Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 8:14 - کِتابِ مُقادّس

14 ہم کیوں چُپ چاپ بَیٹھے ہیں؟ آؤ اِکٹّھے ہو کر مُحکم شہروں میں بھاگ چلیں اور وہاں چُپ ہو رہیں کیونکہ خُداوند ہمارے خُدا نے ہم کو چُپ کرایا اور ہم کو اِندراین کا پانی پِینے کو دِیا ہے۔ اِس لِئے کہ ہم خُداوند کے گُنہگار ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 ہم یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟ آؤ جمع ہو جایٔیں! چلو مُستحکم شہروں کی طرف بھاگ چلیں اَور وہاں ہلاک ہُوں! کیونکہ یَاہوِہ ہمارے خُدا نے ہمیں ہلاکت کے لیٔے نامزد کیا ہے اَور ہمیں زہریلا پانی پینے کو دیا ہے، کیونکہ ہم نے اُن کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 तब तुम कहोगे, ‘हम यहाँ क्यों बैठे रहें? आओ, हम क़िलाबंद शहरों में पनाह लेकर वहीं हलाक हो जाएँ। हमने रब अपने ख़ुदा का गुनाह किया है, और अब हम इसका नतीजा भुगत रहे हैं। क्योंकि उसी ने हमें हलाकत के हवाले करके हमें ज़हरीला पानी पिला दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 تب تم کہو گے، ’ہم یہاں کیوں بیٹھے رہیں؟ آؤ، ہم قلعہ بند شہروں میں پناہ لے کر وہیں ہلاک ہو جائیں۔ ہم نے رب اپنے خدا کا گناہ کیا ہے، اور اب ہم اِس کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔ کیونکہ اُسی نے ہمیں ہلاکت کے حوالے کر کے ہمیں زہریلا پانی پلا دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 8:14
23 حوالہ جات  

اِسی لِئے ربُّ الافواج نبِیوں کی بابت یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں اُن کو ناگدَونا کِھلاؤُں گا اور اِندراین کا پانی پِلاؤُں گا کیونکہ یروشلیِم کے نبیوں ہی سے تمام مُلک میں بے دِینی پَھیلی ہے۔


اِس لِئے ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں اِن کو ہاں اِن لوگوں کو ناگدَونا کھِلاؤُں گا اور اِندراین کا پانی پِلاؤُں گا۔


میرے دُکھ کا خیال کر۔ میری مُصِیبت یعنی تلخی اور ناگدَونے کو یاد کر۔


لیکن یُوں ہُؤا کہ جب شاہِ بابل نبُوکدؔرضر اِس مُلک پر چڑھ آیا تو ہم نے کہا کہ آؤ ہم کسدیوں اور ارامیوں کی فَوج کے ڈر سے یروشلیِم کو چلے جائیں۔ یُوں ہم یروشلیِم میں بستے ہیں۔


پِت مِلی ہُوئی مَے اُسے پِینے کو دی مگر اُس نے چکھ کر پِینا نہ چاہا۔


اُنہوں نے مُجھے کھانے کو اِندراین بھی دِیا اور میری پیاس بُجھانے کو اُنہوں نے مُجھے سِرکہ پِلایا۔


تب داؤُد نے ابِیشے سے کہا کہ سبع بِن بِکرؔی تو ہم کو ابی سلوؔم سے زِیادہ نُقصان پُہنچائے گا سو تُو اپنے مالِک کے خادِموں کو لے کر اُس کا پِیچھا کر تا نہ ہو کہ وہ فصِیل دار شہروں کو لے کر ہماری نظر سے بچ نِکلے۔


سو اَیسا نہ ہو کہ تُم میں کوئی مَرد یا عَورت یا خاندان یا قبِیلہ اَیسا ہو جِس کا دِل آج کے دِن خُداوند ہمارے خُدا سے برگشتہ ہو اور وہ جا کر اُن قَوموں کے دیوتاؤں کی پرستِش کرے یا اَیسا نہ ہو کہ تُم میں کوئی اَیسی جڑ ہو جو اندراین اور ناگدَونا پَیدا کرے۔


اَے بنی آدمؔ خُداوند کے حضُور خاموش رہو کیونکہ وہ اپنے مُقدّس مسکن سے اُٹھا ہے۔


مگر خُداوند اپنی مُقدّس ہَیکل میں ہے۔ ساری زمِین اُس کے حضُور خاموش رہے۔


اور جب کِسی کا رِشتہ دار جو اُس کو جلاتا ہے اُسے اُٹھائے گا تاکہ اُس کی ہڈِّیوں کو گھر سے نِکالے اور اُس سے جو گھر کے اندر ہے پُوچھے گا کیا کوئی اَور تیرے ساتھ ہے؟ تو وہ جواب دے گا کوئی نہیں۔ تب وہ کہے گا چُپ رہ۔ اَیسا نہ ہو کہ ہم خُداوند کے نام کا ذِکر کریں۔


اَے خُداوند! ہم اپنی شرارت اور اپنے باپ دادا کی بدکرداری کا اِقرار کرتے ہیں کیونکہ ہم نے تیرا گُناہ کِیا ہے۔


مَیں گُونگا بن کر خاموش رہا اور نیکی کی طرف سے بھی خاموشی اِختیار کی اور میرا غم بڑھ گیا۔


کیونکہ اُن کی تاک سدُوؔم کی تاکوں میں سے اور عمُورہ کے کھیتوں کی ہے۔ اُن کے انگُور ہلاہل کے بنے ہُوئے ہیں اور اُن کے گُچھے کڑوے ہیں۔


تب مُوسیٰؔ نے ہارُونؔ سے کہا یہ وُہی بات ہے جو خُداوند نے کہی تھی کہ جو میرے نزدِیک آئیں ضرُور ہے کہ وہ مُجھے مُقدّس جانیں اور سب لوگوں کے آگے میری تمجِید کریں اور ہارُونؔ چُپ رہا۔


اَے کسدِیوں کی بیٹی چُپ ہو کر بَیٹھ اور اندھیرے میں داخِل ہو کیونکہ اب تُو مُملکتوں کی خاتُون نہ کہلائے گی۔


ہم اپنی شرم میں لیٹیں اور رُسوائی ہم کو چِھپا لے کیونکہ ہم اور ہمارے باپ دادا اپنی جوانی کے وقت سے آج تک خُداوند اپنے خُدا کے خطاکار ہیں اور ہم خُداوند اپنے خُدا کی آواز کے شِنوا نہیں ہُوئے۔


اگرچہ ہماری بدکرداری ہم پر گواہی دیتی ہے تَو بھی اَے خُداوند! اپنے نام کی خاطِر کُچھ کر کیونکہ ہماری برگشتگی بُہت ہے۔ ہم تیرے خطاکار ہیں۔


بلکہ اُنہوں نے اپنے ہٹّی دِلوں کی اور بعلیم کی پَیروی کی جِس کی اُن کے باپ دادا نے اُن کو تعلِیم دی تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات