Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 32:2 - کِتابِ مُقادّس

2 تب الِیہُو بِن براکیل بُوزی کا جو رام کے خاندان سے تھا قہر بھڑکا۔ اُس کا قہر ایُّوب پر بھڑکا اِس لِئے کہ اُس نے خُدا کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو راست ٹھہرایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 لیکن بوزی براکیلؔ کا بیٹا اِلیہُوؔ جو رامؔ کے خاندان سے تھا بےحد خفا ہُوا کیونکہ ایُّوب نے خُدا کو نہیں بَلکہ اَپنے آپ کو راست ٹھہرایا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 यह देखकर इलीहू बिन बरकेल ग़ुस्से हो गया। बूज़ शहर के रहनेवाले इस आदमी का ख़ानदान राम था। एक तरफ़ तो वह अय्यूब से ख़फ़ा था, क्योंकि यह अपने आपको अल्लाह के सामने रास्तबाज़ ठहराता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 یہ دیکھ کر اِلیہو بن برکیل غصے ہو گیا۔ بوز شہر کے رہنے والے اِس آدمی کا خاندان رام تھا۔ ایک طرف تو وہ ایوب سے خفا تھا، کیونکہ یہ اپنے آپ کو اللہ کے سامنے راست باز ٹھہراتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 32:2
18 حوالہ جات  

یعنی عُوض جو اُس کا پہلوٹھا ہے اور اُس کا بھائی بُوزؔ اور قمو ایلؔ اَرامؔ کا باپ۔


کیا تُو میرے اِنصاف کو بھی باطِل ٹھہرائے گا؟ کیا تُو مُجھے مُجرِم ٹھہرائے گا تاکہ خود راست ٹھہرے؟


کیا تُو اِسے اپنا حق سمجھتا ہے یا یہ دعویٰ کرتا ہے کہ تیری صداقت خُدا کی صداقت سے زِیادہ ہے۔


خُدا نہ کرے کہ مَیں تُمہیں راست ٹھہراؤُں۔ مَیں مَرتے دَم تک اپنی راستی کو ترک نہ کرُوں گا۔


غُصّہ تو کرو مگر گُناہ نہ کرو۔ سُورج کے ڈُوبنے تک تُمہاری خفگی نہ رہے۔


مگر اُس نے اپنے تئِیں راست باز ٹھہرانے کی غرض سے یِسُوعؔ سے پُوچھا پِھر میرا پڑوسی کَون ہے؟


اُس نے اُن کی سخت دِلی کے سبب سے غمگِین ہو کر اور چاروں طرف اُن پر غُصّہ سے نظر کر کے اُس آدمی سے کہا اپنا ہاتھ بڑھا۔ اُس نے بڑھا دِیا اور اُس کا ہاتھ درُست ہو گیا۔


کیونکہ تیرے گھر کی غَیرت مُجھے کھا گئی اور تُجھ کو ملامت کرنے والوں کی ملامتیں مُجھ پر آ پڑیں۔


تُو بدل کر مُجھ پر بے رحم ہو گیا ہے۔ اپنے بازُو کے زور سے تُو مُجھے ستاتا ہے۔


زِندہ خُدا کی قَسم جِس نے میرا حق چِھین لِیا اور قادِرِ مُطلِق کی سَوگند جِس نے میری جان کو دُکھ دِیا ہے۔


کیا تُجھے اچھّا لگتا ہے کہ اندھیر کرے اور اپنے ہاتھوں کی بنائی ہُوئی چِیز کو حقِیر جانے اور شرِیروں کی مشورت کو روشن کرے؟


مَیں اپنی صداقت پر قائِم ہُوں اور اُسے نہ چھوڑُوں گا۔ جب تک میری زِندگی ہے میرا دِل مُجھے ملامت نہ کرے گا۔


اور اُس کے تِینوں دوستوں پر بھی اُس کا قہر بھڑکا اِس لِئے کہ اُنہیں جواب تو سُوجھا نہیں تَو بھی اُنہوں نے ایُّوؔب کو مُجرِم ٹھہرایا۔


کیونکہ تیرا گُناہ تیرے مُنہ کو سِکھاتا ہے اور تُو عَیّاروں کی زُبان اِختیار کرتا ہے۔


کیا تیری شرارت بڑی نہیں؟ کیا تیری بدکارِیوں کی کوئی حد ہے؟


یقِیناً تُو نے میرے سُنتے کہا ہے اور مَیں نے تیری باتیں سُنی ہیں


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات