Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 4:4 - کِتابِ مُقادّس

4 تیری باتوں نے گِرتے ہُوئے کو سنبھالا اور تُو نے لڑکھڑاتے گُھٹنوں کو پایدار کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 آپ کے الفاظ نے لڑکھڑاتے ہوؤں کو سہارا دیا؛ اَور آپ نے لرزتے ہُوئے گھٹنوں کو قُوّت بخشی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 तेरे अलफ़ाज़ ने ठोकर खानेवाले को दुबारा खड़ा किया, डगमगाते हुए घुटने तूने मज़बूत किए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 تیرے الفاظ نے ٹھوکر کھانے والے کو دوبارہ کھڑا کیا، ڈگمگاتے ہوئے گھٹنے تُو نے مضبوط کئے۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 4:4
15 حوالہ جات  

پس ڈِھیلے ہاتھوں اور سُست گُھٹنوں کو درُست کرو۔


اور اَے بھائِیو! ہم تُمہیں نصِیحت کرتے ہیں کہ بے قاعِدہ چلنے والوں کو سمجھاؤ۔ کم ہِمّتوں کو دِلاسا دو۔ کمزوروں کو سنبھالو۔ سب کے ساتھ تحمُّل سے پیش آؤ۔


بے تامُّل بولنے والے کی باتیں تلوار کی طرح چھیدتی ہیں لیکن دانِش مند کی زُبان صِحت بخش ہے۔


خُداوند گِرتے ہُوئے کو سنبھالتا اور جُھکے ہُوئے کو اُٹھا کھڑا کرتا ہے۔


تَو بھی عاجِزوں کو تسلّی بخشنے والے یعنی خُدا نے طِطُس کے آنے سے ہم کو تسلّی بخشی۔


پس برعکس اِس کے یِہی بِہتر ہے کہ اُس کا قصُور مُعاف کرو اور تسلّی دو تاکہ وہ غم کی کثرت سے تباہ نہ ہو۔


تب بادشاہ کے چِہرہ کا رنگ اُڑ گیا اور اُس کے خیالات اُس کو پریشان کرنے لگے یہاں تک کہ اُس کی کمر کے جوڑ ڈِھیلے ہو گئے اور اُس کے گُھٹنے ایک دُوسرے سے ٹکرانے لگے۔


دیکھ! تُو نے بُہتوں کو سِکھایا اور کمزور ہاتھوں کو مضبُوط کِیا۔


پر اب تو تُجھی پر آ پڑی اور تُو بے دِل ہُؤا جاتا ہے۔ اُس نے تُجھے چُھؤا اور تُو گھبرا اُٹھا۔


کیونکہ کان جب میری سُن لیتا تو مُجھے مُبارک کہتا تھا اور آنکھ جب مُجھے دیکھ لیتی تو میری گواہی دیتی تھی


مَیں اُن کی راہ کو چُنتا اور سردار کی طرح بَیٹھتا اور اَیسے رہتا تھا جَیسے فَوج میں بادشاہ اور جَیسے وہ جو غم زدوں کو تسلّی دیتا ہے۔


بامَوقع باتیں رُوپہلی ٹوکریوں میں سونے کے سیب ہیں۔


خُداوند خُدا نے مُجھ کو شاگِرد کی زُبان بخشی تاکہ مَیں جانُوں کہ کلام کے وسِیلہ سے کِس طرح تھکے ماندے کی مدد کرُوں۔ وہ مُجھے ہر صُبح جگاتا ہے اور میرا کان لگاتا ہے تاکہ شاگِردوں کی طرح سنُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات