Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 38:1 - کِتابِ مُقادّس

1 تب خُداوند نے ایُّوب کو بگولے میں سے یُوں جواب دیا:-

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 تَب یَاہوِہ نے ایُّوب کو بگولے میں سے جَواب دیا:

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 फिर अल्लाह ख़ुद अय्यूब से हमकलाम हुआ। तूफ़ान में से उसने उसे जवाब दिया,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 پھر اللہ خود ایوب سے ہم کلام ہوا۔ طوفان میں سے اُس نے اُسے جواب دیا،

باب دیکھیں کاپی




ایوب 38:1
16 حوالہ جات  

تب خُداوند نے ایُّوب کو بگولے میں سے جواب دِیا:-


اور وہ آگے چلتے اور باتیں کرتے جاتے تھے کہ دیکھو ایک آتِشی رتھ اور آتشی گھوڑوں نے اُن دونوں کو جُدا کر دِیا اور ایلیّاہؔ بگولے میں آسمان پر چلا گیا۔


اُس نے کہا باہر نِکل اور پہاڑ پر خُداوند کے حضُور کھڑا ہو اور دیکھو خُداوند گُذرا اور ایک بڑی تُند آندھی نے خُداوند کے آگے پہاڑوں کو چِیر ڈالا اور چٹانوں کے ٹُکڑے کر دِئے پر خُداوند آندھی میں نہیں تھا اور آندھی کے بعد زلزلہ آیا پر خُداوند زلزلہ میں نہیں تھا۔


خُداوند قہر کرنے میں دِھیما اور قُدرت میں بڑھ کر ہے اور مُجرِم کو ہرگِز بری نہ کرے گا۔ خُداوند کی راہ گِردباد اور آندھی میں ہے اور بادل اُس کے پاؤں کی گرد ہیں۔


اور مَیں نے نظر کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ شِمال سے آندھی اُٹھی۔ ایک بڑی گھٹا اور لپٹتی ہُوئی آگ اور اُس کے گِرد رَوشنی چمکتی تھی اور اُس کے بِیچ سے یعنی اُس آگ میں سے صَیقل کِئے ہُوئے پِیتل کی سی صُورت جلوہ گر ہُوئی۔


آندھی جنُوب کی کوٹھری سے اور سردی شِمال سے آتی ہے۔


اور جب خُداوند ایلیّاہؔ کو بگولے میں آسمان پر اُٹھا لینے کو تھا تو اَیسا ہُؤا کہ ایلیّاہؔ الِیشع کو ساتھ لے کر جِلجاؔل سے چلا۔


اَے ایُّوب اِس کو سُن لے۔ چُپ چاپ کھڑا رہ اور خُدا کے حَیرت انگیز کاموں پر غَور کر۔


اُس نے روشنی اور اندھیرے کے مِلنے کی جگہ تک پانی کی سطح پر حد باندھ دی ہے۔


اور سب جان داروں سے جو تُمہارے ساتھ ہیں کیا پرِندے کیا چَوپائے کیا زمِین کے جانور یعنی زمِین کے اُن سب جانوروں کے بارے میں جو کشتی سے اُترے عہد کرتا ہُوں۔


کاش! خُدا خُود بولے اور تیرے خِلاف اپنے لبوں کو کھولے


خُداوند نے ایُّوب سے یہ بھی کہا:-


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات