Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 2:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اور وہ اپنے کو کُھجانے کے لِئے ایک ٹِھیکرا لے کر راکھ پر بَیٹھ گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 تَب ایُّوب ٹُوٹے ہُوئے مٹّی کے برتن کا ایک ٹکڑا لے کر راکھ میں بیٹھ گیٔے اَور اَپنا بَدن کھجلانے لگے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 तब अय्यूब राख में बैठ गया और ठीकरे से अपनी जिल्द को खुरचने लगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 تب ایوب راکھ میں بیٹھ گیا اور ٹھیکرے سے اپنی جِلد کو کھرچنے لگا۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 2:8
14 حوالہ جات  

اِس لِئے مُجھے اپنے آپ سے نفرت ہے اور مَیں خاک اور راکھ میں تَوبہ کرتا ہُوں۔


اور یہ خبر نِینوؔہ کے بادشاہ کو پُہنچی اور وہ اپنے تخت پر سے اُٹھا اور بادشاہی لِباس کو اُتار ڈالا اور ٹاٹ اوڑھ کر راکھ پر بَیٹھ گیا۔


اور اپنی آواز بُلند کر کے تیرے سبب سے چِلاّئیں گے اور زار زار روئیں گے اور اپنے سروں پر خاک ڈالیں گے اور راکھ میں لوٹیں گے۔


اَے خُرازِین تُجھ پر افسوس! اَے بَیت صَیدا تُجھ پر افسوس! کیونکہ جو مُعجِزے تُم میں ظاہِر ہُوئے اگر صُور اور صَیدا میں ہوتے تو وہ ٹاٹ اوڑھ کر اور خاک میں بَیٹھ کر کب کے تَوبہ کر لیتے۔


اَے میری بِنتِ قَوم! ٹاٹ اُوڑھ اور راکھ میں لیٹ۔ اپنے اِکلوتوں پر ماتم اور دِل خراش نَوحہ کر کیونکہ غارت گر ہم پر اچانک آئے گا۔


صِیُّون کے غم زدوں کے لِئے یہ مُقرّر کر دُوں کہ اُن کو راکھ کے بدلے سِہرا اور ماتم کی جگہ خُوشی کا رَوغن اور اُداسی کے بدلے سِتایش کا خِلعت بخشُوں تاکہ وہ صداقت کے درخت اور خُداوند کے لگائے ہُوئے کہلائیں کہ اُس کا جلال ظاہِر ہو۔


کیونکہ میری کمر میں سوزِش ہی سوزِش ہے اور میرے جِسم میں کُچھ صِحت نہیں۔


میری حماقت کے سبب سے میرے زخموں سے بدبُو آتی ہے۔ وہ سڑ گئے ہیں۔


اور تمر نے اپنے سر پر خاک ڈالی اور اپنے رنگ برنگ کے جوڑے کو جو پہنے ہُوئے تھی چاک کِیا اور سر پر ہاتھ دھر کر روتی ہُوئی چلی۔


تب اُس کی بِیوی اُس سے کہنے لگی کہ کیا تُو اب بھی اپنی راستی پر قائِم رہے گا؟ خُدا کی تکفِیر کر اور مَر جا۔


جب مردؔکَی کو وہ سب جو کِیا گیا تھا معلُوم ہُؤا تو مردؔکَی نے اپنے کپڑے پھاڑے اور ٹاٹ پہنے اور سر پر راکھ ڈال کر شہر کے بِیچ میں چلا گیا اور بُلند اور پُر درد آواز سے چِلاّنے لگا۔


اور ہر صُوبہ میں جہاں کہِیں بادشاہ کا حُکم اور فرمان پُہنچا یہُودیوں کے درمِیان بڑا ماتم اور روزہ اور گِریہ زاری اور نَوحہ شرُوع ہو گیا اور بُہتیرے ٹاٹ پہنے راکھ میں پڑ گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات