Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 18:4 - کِتابِ مُقادّس

4 تُو جو اپنے قہر میں اپنے کو پھاڑتا ہے تو کیا زمِین تیرے سبب سے اُجڑ جائے گی یا چٹان اپنی جگہ سے ہٹا دی جائے گی؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 تُم جو غُصّے میں خُود اَپنے ہی ٹکڑے ٹکڑے کر رہے ہو، کیا تمہاری خاطِر زمین اُجڑ جائے گی؟ یا چٹّانیں اَپنی جگہ سے ہٹا دی جایٔیں گی؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 गो तू आग-बगूला होकर अपने आपको फाड़ रहा है, लेकिन क्या तेरे बाइस ज़मीन को वीरान होना चाहिए और चट्टानों को अपनी जगह से खिसक्ना चाहिए? हरगिज़ नहीं!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 گو تُو آگ بگولا ہو کر اپنے آپ کو پھاڑ رہا ہے، لیکن کیا تیرے باعث زمین کو ویران ہونا چاہئے اور چٹانوں کو اپنی جگہ سے کھسکنا چاہئے؟ ہرگز نہیں!

باب دیکھیں کاپی




ایوب 18:4
13 حوالہ جات  

اُس نے اپنے غضب میں مُجھے پھاڑا اور میرا پِیچھا کِیا ہے۔ اُس نے مُجھ پر دانت پِیسے۔ میرا مُخالِف مُجھے آنکھیں دِکھاتا ہے۔


یقِیناً پہاڑ گِرتے گِرتے معدُوم ہو جاتا ہے اور چٹان اپنی جگہ سے ہٹا دی جاتی ہے۔


مَیں اپنا ہی گوشت اپنے دانتوں سے کیوں چباؤُں اور اپنی جان اپنی ہتھیلی پر کیوں رکھُّوں؟


اور دیکھو ایک رُوح اُسے پکڑ لیتی ہے اور وہ یکایک چِیخ اُٹھتا ہے اور اُس کو اَیسا مروڑتی ہے کہ کف بھر لاتا ہے اور اُس کو کُچل کر مُشکِل سے چھوڑتی ہے۔


وہ جہاں اُسے پکڑتی ہے پٹک دیتی ہے اور وہ کف بھر لاتا اور دانت پِیستا اور سُوکھتا جاتا ہے اور مَیں نے تیرے شاگِردوں سے کہا تھا کہ وہ اُسے نِکال دیں مگر وہ نہ نِکال سکے۔


آسمان اور زمِین ٹل جائیں گے لیکن میری باتیں ہرگِز نہ ٹلیں گی۔


اور خُدا نے یُوناؔہ سے فرمایا کیا تُو اِس بیل کے سبب سے اَیسا ناراض ہے؟ اُس نے کہا مَیں یہاں تک ناراض ہُوں کہ مَرنا چاہتا ہُوں۔


تب اُس نے مُجھے فرمایا کہ اِسرائیل اور یہُوداؔہ کے خاندان کی بدکرداری نِہایت عظِیم ہے۔ مُلک خُون ریزی سے پُر ہے اور شہر بے اِنصافی سے بھرا ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ خُداوند نے مُلک کو چھوڑ دِیا ہے اور وہ نہیں دیکھتا۔


خُداوند تُجھ پر رحم کرنے والا یُوں فرماتا ہے کہ پہاڑ تو جاتے رہیں اور ٹِیلے ٹل جائیں لیکن میری شفقت کبھی تُجھ پر سے جاتی نہ رہے گی اور میرا صُلح کا عہد نہ ٹلے گا۔


کیا تُو میرے اِنصاف کو بھی باطِل ٹھہرائے گا؟ کیا تُو مُجھے مُجرِم ٹھہرائے گا تاکہ خود راست ٹھہرے؟


کیونکہ کُڑھنا بیوُقُوف کو مار ڈالتا ہے اور جلن احمق کی جان لے لیتی ہے۔


ہم کیوں جانوروں کی مانِند سمجھے جاتے اور تُمہاری نظر میں ناپاک ٹھہرے ہیں؟


بلکہ شرِیر کا چراغ گُل کر دِیا جائے گا اور اُس کی آگ کا شُعلہ بے نُور ہو جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات