Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 4:11 - کِتابِ مُقادّس

11 شِکار نہ پانے سے بُڈّھا بَبر ہلاک ہوتا اور شیرنی کے بچّے تِتّربِتّر ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 شِکار نہ مِلنے کی وجہ سے شیر ہلاک ہو جاتا ہے، اَور شیرنی کے بچّے پراگندہ ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 शिकार न मिलने की वजह से शेर हलाक हो जाता और शेरनी के बच्चे परागंदा हो जाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 شکار نہ ملنے کی وجہ سے شیر ہلاک ہو جاتا اور شیرنی کے بچے پراگندہ ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 4:11
17 حوالہ جات  

بَبر کے بچّے تو حاجتمند اور بُھوکے ہوتے ہیں پر خُداوند کے طالِب کِسی نِعمت کے مُحتاج نہ ہوں گے۔


مگر خُداوند میرا مددگار تھا اور اُس نے مُجھے طاقت بخشی تاکہ میری معرفت پَیغام کی پُوری مُنادی ہو جائے اور سب غَیر قَومیں سُن لیں اور مَیں شیر کے مُنہ سے چُھڑایا گیا۔


وہ خُداوند کی پَیروی کریں گے جو شیرِ بَبر کی طرح گرجے گا کیونکہ وہ گرجے گا اور اُس کے فرزند مغرِب کی طرف سے کانپتے ہُوئے آئیں گے۔


شیرِ بَبر جھاڑِیوں سے نِکلا ہے اور قَوموں کے ہلاک کرنے والے نے کُوچ کِیا ہے۔ وہ اپنی جگہ سے نِکلا ہے کہ تیری زمِین کو وِیران کرے تاکہ تیرے شہر وِیران ہوں اور کوئی بسنے والا نہ رہے۔


اَیسا نہ ہو کہ وہ شیرِ بَبر کی طرح میری جان کو پھاڑے۔ وہ اُسے ٹُکڑے ٹُکڑے کر دے اور کوئی چُھڑانے والا نہ ہو۔


کیا تُو شیرنی کے لِئے شِکار مار دے گا یا بَبر کے بچّوں کو آسُودہ کر دے گا


اور دیکھ! بیابان سے ایک بڑی آندھی چلی اور اُس گھر کے چاروں کونوں پر اَیسے زور سے ٹکرائی کہ وہ اُن جوانوں پر گِر پڑا اور وہ مَر گئے اور فقط مَیں ہی اکیلا بچ نِکلا کہ تُجھے خبر دُوں۔


وہ دبک کر بَیٹھا ہے۔ وہ شیر کی طرح بلکہ شیرنی کی مانِند لیٹ گیا ہے۔ اب کَون اُسے چھیڑے؟ جو تُجھے برکت دے وہ مُبارک اور جو تُجھ پر لَعنت کرے وہ ملعُون ہو!


دیکھ یہ گُروہ شیرنی کی طرح اُٹھتی ہے اور شیر کی مانِند تن کر کھڑی ہوتی ہے۔ وہ اب نہیں لیٹنے کی جب تک شِکار نہ کھا لے اور مقتُولوں کا خُون نہ پی لے۔


یہُوداؔہ شیرِ بَبر کا بچّہ ہے۔ اَے میرے بیٹے! تُو شِکار مار کر چل دِیا ہے۔ وہ شیرِ بَبر بلکہ شیرنی کی طرح دَبک کر بَیٹھ گیا۔ کَون اُسے چھیڑے؟


اُس کے بال بچّے سلامتی سے دُور ہیں۔ وہ پھاٹک ہی پر کُچلے جاتے ہیں اور کوئی نہیں جو اُنہیں چُھڑائے۔


لیکن مُفلِس کو اُن کے مُنہ کی تلوار اور زبردست کے ہاتھ سے وہ بچا لیتا ہے۔


اُس کی اَولاد غرِیبوں کی خُوشامد کرے گی اور اُسی کے ہاتھ اُس کی دَولت کو واپس دیں گے۔


مَیں ناراست کے جبڑوں کو توڑ ڈالتا اور اُس کے دانتوں سے شِکار چُھڑا لیتا تھا۔


اَے بچّو! آؤ میری سُنو۔ مَیں تُم کو خُدا ترسی سِکھاؤُں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات