھے تُم سے ہے۔


پِھر وہ سخت پریشانی میں مُبتلا ہو کر اَور بھی دِل سوزی سے دُعا کرنے لگا اور اُس کا پسِینہ گویا خُون کی بڑی بڑی بُوندیں ہو کر زمِین پر ٹپکتا تھا۔


اگرچہ مَیں بولتا ہُوں پر مُجھ کو تسلّی نہیں ہوتی اور گو چُپکا بھی ہو جاتا ہُوں پر مُجھے کیا راحت ہوتی ہے؟


تُم چُپ رہو۔ مُجھے چھوڑو تاکہ مَیں بول سکُوں اور پِھر مُجھ پر جو بِیتے سو بِیتے۔


اگر مَیں بدی کرُوں تو مُجھ پر افسوس! اگر مَیں صادِق بنُوں تَو بھی اپنا سر نہیں اُٹھانے کا کیونکہ مَیں رُسوائی سے بھرا ہُوں اور اپنی مُصِیبت کو دیکھتا رہتا ہُوں


کیا تُم اِس خیال میں ہو کہ لفظوں کی تردِید کرو؟ اِس لِئے کہ مایُوس کی باتیں ہوا کی طرح ہوتی ہیں۔


اور وہ آپس میں کہنے لگے کہ ہم دراصل اپنے بھائی کے سبب سے مُجرِم ٹھہرے ہیں کیونکہ جب اُس نے ہم سے مِنّت کی تو ہم نے یہ دیکھ کر بھی کہ اُس کی جان کَیسی مُصِیبت میں ہے اُس کی نہ سُنی۔ اِسی لِئے یہ مُصِیبت ہم پر آ پڑی ہے۔


میرا دِل اندر ہی اندر جل رہا تھا۔ سوچتے سوچتے آگ بھڑک اُٹھی۔ تب مَیں اپنی زُبان سے کہنے لگا


اگر مَیں کہُوں مَیں اپنا غم بُھلا دُوں گا اور اُداسی کو چھوڑ کر دِل شاد ہُوں گا


میری شِکایت آج بھی تلخ ہے۔ میری مار میرے کراہنے سے بھی بھاری ہے۔


ہوشیار رہ! بدی کی طرف راغِب نہ ہو کیونکہ تُو نے مُصِیبت کو نہیں بلکہ اِسی کو چُنا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات