Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 8:12 - کِتابِ مُقادّس

12 کیا وہ اپنے مکرُوہ کاموں کے سبب سے شرمِندہ ہُوئے؟ وہ ہرگِز شرمِندہ نہ ہُوئے بلکہ وہ لجائے تک نہیں۔ اِس واسطے وہ گِرنے والوں کے ساتھ گِریں گے۔ خُداوند فرماتا ہے جب اُن کو سزا مِلے گی تو وہ پست ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 کیا وہ اَپنے مکرُوہ اعمال کے باعث شرمندہ ہُوئے؟ نہیں، وہ بالکُل بے شرم ہیں؛ وہ شرمانا تک نہیں جانتے۔ اِس لیٔے وہ گرنے والوں کے ساتھ گریں گے؛ یَاہوِہ فرماتے ہیں، جَب اُنہیں سزا دی جائے گی تَب وہ پست ہو جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 गो ऐसा घिनौना रवैया उनके लिए शर्म का बाइस होना चाहिए, लेकिन वह शर्म नहीं करते बल्कि सरासर बेशर्म हैं। इसलिए जब सब कुछ गिर जाएगा तो यह लोग भी गिर जाएंगे। जब मैं इन पर सज़ा नाज़िल करूँगा तो यह ठोकर खाकर ख़ाक में मिल जाएंगे।” यह रब का फ़रमान है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 گو ایسا گھنونا رویہ اُن کے لئے شرم کا باعث ہونا چاہئے، لیکن وہ شرم نہیں کرتے بلکہ سراسر بےشرم ہیں۔ اِس لئے جب سب کچھ گر جائے گا تو یہ لوگ بھی گر جائیں گے۔ جب مَیں اِن پر سزا نازل کروں گا تو یہ ٹھوکر کھا کر خاک میں مل جائیں گے۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 8:12
20 حوالہ جات  

اِس لِئے بارِش نہیں ہوتی اور آخِری برسات نہیں ہُوئی۔ تیری پیشانی فاحِشہ کی ہے اور تُجھ کو شرم نہیں آتی۔


کیا وہ اپنے مکرُوہ کاموں کے سبب سے شرمِندہ ہُوئے؟ وہ ہرگِز شرمِندہ نہ ہُوئے بلکہ وہ لجائے تک نہیں اِس واسطے وہ گِرنے والوں کے ساتھ گِریں گے۔ خُداوند فرماتا ہے جب مَیں اُن کو سزا دُوں گا تو پست ہو جائیں گے۔


اُن کے مُنہ کی صُورت اُن پر گواہی دیتی ہے۔ وہ اپنے گُناہوں کو سدُوؔم کی مانِند ظاہِر کرتے ہیں اور چِھپاتے نہیں۔ اُن کی جانوں پر واوَیلا ہے! کیونکہ وہ آپ اپنے اُوپر بلا لاتے ہیں۔


کہ دیکھو یہ وُہی آدمی ہے جِس نے خُدا کو اپنی پناہ گاہ نہ بنایا بلکہ اپنے مال کی فراوانی پر بھروسا کِیا اور شرارت میں پکّا ہو گیا


خُداوند جو صادِق ہے اُس کے اندر ہے۔ وہ بے اِنصافی نہ کرے گا۔ وہ ہر صُبح بِلاناغہ اپنی عدالت ظاہِر کرتا ہے مگر بے اِنصاف آدمی شرم کو نہیں جانتا۔


اَے زبردست! تُو شرارت پر کیوں فخر کرتا ہے؟ خُدا کی شفقت دائِمی ہے۔


اُس وقت جب اُن کے پاؤں پِھسلیں تو اِنتِقام لینا اور بدلہ دینا میرا کام ہو گا کیونکہ اُن کی آفت کا دِن نزدِیک ہے اور جو حادِثے اُن پر گُذرنے والے ہیں وہ جلد آئیں گے


اُن کا انجام ہلاکت ہے۔ اُن کا خُدا پیٹ ہے۔ وہ اپنی شرم کی باتوں پر فخر کرتے ہیں اور دُنیا کی چِیزوں کے خیال میں رہتے ہیں۔


تادِیب کے دِن اِفرائِیم وِیران ہو گا۔ جو کُچھ یقِیناً ہونے والا ہے مَیں نے اِسرائیلی قبائِل کو جتا دِیا ہے۔


اور یُوں ہو گا کہ جَیسا رعیّت کا حال وَیسا ہی کاہِن کا۔ جَیسا نَوکر کا وَیسا ہی اُس کے صاحِب کا۔ جَیسا لَونڈی کا وَیسا ہی اُس کی بی بی کا۔ جَیسا خرِیدار کا وَیسا ہی بیچنے والے کا۔ جَیسا قرض دینے والے کا وَیسا ہی قرض لینے والے کا۔ جَیسا سُود دینے والے کا وَیسا ہی سُود لینے والے کا۔


اِس لِئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں ٹھوکر کِھلانے والی چِیزیں اِن لوگوں کی راہ میں رکھ دُوں گا اور باپ اور بیٹے باہم اُن سے ٹھوکر کھائیں گے ہمسائے اور اُن کے دوست ہلاک ہوں گے۔


وہ باطِل فعلِ فریب ہیں۔ سزا کے وقت برباد ہو جائیں گی۔


وہ آج کے دِن تک نہ فروتن ہُوئے نہ ڈرے اور میری شرِیعت و آئِین پر جِن کو مَیں نے تُمہارے اور تُمہارے باپ دادا کے سامنے رکھّا نہ چلے۔


تب اُس کی بدکاری علانیہ ہُوئی اور اُس کی برہنگی بے ستر ہو گئی۔ تب میری جان اُس سے بے زار ہُوئی جَیسی اُس کی بہن سے بے زار ہو چُکی تھی۔


اور دُوسرے روز یُوں ہُؤا کہ پہلوٹھی نے چھوٹی سے کہا کہ دیکھ کل رات کو مَیں اپنے باپ سے ہم آغوش ہُوئی۔ آؤ آج رات بھی اُس کو مَے پِلائیں اور تُو بھی جا کر اُس سے ہم آغوش ہو تاکہ ہم اپنے باپ سے نسل باقی رکھّیں


اِس لِئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ وہ نبی جِن کو مَیں نے نہیں بھیجا جو میرا نام لے کر نُبوّت کرتے اور کہتے ہیں کہ تلوار اور کال اِس مُلک میں نہ آئیں گے وہ تلوار اور کال ہی سے ہلاک ہوں گے۔


اِس لِئے اُن کے راہ اُن کے حق میں اَیسی ہو گی جَیسے تارِیکی میں پِھسلنی جگہ۔ وہ اُس میں رگیدے جائیں گے اور وہاں گِریں گے کیونکہ خُداوند فرماتا ہے مَیں اُن پر بلا لاؤُں گا یعنی اُن کی سزا کا سال۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات