Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 6:9 - کِتابِ مُقادّس

9 یعنی خُدا کو یِہی منظُور ہوتا کہ مُجھے کُچل ڈالے

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 کہ خُدا مُجھے کُچل ڈالنے پر راضی ہوتا، اَور اَپنا ہاتھ بڑھاتا اَور مُجھے ختم کر دیتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 काश वह मुझे कुचल देने के लिए तैयार हो जाए, वह अपना हाथ बढ़ाकर मुझे हलाक करे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 کاش وہ مجھے کچل دینے کے لئے تیار ہو جائے، وہ اپنا ہاتھ بڑھا کر مجھے ہلاک کرے۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 6:9
16 حوالہ جات  

اور خُود ایک دِن کی منزِل دشت میں نِکل گیا اور جھاؤُ کے ایک پیڑ کے نِیچے آ کر بَیٹھا اور اپنے لِئے مَوت مانگی اور کہا بس ہے۔ اب تُو اَے خُداوند میری جان کو لے لے کیونکہ مَیں اپنے باپ دادا سے بِہتر نہیں ہُوں۔


اب اَے خُداوند مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ میری جان لے لے کیونکہ میرے اِس جِینے سے مَر جانا بِہتر ہے۔


اور جب آفتاب بُلند ہُؤا تو خُدا نے مشرِق سے لُو چلائی اور آفتاب کی گرمی نے یُوناؔہ کے سر میں اثر کِیا اور وہ بیتاب ہو گیا اور مَوت کا آرزُو مند ہو کر کہنے لگا کہ میرے اِس جِینے سے مَر جانا بِہتر ہے۔


اُن دِنوں میں آدمی مَوت ڈُھونڈیں گے مگر ہرگِز نہ پائیں گے اور مَرنے کی آرزُو کریں گے اور مَوت اُن سے بھاگے گی۔


کیونکہ تیرا ہاتھ رات دِن مُجھ پر بھاری تھا میری تراوت گرمیوں کی خُشکی سے بدل گئی۔ (سِلاہ)


اَے میرے دوستو! مُجھ پر ترس کھاؤ۔ ترس کھاؤ! کیونکہ خُدا کا ہاتھ مُجھ پر بھاری ہے۔


کاش کہ تُو مُجھے پاتال میں چِھپا دے اور جب تک تیرا قہر ٹل نہ جائے مُجھے پوشِیدہ رکھّے اور کوئی مُعیّن وقت میرے لِئے ٹھہرائے اور مُجھے یاد کرے!


کاش کہ میری درخواست منظُور ہوتی اور خُدا مُجھے وہ چِیز بخشتا جِس کی مُجھے آرزُو ہے!


مَیں کامِل تو ہُوں پر مَیں اپنے کو کُچھ نہیں سمجھتا۔ مَیں اپنی زِندگی کو حقِیر جانتا ہُوں۔


میری رُوح میری زِندگی سے بیزار ہے۔ مَیں اپنا شِکوہ خُوب دِل کھول کر کرُوں گا۔ مَیں اپنے دِل کی تلخی میں بولُوں گا۔


پر شرِیروں کی آنکھیں رہ جائیں گی۔ اُن کے لِئے بھاگنے کو بھی راستہ نہ ہو گا اور دَم دے دینا ہی اُن کی اُمّید ہو گی۔


میرا گھر اُجڑ گیا ہے اور گڈرئے کے خَیمہ کی مانِند مُجھ سے دُور کِیا گیا مَیں نے جُلاہے کی مانِند اپنی زِندگانی کو لِپیٹ لِیا ہے۔ وہ مُجھ کو تانت سے کاٹ ڈالے گا صُبح سے شام تک تُو مُجھ کو تمام کر ڈالتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات