Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 3:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اندھیرا اور مَوت کا سایہ اُس پر قابِض ہوں۔ بدلی اُس پر چھائی رہے اور دِن کو تارِیک کر دینے والی چِیزیں اُسے دہشت زدہ کریں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 تاریکی اَور موت کا گہرا سایہ اُس پر قابض ہو؛ بدلی اُس پر ہمیشہ چھائی رہے؛ اَور وہ رَوشنی سے محروم ہوکر سخت دہشت زدہ ہو جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 तारीकी और घना अंधेरा उस पर क़ब्ज़ा करे, काले काले बादल उस पर छाए रहें, हाँ वह रौशनी से महरूम होकर सख़्त दहशतज़दा हो जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 تاریکی اور گھنا اندھیرا اُس پر قبضہ کرے، کالے کالے بادل اُس پر چھائے رہیں، ہاں وہ روشنی سے محروم ہو کر سخت دہشت زدہ ہو جائے۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 3:5
25 حوالہ جات  

بلکہ خواہ مَوت کے سایہ کی وادی میں سے میرا گُذر ہو مَیں کِسی بلا سے نہیں ڈرُوں گا کیونکہ تُو میرے ساتھ ہے۔ تیرے عصا اور تیری لاٹھی سے مُجھے تسلّی ہے۔


خُداوند اپنے خُدا کی تمجِید کرو اِس سے پہلے کہ وہ تارِیکی لائے اور تُمہارے پاؤں گُھپ اندھیرے میں ٹھوکر کھائیں اور جب تُم رَوشنی کا اِنتِظار کرو تو وہ اُسے مَوت کے سایہ سے بدل ڈالے اور اُسے سخت تارِیکی بنا دے۔


جو لوگ تارِیکی میں چلتے تھے اُنہوں نے بڑی روشنی دیکھی۔ جو مَوت کے سایہ کے مُلک میں رہتے تھے اُن پر نُور چمکا۔


اِنسان تارِیکی کی تہ تک پُہنچتا ہے اور ظُلمات اور مَوت کے سایہ کی اِنتِہا تک پتّھروں کی تلاش کرتا ہے۔


تاکہ اُن کو جو اندھیرے اور مَوت کے سایہ میں بَیٹھے ہیں رَوشنی بخشے اور ہمارے قدموں کو سلامتی کی راہ پر ڈالے۔


یعنی جو لوگ اندھیرے میں بَیٹھے تھے اُنہوں نے بڑی رَوشنی دیکھی اور جو مَوت کے مُلک اور سایہ میں بَیٹھے تھے اُن پر رَوشنی چمکی۔


اور اُنہوں نے یہ نہ کہا کہ خُداوند کہاں ہے جو ہم کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا اور بیابان اور بنجر اور گڑھوں کی زمِین میں سے خُشکی اور مَوت کے سایہ کی سرزمِین میں سے جہاں سے نہ کوئی گُذرتا اور نہ کوئی بُود و باش کرتا تھا ہم کو لے آیا؟


کیا مَوت کے پھاٹک تُجھ پر ظاہِر کر دِئے گئے ہیں؟ یا تُو نے مَوت کے سایہ کے پھاٹکوں کو دیکھ لِیا ہے؟


کیونکہ صُبح اُن سبھوں کے لِئے اَیسی ہے جَیسے مَوت کا سایہ اِس لِئے کہ اُنہیں مَوت کے سایہ کی دہشت معلُوم ہے۔


تُم اُس پہاڑ کے پاس نہیں آئے جِس کو چُھونا مُمکِن تھا اور وہ آگ سے جَلتا تھا اور اُس پر کالی گھٹا اور تارِیکی اور طُوفان۔


تُمہاری عِیدوں کو ماتم سے اور تُمہارے نغموں کو نَوحوں سے بدل دُوں گا اور ہر ایک کی کمر پر ٹاٹ بندھواؤُں گا اور ہر ایک کے سر پر چندلاپن بھیجُوں گا اور اَیسا ماتم برپا کرُوں گا جَیسا اِکلوتے بیٹے پر ہوتا ہے اور اُس کا انجام روزِ تلخ سا ہو گا۔


وُہی ثُریّا اور جبّار سِتاروں کا خالِق ہے جو مَوت کے سایہ کو مطلعِ نُور اور روزِ روشن کو شبِ دِیجُور بنا دیتا ہے اور سمُندر کے پانی کو بُلاتا اور رُویِ زمِین پر پَھیلاتا ہے جِس کا نام خُداوند ہے۔


اندھیرے اور تارِیکی کا روز۔ ابرِ سِیاہ اور ظُلمات کا روز ہے۔ ایک بڑی اور زبردست اُمّت جِس کی مانِند نہ کبھی ہُوئی اور نہ سالہایِ دراز تک اُس کے بعد ہو گی پہاڑوں پر صُبح صادِق کی طرح پَھیل جائے گی۔


جِس طرح چرواہا اپنے گلّہ کی تلاش کرتا ہے جب کہ وہ اپنی بھیڑوں کے درمِیان ہو جو پراگندہ ہو گئی ہیں اُسی طرح مَیں اپنی بھیڑوں کو ڈُھونڈوں گا اور اُن کو ہر جگہ سے جہاں وہ ابر اور تارِیکی کے دِن تِتّربِتّر ہو گئی ہیں چُھڑا لاؤُں گا۔


اِس لِئے کہ وہ روز قرِیب ہے ہاں خُداوند کا روز یعنی بادلوں کا روز قرِیب ہے۔ وہ قَوموں کی سزا کا وقت ہو گا۔


اِسی لِئے زمِین ماتم کرے گی اور اُوپر سے آسمان تارِیک ہو جائے گا کیونکہ مَیں کہہ چُکا۔ مَیں نے اِرادہ کِیا ہے۔ مَیں اُس سے پشیمان نہ ہُوں گا اور اُس سے باز نہ آؤُں گا۔


وہ اُن کو اندھیرے اور مَوت کے سایہ سے نِکال لایا اور اُن کے بندھن توڑ ڈالے۔


جو اندھیرے اور مَوت کے سایہ میں بَیٹھے مُصِیبت اور لوہے سے جکڑے ہُوئے تھے۔


جو تُو نے ہم کو گِیدڑوں کی جگہ میں خُوب کُچلا اور مَوت کے سایہ میں ہم کو چِھپایا۔


میرا مُنہ روتے روتے سُوج گیا اور میری پلکوں پر مَوت کا سایہ ہے۔


چُنانچہ تُم نزدِیک جا کر اُس پہاڑ کے نیچے کھڑے ہُوئے اور وہ پہاڑ آگ سے دہک رہا تھا اور اُس کی لَو آسمان تک پُہنچتی تھی اور گِرداگِرد تارِیکی اور گھٹا اور ظُلمت تھی۔


وہ دِن اندھیرا ہو جائے۔ خُدا اُوپر سے اُس کا لِحاظ نہ کرے اور نہ اُس پر روشنی پڑے!


گہری تارِیکی اُس رات کو دبوچ لے۔ وہ سال کے دِنوں کے درمِیان خُوشی نہ کرنے پائے اور نہ مہِینوں کے شُمار میں آئے!


نہ کوئی اَیسی تارِیکی نہ مَوت کا سایہ ہے جہاں بدکردار چِھپ سکیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات