Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 8:21 - کِتابِ مُقادّس

21 اپنی بِنتِ قَوم کی شِکستگی کے سبب سے مَیں شِکستہ حال ہُؤا۔ مَیں کُڑھتا رہتا ہُوں۔ حَیرت نے مُجھے دبا لِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اَپنی قوم کی پامالی کے باعث میں بھی پامال ہُوا؛ میں ماتم کر رہا ہُوں اَور دہشت نے مُجھے جکڑ لیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 मेरी क़ौम की मुकम्मल तबाही देखकर मेरा दिल टूट गया है। मैं मातम कर रहा हूँ, क्योंकि उस की हालत इतनी बुरी है कि मेरे रोंगटे खड़े हो गए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 میری قوم کی مکمل تباہی دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔ مَیں ماتم کر رہا ہوں، کیونکہ اُس کی حالت اِتنی بُری ہے کہ میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 8:21
14 حوالہ جات  

اور تُو اُن سے یُوں کہنا کہ میری آنکھیں شب و روز آنسُو بہائیں اور ہرگِز نہ تھمیں کیونکہ میری کُنواری دُخترِ قَوم بڑی خستگی اور ضربِ شدِید سے شِکستہ ہے۔


وہ خالی سُنسان اور وِیران ہے۔ اُن کے دِل پِگھل گئے اور گُھٹنے ٹکرانے لگے۔ ہر ایک کی کمر میں شِدّت سے درد ہے اور اِن سب کے چِہرے زرد ہو گئے۔


اُن کے رُوبرُو لوگ تھرتھراتے ہیں۔ سب چِہروں کا رنگ فق ہو جاتا ہے۔


کاش کہ میرا سر پانی ہوتا اور میری آنکھیں آنسُوؤں کا چشمہ تاکہ مَیں اپنی بِنتِ قَوم کے مقتُولوں پر شب و روز ماتم کرتا!


ہائے میرا دِل! میرے پردۂِ دِل میں درد ہے۔ میرا دِل بے تاب ہے۔ مَیں چُپ نہیں رہ سکتا کیونکہ اَے میری جان! تُو نے نرسِنگے کی آواز اور لڑائی کی للکار سُن لی ہے۔


جب نزدِیک آ کر شہر کو دیکھا تو اُس پر رویا اور کہا۔


مَیں نے تو تیری پَیروی میں گڈریا بننے سے گُریز نہیں کِیا اور مُصِیبت کے دِن کی آرزُو نہیں کی۔ تُو خُود جانتا ہے کہ جو کُچھ میرے لبوں سے نِکلا تیرے سامنے تھا۔


اور مَیں نے بادشاہ سے کہا کہ بادشاہ ہمیشہ جِیتا رہے! میرا چِہرہ اُداس کیوں نہ ہو جب کہ وہ شہر جہاں میرے باپ دادا کی قبریں ہیں اُجاڑ پڑا ہے اور اُس کے پھاٹک آگ سے جلے ہُوئے ہیں؟


فصل کاٹنے کا وقت گُذرا۔ گرمی کے ایّام تمام ہُوئے اور ہم نے رہائی نہیں پائی۔


یہُوداؔہ ماتم کرتا ہے اور اُس کے پھاٹکوں پر اُداسی چھائی ہے۔ وہ ماتمی لِباس میں خاک پر بَیٹھے ہیں اور یروشلیِم کا نالہ بُلند ہُؤا ہے۔


مَیں ہی وہ شخص ہُوں جِس نے اُس کے غضب کے عصا سے دُکھ پایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات