Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 5:5 - کِتابِ مُقادّس

5 بُھوکا اُس کی فصل کو کھاتا ہے بلکہ اُسے کانٹوں میں سے بھی نِکال لیتا ہے اور پِیاسا اُس کے مال کو نِگل جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 بھُوکے اُس کی فصل کھا جاتے ہیں، یہاں تک کہ کانٹے دار باڑوں میں محفوظ فصل بھی لے لیتے ہیں، اَور لالچی اُس کی دولت نگل جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 भूके उस की फ़सल खा जाते, काँटेदार बाड़ों में महफ़ूज़ माल भी छीन लेते हैं। प्यासे अफ़राद हाँपते हुए उस की दौलत के पीछे पड़ जाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 بھوکے اُس کی فصل کھا جاتے، کانٹےدار باڑوں میں محفوظ مال بھی چھین لیتے ہیں۔ پیاسے افراد ہانپتے ہوئے اُس کی دولت کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 5:5
20 حوالہ جات  

تیرے سب دُشمنوں نے تُجھ پر مُنہ پسارا ہے۔ وہ سُسکارتے اور دانت پِیستے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ہم اُسے نِگل گئے۔ بیشک ہم اِسی دِن کے مُنتظِر تھے سو آ پُہنچا اور ہم نے دیکھ لِیا


بیشک اُنہوں نے ہوا بوئی۔ وہ گِردباد کاٹیں گے نہ اُس میں ڈنٹھل نِکلے گا نہ اُس کی بالوں سے غلّہ پَیدا ہو گا اور اگر پَیدا ہو بھی تو اجنبی اُسے چٹ کر جائیں گے۔


کیونکہ مَیں بابل میں بیل کو سزا دُوں گا اور جو کُچھ وہ نِگل گیا ہے اُس کے مُنہ سے نِکالُوں گا اور پِھر قَومیں اُس کی طرف رَوان نہ ہوں گی ہاں بابل کی فصِیل گِر جائے گی۔


شاہِ بابل نبُوکدؔرضر نے مُجھے کھا لِیا۔ اُس نے مُجھے شِکست دی ہے۔ اُس نے مُجھے خالی برتن کی مانِند کر دِیا۔ اژدہا کی مانِند وہ مُجھے نِگل گیا۔ اُس نے اپنے پیٹ کو میری نِعمتوں سے بھر لِیا۔ اُس نے مُجھے نِکال دِیا۔


خُداوند نے اپنے دہنے ہاتھ اور اپنے قوی بازُو کی قَسم کھائی ہے کہ یقِیناً مَیں آگے کو تیرا غلّہ تیرے دُشمنوں کے کھانے کو نہ دُوں گا اور بے گانوں کے بیٹے تیری مَے جِس کے لِئے تُو نے مِحنت کی نہیں پِئیں گے۔


وہ دَولت کو نِگل گیا ہے پر وہ اُسے پِھر اُگلے گا۔ خُدا اُسے اُس کے پیٹ سے باہر نِکال دے گا۔


ڈاکُوؤں کے ڈیرے سلامت رہتے ہیں اور جو خُدا کو غُصّہ دِلاتے ہیں وہ محفُوظ رہتے ہیں۔ اُن ہی کے ہاتھ کو خُدا خُوب بھرتا ہے۔


خُداوند نے شَیطان سے کہا کیا تُو نے میرے بندہ ایُّوب کے حال پر بھی کُچھ غَور کیا؟ کیونکہ زمِین پر اُس کی طرح کامِل اور راست باز آدمی جو خُدا سے ڈرتا اور بدی سے دُور رہتا ہو کوئی نہیں اور گو تُو نے مُجھ کو اُبھارا کہ بے سبب اُسے ہلاک کرُوں تَو بھی وہ اپنی راستی پر قائِم ہے۔


وہ ابھی یہ کہہ ہی رہا تھا کہ ایک اَور بھی آ کر کہنے لگا کہ کسدی تِین غول ہو کر اُونٹوں پر آ گِرے اور اُنہیں لے گئے اور نَوکروں کو تہِ تیغ کِیا اور فقط مَیں ہی اکیلا بچ نِکلا کہ تُجھے خبر دُوں۔


کہ سبا کے لوگ اُن پر ٹُوٹ پڑے اور اُنہیں لے گئے اور نَوکروں کو تہِ تیغ کِیا اور فقط مَیں ہی اکیلا بچ نِکلا کہ تُجھے خبر دُوں۔


اِس لِئے خُداوند اُن پر شاہِ اسُور کے سِپہ سالاروں کو چڑھا لایا جو منسّی کو زنجِیروں سے جکڑ کر اور بیڑیاں ڈال کر بابل کو لے گئے۔


پِھر خُداوند کا فرِشتہ آ کر عُفرؔہ میں بلُوط کے ایک درخت کے نِیچے جو یُوآؔس ابیعزری کا تھا بَیٹھا اور اُس کا بیٹا جِدعوؔن مَے کے ایک کولُھو میں گیہُوں جھاڑ رہا تھا تاکہ اُس کو مِدیانیوں سے چِھپا رکھّے۔


اور وہ تیرے چَوپایوں کے بچّوں اور تیری زمِین کی پَیداوار کو کھاتے رہیں گے جب تک تیرا ناس نہ ہو جائے اور وہ تیرے لِئے اناج یا مَے یا تیل یا گائے بَیل کی بڑھتی یا تیری بھیڑ بکرِیوں کے بچّے کُچھ نہیں چھوڑیں گے جب تک وہ تُجھ کو فنا نہ کر دیں۔


تیری زمِین کی پَیداوار اور تیری ساری کمائی کو ایک اَیسی قَوم کھائے گی جِس سے تُو واقِف نہیں اور تُو سدا مظلُوم اور دبا ہی رہے گا۔


خُداوند دُشمن کی مانِند ہو گیا۔ وہ اِسرائیل کو نِگل گیا۔ وہ اُس کے تمام قصروں کو نِگل گیا۔ اُس نے اُس کے قلعے مِسمار کر دِئے۔ اور اُس نے دُخترِ یہُوداؔہ میں ماتم و نَوحہ فراوان کر دِیا۔


اپنی کمال آسُودہ حالی میں بھی وہ تنگی میں ہو گا۔ ہر دُکھیارے کا ہاتھ اُس پر پڑے گا۔


اِس لِئے پھندے تیری چاروں طرف ہیں اور ناگہانی خَوف تُجھے ستاتا ہے۔


قرض خواہ اُس کا سب کُچھ چِھین لے اور پردیسی اُس کی کمائی لُوٹ لیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات