Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 24:4 - کِتابِ مُقادّس

4 وہ مُحتاج کو راستہ سے ہٹا دیتے ہیں۔ زمِین کے غرِیب اِکٹّھے چِھپتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 وہ مُحتاج کو راہ سے ہٹا دیتے ہیں اَور مُلک کے تمام غریب چھپتے پھرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 वह ज़रूरतमंदों को रास्ते से हटाते हैं, चुनाँचे मुल्क के ग़रीबों को सरासर छुप जाना पड़ता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 وہ ضرورت مندوں کو راستے سے ہٹاتے ہیں، چنانچہ ملک کے غریبوں کو سراسر چھپ جانا پڑتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 24:4
22 حوالہ جات  

جب شرِیر برپا ہوتے ہیں تو آدمی ڈھُونڈے نہیں مِلتے لیکن جب وہ فنا ہوتے ہیں تو صادِق ترقّی کرتے ہیں۔


وہ مِسکِینوں کے سر پر کی گرَد کا بھی لالچ رکھتے ہیں اور حلِیموں کو اُن کی راہ سے گُمراہ کرتے ہیں اور باپ بیٹا ایک ہی عَورت کے پاس جانے سے میرے مُقدّس نام کی تکفِیر کرتے ہیں۔


خُونی روشنی ہوتے ہی اُٹھتا ہے۔ وہ غرِیبوں اور مُحتاجوں کو مار ڈالتا ہے اور رات کو وہ چور کی مانِند ہے۔


اِس مُلک کے لوگوں نے سِتم گری اور لُوٹ مار کی ہے اور غرِیب اور مُحتاج کو ستایا ہے اور پردیسِیوں پر ناحق سختی کی ہے۔


لیکن اُس کا باپ چُونکہ اُس نے بے رحمی سے سِتم کِیا اور اپنے بھائی کو ظُلم سے لُوٹا اور اپنے لوگوں کے درمِیان بُرے کام کِئے اِس لِئے وہ اپنی بدکرداری کے باعِث مَرے گا۔


غرِیب اور مُحتاج پر سِتم کرے۔ ظُلم کر کے چِھین لے۔ گِرَو واپس نہ دے اور بُتوں کی طرف اپنی آنکھیں اُٹھائے اور گِھنَونے کام کرے۔


تاکہ مِسکِینوں کو عدالت سے محرُوم کریں اور جو میرے لوگوں میں مُحتاج ہیں اُن کا حق چِھین لیں اور بیواؤں کو لُوٹیں اور یتِیم اُن کا شِکار ہوں!


ایک پُشت اَیسی ہے جِس کے دانت تلواریں ہیں اور ڈاڑھیں چُھریاں تاکہ زمِین کے مِسکِینوں اور بنی آدمؔ کے کنگالوں کو کھا جائیں۔


جب صادِق فتح یاب ہوتے ہیں تو بڑی دُھوم دھام ہوتی ہے لیکن جب شرِیر برپا ہوتے ہیں تو آدمی ڈھُونڈے نہیں مِلتے۔


جو اپنے فائِدہ کے لِئے مِسکِین پر ظُلم کرتا ہے اور جو مال دار کو دیتا ہے یقِیناً مُحتاج ہو جائے گا۔


اِس لِئے کہ اُس نے رحم کرنا یاد نہ رکھّا پر غرِیب اور مُحتاج اور شکستہ دِل کو ستایا تاکہ اُن کو مار ڈالے


مُبارک ہے وہ جو غرِیب کا خیال رکھتا ہے۔ خُداوند مُصِیبت کے دِن اُسے چُھڑائے گا۔


اگر مَیں نے مُحتاج سے اُس کی مُراد روک رکھّی یا اَیسا کِیا کہ بیوہ کی آنکھیں رہ گئِیں۔


کیا مَیں درد مند کے لِئے روتا نہ تھا؟ کیا میری جان مُحتاج کے لِئے آزُردہ نہ ہوتی تھی؟


کیونکہ مَیں غرِیب کو جب وہ فریاد کرتا چُھڑاتا تھا اور یتِیم کو بھی جِس کا کوئی مددگار نہ تھا۔


مَیں مُحتاج کا باپ تھا اور مَیں اجنبی کے مُعاملہ کی بھی تحقِیق کرتا تھا۔


اگر مَیں نے دیکھا کہ کوئی بے کپڑے مَرتا ہے یا کِسی مُحتاج کے پاس اوڑھنے کو نہیں۔


مِسکِین پر ظُلم کرنے والا اُس کے خالِق کی اِہانت کرتا ہے لیکن اُس کی تعظِیم کرنے والا مُحتاجوں پر رحم کرتا ہے۔


اَے بسن کی گایو جو کوہِ سامرؔیہ پر رہتی ہو اور غرِیبوں کو ستاتی اور مِسکِینوں کو کُچلتی اور اپنے مالِکوں سے کہتی ہو لاؤ ہم پِئیں تُم یہ بات سُنو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات