Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 17:3 - کِتابِ مُقادّس

3 ضمانت دے۔ اپنے اور میرے بِیچ میں تُو ہی ضامِن ہو۔ کَون ہے جو میرے ہاتھ پر ہاتھ مارے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 ”یا خُدا، جو ضمانت آپ مُجھ سے چاہتے ہیں اُس کا اِنتظام کریں۔ اَور کون ہے جو میری ضمانت دے گا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 ऐ अल्लाह, मेरी ज़मानत मेरे अपने हाथों से क़बूल फ़रमा, क्योंकि और कोई नहीं जो उसे दे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اے اللہ، میری ضمانت میرے اپنے ہاتھوں سے قبول فرما، کیونکہ اَور کوئی نہیں جو اُسے دے۔

باب دیکھیں کاپی




ایوب 17:3
12 حوالہ جات  

اِس لِئے یِسُوعؔ ایک بِہتر عہد کا ضامِن ٹھہرا۔


مَیں ابابِیل اور سارس کی طرح چِیں چِیں کرتا رہا۔ مَیں کبُوتر کی طرح کُڑھتا رہا۔ میری آنکھیں اُوپر دیکھتے دیکھتے پتّھرا گئِیں۔ اَے خُداوند! مَیں بے کس ہُوں۔ تُو میرا کفِیل ہو۔


جو بیگانہ کا ضامِن ہوتا ہے سخت نُقصان اُٹھائے گا لیکن جِس کو ضمانت سے نفرت ہے وہ بے خطر ہے۔


بھلائی کے لِئے اپنے بندہ کا ضامِن ہو۔ مغرُور مُجھ پر ظُلم نہ کریں۔


اور تیرا خادِم اپنے باپ کے سامنے اِس لڑکے کا ضامِن بھی ہو چُکا ہے اور یہ کہا ہے کہ اگر مَیں اُسے تیرے پاس واپس نہ پُہنچا دُوں تو مَیں ہمیشہ کے لِئے اپنے باپ کا گُنہگار ٹھہرُوں گا۔


اور مَیں اُس کا ضامِن ہوتا ہُوں۔ تُو اُس کو میرے ہاتھ سے واپس مانگنا۔ اگر مَیں اُسے تیرے پاس پُہنچا کر سامنے کھڑا نہ کر دُوں تو مَیں ہمیشہ کے لِئے گُنہگار ٹھہرُوں گا۔


ہمارے درمیان کوئی ثالِث نہیں جو ہم دونوں پر اپنا ہاتھ رکھّے۔


تُو اُن میں شامِل نہ ہو جو ہاتھ پر ہاتھ مارتے ہیں اور نہ اُن میں جو قرض کے ضامِن ہوتے ہیں۔


جو بیگانہ کا ضامِن ہو اُس کے کپڑے چِھین لے اور جو اجنبی کا ضامِن ہو اُس سے کُچھ گِرَو رکھ لے۔


بے عقل آدمی ہاتھ پر ہاتھ مارتا ہے اور اپنے ہمسایہ کے رُوبرُو ضامِن ہوتا ہے۔


اِسی طرح تیری مُفلسی راہزن کی طرح اور تیری تنگ دستی مسلّح آدمی کی طرح آ پڑے گی۔


ذرا پُکار۔ کیا کوئی ہے جو تُجھے جواب دے گا؟ اور مُقدّسوں میں سے تُو کِس کی طرف پِھرے گا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات