Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ایوب 12:4 - کِتابِ مُقادّس

4 مَیں اُس آدمی کی طرح ہُوں جو اپنے پڑوسی کے لِئے ہنسی کا نِشانہ بنا ہے۔ مَیں وہ آدمی تھا جو خُدا سے دُعا کرتا اور وہ اُس کی سُن لیتا تھا۔ راست اور کامِل آدمی ہنسی کا نِشانہ ہوتا ہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 ”میں اَپنے دوستوں کے لیٔے مذاق بَن چُکا ہُوں، حالانکہ خُدا میری فریاد سُن کر جَواب دیتے رہے؛ لیکن مَیں راستباز اَور بےگُناہ ہوتے ہُوئے بھی لوگوں کی ہنسی کا باعث بنا رہا!“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मैं तो अपने दोस्तों के लिए मज़ाक़ का निशाना बन गया हूँ, मैं जिसकी दुआएँ अल्लाह सुनता था। हाँ, मैं जो बेगुनाह और बेइलज़ाम हूँ दूसरों के लिए मज़ाक़ का निशाना बन गया हूँ!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 مَیں تو اپنے دوستوں کے لئے مذاق کا نشانہ بن گیا ہوں، مَیں جس کی دعائیں اللہ سنتا تھا۔ ہاں، مَیں جو بےگناہ اور بےالزام ہوں دوسروں کے لئے مذاق کا نشانہ بن گیا ہوں!

باب دیکھیں کاپی




ایوب 12:4
26 حوالہ جات  

وہ مُجھے پُکارے گا اور مَیں اُسے جواب دُوں گا۔ مَیں مُصِیبت میں اُس کے ساتھ رہُوں گا۔ مَیں اُسے چُھڑاؤُں گا اور عِزّت بخشُوں گا۔


پر اب تو وہ جو مُجھ سے کم عُمر ہیں میرا تمسخر کرتے ہیں جِن کے باپ دادا کو اپنے گلّہ کے کُتّوں کے ساتھ رکھنا بھی مُجھے ناگوار تھا۔


مُجھے اِجازت دو تو مَیں بھی کُچھ کہُوں گا اور جب مَیں کہہ چُکُوں تو ٹھٹّھا مار لینا۔


اُس نے مُجھے لوگوں کے لِئے ضربُ المثل بنا دِیا ہے اور مَیں اَیسا ہو گیا کہ لوگ میرے مُنہ پر تُھوکیں۔


یقِیناً ہنسی اُڑانے والے میرے ساتھ ساتھ ہیں اور میری آنکھ اُن کی چھیڑ چھاڑ پر لگی رہتی ہے۔


اُنہوں نے مُجھ پر مُنہ پسارا ہے۔ اُنہوں نے طنزاً مُجھے گال پر مارا ہے۔ وہ میرے خِلاف اِکٹّھے ہوتے ہیں۔


بعض ٹھٹّھوں میں اُڑائے جانے اور کوڑے کھانے بلکہ زنجِیروں میں باندھے جانے اور قَید میں پڑنے سے آزمائے گئے۔


جب اُنہوں نے مُردوں کی قِیامت کا ذِکر سُنا تو بعض ٹھٹّھا مارنے لگے اور بعض نے کہا کہ یہ بات ہم تُجھ سے پِھر کبھی سُنیں گے۔


فریسی جو زر دوست تھے اِن سب باتوں کو سُن کر اُسے ٹھٹّھے میں اُڑانے لگے۔


وہ اُس پر ہنسنے لگے لیکن وہ سب کو نِکال کر لڑکی کے ماں باپ کو اور اپنے ساتِھیوں کو لے کر جہاں لڑکی پڑی تھی اندر گیا۔


اور کانٹوں کا تاج بنا کر اُس کے سر پر رکھّا اور ایک سرکنڈا اُس کے دہنے ہاتھ میں دِیا اور اُس کے آگے گُھٹنے ٹیک کر اُسے ٹھٹّھوں میں اُڑانے لگے کہ اَے یہُودِیوں کے بادشاہ آداب!


لیکن مَیں خُداوند کی راہ دیکُھوں گا اور اپنے نجات دینے والے خُدا کا اِنتِظار کرُوں گا میرا خُدا میری سُنے گا۔


کہ مُجھے پُکار اور مَیں تُجھے جواب دُوں گا اور بڑی بڑی اور گہری باتیں جِن کو تُو نہیں جانتا تُجھ پر ظاہِر کرُوں گا۔


راست رَو خُداوند سے ڈرتا ہے پر کج رَو اُس کی حقارت کرتا ہے۔


ضِیافتوں کے بدتمِیز مسخروں کی طرح اُنہوں نے مُجھ پر دانت پِیسے۔


میرے دوست میری حقارت کرتے ہیں پر میری آنکھ خُدا کے حضُور آنسُو بہاتی ہے۔


کیا تیری لاف زنی لوگوں کو خاموش کر دے؟ اور جب تُو ٹھٹّھا کرے تو کیا کوئی تُجھے شرمِندہ نہ کرے؟


مَیں تُمہاری مِنّت کرتا ہُوں۔ باز آؤ۔ بے اِنصافی نہ کرو۔ ہاں باز آؤ۔ مَیں حق پر ہُوں۔


تو کہا ہٹ جاؤ کیونکہ لڑکی مَری نہیں بلکہ سوتی ہے۔ وہ اُس پر ہنسنے لگے۔


مَیں کامِل تو ہُوں پر مَیں اپنے کو کُچھ نہیں سمجھتا۔ مَیں اپنی زِندگی کو حقِیر جانتا ہُوں۔


جو چَین سے ہے اُس کے خیال میں دُکھ کے لِئے حقارت ہوتی ہے۔ یہ اُن کے لِئے تیّار رہتی ہے جِن کا پاؤں پِھسلتا ہے۔


دیکھو مَیں نے اپنا دعویٰ درُست کر لِیا ہے۔ مَیں جانتا ہُوں کہ مَیں صادِق ہُوں۔


اور اب مَیں اُن کا گِیت بنا ہُوں۔ بلکہ اُن کے لِئے ضربُ المثل ہُوں۔


ایُّوب سا بہادُر کَون ہے جو تمسخُر کو پانی کی طرح پی جاتا ہے؟


اَے خُداوند! تُو نے مُجھے ترغِیب دی ہے اور مَیں نے مان لِیا۔ تُو مُجھ سے توانا تھا اور تُو غالِب آیا۔ مَیں دِن بھر ہنسی کا باعِث بنتا ہُوں۔ ہر ایک میری ہنسی اُڑاتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات