Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 24:9 - کِتابِ مُقادّس

9 اَیسے لوگ بھی ہیں جو یتِیم کو چھاتی پر سے ہٹا لیتے ہیں اور غرِیبوں سے گِرَو لیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 یتیم کا بچّہ چھاتی سے جُدا کر دیا جاتا ہے؛ اَور غریب کا بچّہ قرض کے عوض گروی رکھ لیا جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 बेदीन बाप से महरूम बच्चे को माँ की गोद से छीन लेते हैं बल्कि इस शर्त पर मुसीबतज़दा को क़र्ज़ देते हैं कि वह उन्हें ज़मानत के तौर पर अपना शीरख़ार बच्चा दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 بےدین باپ سے محروم بچے کو ماں کی گود سے چھین لیتے ہیں بلکہ اِس شرط پر مصیبت زدہ کو قرض دیتے ہیں کہ وہ اُنہیں ضمانت کے طور پر اپنا شیرخوار بچہ دے۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 24:9
9 حوالہ جات  

پر ہمارے جِسم تو ہمارے بھائیوں کے جِسم کی طرح ہیں اور ہمارے بال بچّے اَیسے ہیں جَیسے اُن کے بال بچّے اور دیکھو ہم اپنے بیٹے بیٹیوں کو نَوکر ہونے کے لِئے غُلامی کے سپُرد کرتے ہیں اور ہماری بیٹیوں میں سے بعض لَونڈیاں بن چُکی ہیں اور ہمارا کُچھ بس نہیں چلتا کیونکہ ہمارے کھیت اور انگُورِستان اَوروں کے قبضہ میں ہیں۔


اور انبیا زادوں کی بِیویوں میں سے ایک عَورت نے الِیشع سے فریاد کی اور کہنے لگی کہ تیرا خادِم میرا شَوہر مَر گیا ہے اور تُو جانتا ہے کہ تیرا خادِم خُداوند سے ڈرتا تھا۔ سو اب قرض خواہ آیا ہے کہ میرے دونوں بیٹوں کو لے جائے تاکہ وہ غُلام بنیں۔


ہاں تُم تو یتِیموں پر قُرعہ ڈالنے والے اور اپنے دوست کو سَوداگری کا مال بنانے والے ہو۔


کیونکہ تُو نے اپنے بھائی کی چِیزیں بے سبب رہن رکھِّیں اور ننگوں کا لِباس اُتار لِیا۔


وہ پہاڑوں کی بارِش سے بِھیگے رہتے ہیں اور کِسی آڑ کے نہ ہونے سے چٹان سے لِپٹ جاتے ہیں۔


سو وہ بے کپڑے ننگے پِھرتے اور بُھوک کے مارے پُولِیاں ڈھوتے ہیں۔


کیونکہ مَیں غرِیب کو جب وہ فریاد کرتا چُھڑاتا تھا اور یتِیم کو بھی جِس کا کوئی مددگار نہ تھا۔


خُداوند اپنے لوگوں کے بزُرگوں اور اُن کے سرداروں کی عدالت کرنے کو آئے گا۔ تُم ہی ہو جو تاکِستان چٹ کر گئے ہو اور مِسکِینوں کی لُوٹ تُمہارے گھروں میں ہے۔


اگر کوئی شخص اپنے اِسرائیلی بھائِیوں میں سے کِسی کو غُلام بنائے یا بیچنے کی نِیّت سے چُراتا ہُؤا پکڑا جائے تو وہ چور مار ڈالا جائے۔ یُوں تُو اَیسی بُرائی اپنے درمیان سے دفع کرنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات