Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 22:3 - کِتابِ مُقادّس

3 کیا تیرے صادِق ہونے سے قادرِ مُطلِق کو کوئی خُوشی ہے؟ یا اِس بات سے کہ تُو اپنی راہوں کو کامِل کرتا ہے اُسے کُچھ فائِدہ ہے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 تمہارے راستباز ہونے سے قادرمُطلق کو کیا خُوشی ملے گی؟ اَور اگر تمہاری راہیں راست ہُوں تو اُنہیں کیا فائدہ؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 अगर तू रास्तबाज़ हो भी तो क्या वह इससे अपने लिए नफ़ा उठा सकता है? हरगिज़ नहीं! अगर तू बेइलज़ाम ज़िंदगी गुज़ारे तो क्या उसे कुछ हासिल होता है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اگر تُو راست باز ہو بھی تو کیا وہ اِس سے اپنے لئے نفع اُٹھا سکتا ہے؟ ہرگز نہیں! اگر تُو بےالزام زندگی گزارے تو کیا اُسے کچھ حاصل ہوتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی




ایوب 22:3
20 حوالہ جات  

پس اَے عزِیزو! چُونکہ ہم سے اَیسے وعدے کِئے گئے آؤ ہم اپنے آپ کو ہر طرح کی جِسمانی اور رُوحانی آلُودگی سے پاک کریں اور خُدا کے خَوف کے ساتھ پاکِیزگی کو کمال تک پُہنچائیں۔


اِسی لِئے مَیں خُود بھی کوشِش میں رہتا ہُوں کہ خُدا اور آدمِیوں کے باب میں میرا دِل مُجھے کبھی ملامت نہ کرے۔


تُم نے اپنی باتوں سے خُداوند کو بیزار کر دِیا تَو بھی تُم کہتے ہو کِس بات میں ہم نے اُسے بیزار کِیا؟ اِسی میں جو کہتے ہو کہ ہر شخص جو بُرائی کرتا ہے خُداوند کی نظر میں نیک ہے اور وہ اُس سے خُوش ہے اور یہ کہ عدل کا خُدا کہاں ہے؟


شرِیروں کے ذبِیحہ سے خُداوند کو نفرت ہے پر راست کار کی دُعا اُس کی خُوشنُودی ہے۔


جُھوٹے لبوں سے خُداوند کو نفرت ہے لیکن راست کار اُس کی خُوشنُودی ہیں۔


کج دِلوں سے خُداوند کو نفرت ہے لیکن کامِل رفتار اُس کی خُوشنُودی ہیں۔


دغا کے ترازُو سے خُداوند کو نفرت ہے لیکن پُورا باٹ اُس کی خُوشی ہے۔


مَیں نے اپنی راہوں پر غَور کِیا اور تیری شہادتوں کی طرف اپنے قدم موڑے۔


مَیں نے کہا مَیں اپنی راہ کی نِگرانی کرُوں گا تاکہ میری زُبان سے خطا نہ ہو۔ جب تک شرِیر میرے سامنے ہے مَیں اپنے مُنہ کو لگام دِیئے رہُوں گا۔


اَے میرے خُدا مَیں یہ بھی جانتا ہُوں کہ تُو دِل کو جانچتا ہے اور راستی میں تیری خُوشنُودی ہے۔ مَیں نے تو اپنے دِل کی راستی سے یہ سب کُچھ رضامندی سے دِیا اور مُجھے تیرے لوگوں کو جو یہاں حاضِر ہیں تیرے حضُور خُوشی خُوشی دیتے دیکھ کر مسرّت حاصِل ہُوئی۔


میرے پاس سب کُچھ ہے بلکہ اِفراط سے ہے۔ تُمہاری بھیجی ہُوئی چِیزیں اِپَفرُدِتُس کے ہاتھ سے لے کر مَیں آسُودہ ہو گیا ہُوں۔ وہ خُوشبُو اور مقبُول قُربانی ہیں جو خُدا کو پسندِیدہ ہے۔


کیا کوئی اِنسان خُدا کے کام آ سکتا ہے؟ یقِیناً عقل مند اپنے ہی کام کا ہے۔


کیا اِس لِئے کہ تُجھے اُس کا خَوف ہے وہ تُجھے جِھڑکتا اور تُجھے عدالت میں لاتا ہے؟


اگر تُو صادِق ہے تو اُس کو کیا دے دیتا ہے؟ یا اُسے تیرے ہاتھ سے کیا مِل جاتا ہے؟


قادرِ مُطلِق ہے کیا کہ ہم اُس کی عِبادت کریں؟ اور اگر ہم اُس سے دُعا کریں تو ہمیں کیا فائِدہ ہو گا؟


کیونکہ اُس نے کہا ہے کہ آدمی کو کُچھ فائِدہ نہیں کہ وہ خُدا مَیں مسرُور رہے۔


اگر تُو دانا ہے تو اپنے لِئے اور اگر تُو ٹھٹّھاباز ہے تو خُود ہی بُھگتے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات