Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 9:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اُن کی زُبان مُہلِک تِیر ہے۔ اُس سے دغا کی باتیں نِکلتی ہیں۔ اپنے ہمسایہ کو مُنہ سے تو سلام کہتے ہیں پر باطِن میں اُس کی گھات میں بَیٹھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اُن کی زبان ایک مہلک تیر ہے؛ جو دغا کی باتیں بولتی ہیں۔ اَپنے مُنہ سے تو ہر ایک اَپنے ہمسایہ سے نہایت ہی خُوش اَخلاقی سے پیش آتا ہے، لیکن باطِن میں اُس کی گھات میں لگا رہتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 उनकी ज़बानें मोहलक तीर हैं। उनके मुँह पड़ोसी से सुलह-सलामती की बातें करते हैं जबकि अंदर ही अंदर वह उस की ताक में बैठे हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اُن کی زبانیں مہلک تیر ہیں۔ اُن کے منہ پڑوسی سے صلح سلامتی کی باتیں کرتے ہیں جبکہ اندر ہی اندر وہ اُس کی تاک میں بیٹھے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 9:8
21 حوالہ جات  

مُجھے اُن شرِیروں اور بدکرداروں کے ساتھ گھسِیٹ نہ لے جا جو اپنے ہمسایوں سے صُلح کی باتیں کرتے ہیں مگر اُن کے دِلوں میں بدی ہے۔


وہ اپنی زُبان کو ناراستی کی کمان بناتے ہیں۔ وہ مُلک میں زورآور ہو گئے ہیں لیکن راستی کے لِئے نہیں کیونکہ وہ بُرائی سے بُرائی تک بڑھتے جاتے ہیں اور مُجھ کو نہیں جانتے خُداوند فرماتا ہے۔


اَے دغاباز زُبان! تُجھے کیا دِیا جائے اور تُجھ سے اَور کیا کِیا جائے؟


میری جان بَبروں کے درمیان ہے۔ مَیں آتش مِزاج لوگوں میں پڑا ہُوں۔ یعنی اَیسے لوگوں میں جِن کے دانت برچِھیاں اور تِیر ہیں۔ جِن کی زُبان تیز تلوار ہے۔


اُس کا مُنہ مکھّن کی مانِند چِکنا تھا پر اُس کے دِل میں جنگ تھی۔ اُس کی باتیں تیل سے زِیادہ مُلائِم پر ننگی تلواریں تِھیں۔


وہ اپنے اپنے ہمسایہ سے جُھوٹ بولتے ہیں۔ وہ خُوشامدی لبوں سے دو رنگی باتیں کرتے ہیں۔


جب ابنیر حبرُوؔن میں لَوٹ آیا تو یوآب اُسے الگ پھاٹک کے اندر لے گیا تاکہ اُس کے ساتھ چُپکے چُپکے بات کرے اور وہاں اپنے بھائی عساہیل کے خُون کے بدلہ میں اُس کے پیٹ میں اَیسا مارا کہ وہ مَر گیا۔


اور ہر ایک اپنے ہمسایہ کو فریب دے گا اور سچ نہ بولے گا۔ اُنہوں نے اپنی زُبان کو جُھوٹ بولنا سِکھایا ہے اور بدکرداری میں جانفشانی کرتے ہیں۔


کیونکہ میرے لوگوں میں شرِیر پائے جاتے ہیں۔ وہ پھندا لگانے والوں کی مانِند گھات میں بَیٹھتے ہیں۔ وہ جال پَھیلاتے اور آدمِیوں کو پکڑتے ہیں۔


اور اُن ہی کی زُبان اُن کو تباہ کرے گی۔ جِتنے اُن کو دیکھیں گے سب سر ہِلائیں گے


کیونکہ وہ سلامتی کی باتیں نہیں کرتے۔ بلکہ مُلک کے امن پسند لوگوں کے خِلاف مکر کے منصُوبے باندھتے ہیں۔


جو اپنے ہمسایہ کے خِلاف جُھوٹی گواہی دیتا ہے وہ گُرز اور تلوار اور تیز تِیر ہے۔


ہر ایک اپنے ہمسایہ سے ہوشیار رہے اور تُم کِسی بھائی پر اِعتماد نہ کرو کیونکہ ہر ایک بھائی دغابازی سے دُوسرے کی جگہ لے لے گا اور ہر ایک ہمسایہ غَیبت کرتا پِھرے گا۔


کیونکہ وہاں کے دَولت مند ظُلم سے پُر ہیں اور اُس کے باشِندے جُھوٹ بولتے ہیں بلکہ اُن کے مُنہ میں دغاباز زُبان ہے۔


خُداوند سب خُوشامدی لبوں کو اور بڑے بول بولنے والی زُبان کو کاٹ ڈالے گا۔


اَے میری جان! خُدا ہی کی آس رکھ کیونکہ اُسی سے مُجھے اُمّید ہے۔


خُداوند فرماتا ہے کیا مَیں اِن باتوں کے لِئے سزا نہ دُوں گا اور کیا میری رُوح اَیسی قَوم سے اِنتقام نہ لے گی؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات