Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 5:7 - کِتابِ مُقادّس

7 پر جَیسے چِنگارِیاں اُوپر ہی کو اُڑتی ہیں وَیسے ہی اِنسان دُکھ کے لِئے پَیدا ہُؤا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 جَیسے چنگاریاں اُوپر کی طرح ہی اُٹھتی ہیں۔ وَیسے ہی اِنسان بھی دُکھ اُٹھانے کے لیٔے پیدا ہُواہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 बल्कि इनसान ख़ुद इसका बाइस है, दुख-दर्द उस की विरासत में ही पाया जाता है। यह इतना यक़ीनी है जितना यह कि आग की चिंगारियाँ ऊपर की तरफ़ उड़ती हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 بلکہ انسان خود اِس کا باعث ہے، دُکھ درد اُس کی وراثت میں ہی پایا جاتا ہے۔ یہ اِتنا یقینی ہے جتنا یہ کہ آگ کی چنگاریاں اوپر کی طرف اُڑتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 5:7
11 حوالہ جات  

اِنسان جو عَورت سے پَیدا ہوتا ہے۔ تھوڑے دِنوں کا ہے اور دُکھ سے بھرا ہے۔


تُم کِسی اَیسی آزمایش میں نہیں پڑے جو اِنسان کی برداشت سے باہر ہو اور خُدا سچّا ہے۔ وہ تُم کو تُمہاری طاقت سے زِیادہ آزمایش میں نہ پڑنے دے گا بلکہ آزمایش کے ساتھ نِکلنے کی راہ بھی پَیدا کر دے گا تاکہ تُم برداشت کر سکو۔


کیونکہ آدمی کو اُس کی ساری مشقّت اور جانفشانی سے جو اُس نے دُنیا میں کی کیا حاصِل ہے؟


سب چِیزیں ماندگی سے پُر ہیں۔ آدمی اِس کا بیان نہیں کر سکتا آنکھ دیکھنے سے آسُودہ نہیں ہوتی اور کان سُننے سے نہیں بھرتا۔


کیا اِنسان کے لِئے زمِین پر جنگ و جدل نہیں؟ اور کیا اُس کے دِن مزدُور کے سے نہیں ہوتے؟


کیونکہ اُس کے لِئے عُمر بھر غم ہے اور اُس کی مِحنت ماتم ہے بلکہ اُس کا دِل رات کو بھی آرام نہیں پاتا۔ یہ بھی بُطلان ہے۔


مَیں پَیدا ہی کیوں ہُؤا کہ مشقّت اور رنج دیکُھوں اور میرے دِن رُسوائی میں کٹیں؟


ہماری عُمر کی مِیعاد ستّر برس ہے۔ یا قُوّت ہو تو اَسّی برس۔ تَو بھی اُن کی رَونق محض مشقّت اور غم ہے کیونکہ وہ جلد جاتی رہتی ہے اور ہم اُڑ جاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات