Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 6:4 - کِتابِ مُقادّس

4 کیونکہ قادِرِ مُطلق کے تِیر میرے اندر لگے ہُوئے ہیں۔ میری رُوح اُن ہی کے زہر کو پی رہی ہے۔ خُدا کی ڈراونی باتیں میرے خِلاف صف باندھے ہُوئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 قادرمُطلق کے تیر مُجھ میں پیوست ہیں، میری رُوح اُن کا زہر پی رہی ہے۔ خُدا کی دہشت میرے خِلاف صف آرا ہے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 क्योंकि क़ादिरे-मुतलक़ के तीर मुझमें गड़ गए हैं, मेरी रूह उनका ज़हर पी रही है। हाँ, अल्लाह के हौलनाक हमले मेरे ख़िलाफ़ सफ़आरा हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 کیونکہ قادرِ مطلق کے تیر مجھ میں گڑ گئے ہیں، میری روح اُن کا زہر پی رہی ہے۔ ہاں، اللہ کے ہول ناک حملے میرے خلاف صف آرا ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 6:4
30 حوالہ جات  

کیونکہ تیرے تِیر مُجھ میں لگے ہیں اور تیرا ہاتھ مُجھ پر بھاری ہے۔


دہشت مُجھ پر طاری ہو گئی۔ وہ ہوا کی طرح میری آبرُو کو اُڑاتی ہے۔ میری عافِیت بادل کی طرح جاتی رہی۔


اِنسان کی رُوح اُس کی ناتوانی میں اُسے سنبھالے گی لیکن افسُردہ دِلی کی کَون برداشت کر سکتا ہے؟


اَے خُداوند! جلد مُجھے جواب دے۔ میری رُوح گُداز ہو چلی۔ اپنا چہرہ مُجھ سے نہ چِھپا۔ اَیسا نہ ہو کہ مَیں قبر میں اُترنے والوں کی مانِند ہو جاؤُں۔


اور تِیسرے پہر کو یِسُوعؔ بڑی آواز سے چِلاّیا کہ اِلوہی اِلوہی لما شَبقَتنی؟ جِس کا ترجمہ ہے اَے میرے خُدا! اَے میرے خُدا! تُو نے مُجھے کیوں چھوڑ دِیا؟


وہ طُوفان سے مُجھے توڑتا ہے اور بے سبب میرے زخموں کو زِیادہ کرتا ہے۔


پس ہم خُداوند کے خَوف کو جان کر آدمِیوں کو سمجھاتے ہیں اور خُدا پر ہمارا حال ظاہِر ہے اور مُجھے اُمّید ہے کہ تُمہارے دِلوں پر بھی ظاہِر ہُؤا ہو گا۔


تیرے تِیر تیز ہیں۔ وہ بادشاہ کے دُشمنوں کے دِل میں لگے ہیں۔ اُمّتیں تیرے سامنے زیر ہوتی ہیں۔


کیونکہ تُو اُن کا مُنہ پھیر دے گا۔ تُو اُن کے مُقابلہ میں اپنے چِلّے چڑھائے گا۔


اُس نے اپنے تِیر چلا کر اُن کو پراگندہ کِیا۔ بلکہ تابڑ توڑ بِجلی سے اُن کو شِکست دی۔


اُس نے اُس کے لِئے مَوت کے ہتھیار بھی تیّار کِئے ہیں۔ وہ اپنے تِیروں کو آتِشی بناتا ہے۔


کیونکہ مُجھے خُدا کی طرف سے آفت کا خَوف تھا اور اُس کی بزُرگی کی وجہ سے مَیں کُچھ نہ کر سکا۔


اُس کی ہلاکت کو اُسی کی آنکھیں دیکھیں اور وہ قادرِ مُطلِق کے غضب میں سے پِئے۔


مَیں اپنے تیروں کو خُون پِلا پِلا کر مست کر دُوں گا اور میری تلوار گوشت کھائے گی۔ وہ خُون مقتُولوں اور اسِیروں کا اور وہ گوشت دُشمن کے سرداروں کے سر کا ہو گا۔


اُس نے اُن سے کہا مُجھ کو نعومی نہیں بلکہ مارا کہو اِس لِئے کہ قادرِ مُطلق میرے ساتھ نِہایت تلخی سے پیش آیا ہے۔


وہ افعی کا زہر چُوسے گا۔ افعی کی زُبان اُسے مار ڈالے گی۔


اگرچہ مَیں حق پر ہُوں تَو بھی جُھوٹا ٹھہرتا ہُوں۔ گو مَیں بے تقصِیر ہُوں۔ میرا زخم لاعِلاج ہے۔


اور گُذرتے وقت تُم کو بہا لے جائے گا۔ ہر صُبح اور شب و روز آئے گا بلکہ اُس کا چرچا سُننا بھی خوفناک ہو گا۔


اُس نے دُشمن کی طرح کمان کھینچی۔ مُخالِف کی طرح دہنا ہاتھ بڑھایا۔ اور دُخترِ صِیُّون کے خَیمہ میں سب حسِینوں کو قتل کِیا۔ اُس نے اپنے قہر کی آگ کو اُنڈیل دِیا۔


اَے بنی آدمؔ کے ناظِر! اگر مَیں نے گُناہ کِیا ہے تو تیرا کیا بِگاڑتا ہُوں؟ تُو نے کیوں مُجھے اپنا نِشانہ بنا لِیا ہے یہاں تک کہ مَیں اپنے آپ پر بوجھ ہُوں؟


اُس نے اپنے غضب میں مُجھے پھاڑا اور میرا پِیچھا کِیا ہے۔ اُس نے مُجھ پر دانت پِیسے۔ میرا مُخالِف مُجھے آنکھیں دِکھاتا ہے۔


اُس کی فَوجیں اِکٹّھی ہو کر آتی اور میرے خِلاف اپنی راہ تیّار کرتی اور میرے ڈیرے کے چَوگِرد خَیمہ زن ہوتی ہیں۔


تیرے قہر کے سبب سے میرے جِسم میں صِحت نہیں اور میرے گُناہ کے باعِث میری ہڈِّیوں کو آرام نہیں۔


اپنی تلخی کو دِل ہی خُوب جانتا ہے اور بیگانہ اُس کی خُوشی میں دخل نہیں رکھتا۔


یقِیناً اُس کا ہاتھ دِن بھر میری مُخالفت کرتا رہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات