Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 40:2 - کِتابِ مُقادّس

2 کیا جو فضُول حُجّت کرتا ہے وہ قادرِ مُطلق سے جھگڑا کرے؟ جو خُدا سے بحث کرتا ہے وہ اِس کا جواب دے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”جو قادرمُطلق کی شکایت کرتا ہے، کیا اُس کی تادیب نہیں ہونا چاہئے؟ جو خُدا پر اِلزام لگاتاہے اُسے اُن باتوں کا جَواب بھی دینا ہوگا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “क्या मलामत करनेवाला अदालत में क़ादिरे-मुतलक़ से झगड़ना चाहता है? अल्लाह की सरज़निश करनेवाला उसे जवाब दे!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”کیا ملامت کرنے والا عدالت میں قادرِ مطلق سے جھگڑنا چاہتا ہے؟ اللہ کی سرزنش کرنے والا اُسے جواب دے!“

باب دیکھیں کاپی




ایوب 40:2
35 حوالہ جات  

خُداوند کی عقل کو کِس نے جانا کہ اُس کو تعلِیم دے سکے؟ مگر ہم میں مسِیح کی عقل ہے۔


اُس نے کِس سے مشورَت لی ہے جو اُسے تعلیِم دے اور اُسے عدالت کی راہ سُجھائے اور اُسے معرفت کی بات بتائے اور اُسے حِکمت کی راہ سے آگاہ کرے؟


تُو کیوں اُس سے جھگڑتا ہے؟ کیونکہ وہ اپنی باتوں میں سے کِسی کا حِساب نہیں دیتا۔


جب مِلا تو گھر کے مالِک سے یہ کہہ کر شِکایت کرنے لگے کہ


مُجھے راست باز ٹھہرانے والا نزدِیک ہے۔ کَون مُجھ سے جھگڑا کرے گا؟ آؤ ہم آمنے سامنے کھڑے ہوں۔ میرا مُخالِف کَون ہے؟ وہ میرے پاس آئے۔


کہ تُم اِسرائیل کے مُلک کے حق میں کیوں یہ مثل کہتے ہو کہ باپ دادا نے کچّے انگُور کھائے اور اَولاد کے دانت کھٹّے ہُوئے؟


زِندہ خُدا کی قَسم جِس نے میرا حق چِھین لِیا اور قادِرِ مُطلِق کی سَوگند جِس نے میری جان کو دُکھ دِیا ہے۔


اگر وہ اُس سے بحث کرنے کو راضی بھی ہو تو یہ ہزار باتوں میں سے اُسے ایک کا بھی جواب نہ دے سکے گا۔


اَیسے آدمی کو روشنی کیوں مِلتی ہے جِس کی راہ چِھپی ہے اور جِسے خُدا نے ہر طرف سے بند کر دِیا ہے؟


دُکھیارے کو روشنی اور تلخ جان کو زِندگی کیوں مِلتی ہے؟


کیا ہم خُداوند کی غَیرت کو جوش دِلاتے ہیں؟ کیا ہم اُس سے زورآور ہیں؟


جو کُچھ ہُؤا ہے اُس کا نام زمانۂِ قدِیم میں رکھّا گیا اور یہ بھی معلُوم ہے کہ وہ اِنسان ہے اور وہ اُس کے ساتھ جو اُس سے زورآور ہے جھگڑ نہیں سکتا۔


تُو بدل کر مُجھ پر بے رحم ہو گیا ہے۔ اپنے بازُو کے زور سے تُو مُجھے ستاتا ہے۔


کیا مَیں سمُندر ہُوں یا مگر مچھ جو تُو مُجھ پر پہرا بِٹھاتا ہے؟


مَیں خُدا سے کہُوں گا مُجھے مُلزِم نہ ٹھہرا۔ مُجھے بتا کہ تُو مُجھ سے کیوں جھگڑتا ہے۔


مَیں تو قادرِ مُطلِق سے گُفتگو کرنا چاہتا ہُوں۔ میری آرزُو ہے کہ خُدا کے ساتھ بحث کرُوں۔


مَیں اپنا مُعاملہ اُس کے حضُور پیش کرتا اور اپنا مُنہ دلِیلوں سے بھر لیتا۔


کاش کہ کوئی میری سُننے والا ہوتا! (یہ لو میرا دستخط۔ قادرِ مُطلق مُجھے جواب دے)۔ کاش کہ میرے مُخالِف کے دعویٰ کی تحرِیر ہوتی!


خُداوند نے ایُّوب سے یہ بھی کہا:-


تب ایُّوب نے خُداوند کو جواب دِیا:-


مَیں نے تیرے لِئے پھندا لگایا اور اَے بابل تُو پکڑا گیا اور تُجھے خبر نہ تھی۔ تیرا پتہ مِلا اور تُو گرِفتار ہو گیا کیونکہ تُو نے خُداوند سے لڑائی کی ہے۔


مَرد کی مانِند اب اپنی کمر کس لے کیونکہ مَیں تُجھ سے سوال کرتا ہُوں اور تُو مُجھے بتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات