Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 8:10 - کِتابِ مُقادّس

10 پس مَیں اُن کی بِیویاں اَوروں کو اور اُن کے کھیت اُن کو دُوں گا جو اُن پر قابِض ہوں گے کیونکہ وہ سب چھوٹے سے بڑے تک لالچی ہیں اور نبی سے کاہِن تک ہر ایک دغاباز ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اِس لیٔے مَیں اُن کی بیویاں غَیر مَردوں کو اَور اُن کے کھیت نئے مالکوں کو دے دُوں گا۔ کیونکہ وہ سَب چُھوٹے سے بڑے تک، سبھی اَپنے مفاد کے لالچی ہیں؛ اَور کیا نبی اَور کیا کاہِنؔ، سبھی دغاباز ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 इसलिए मैं उनकी बीवियों को परदेसियों के हवाले कर दूँगा और उनके खेतों को ऐसे लोगों के सुपुर्द जो उन्हें निकाल देंगे। क्योंकि छोटे से लेकर बड़े तक सबके सब नाजायज़ नफ़ा के पीछे पड़े हैं, नबियों से लेकर इमामों तक सब धोकेबाज़ हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اِس لئے مَیں اُن کی بیویوں کو پردیسیوں کے حوالے کر دوں گا اور اُن کے کھیتوں کو ایسے لوگوں کے سپرد جو اُنہیں نکال دیں گے۔ کیونکہ چھوٹے سے لے کر بڑے تک سب کے سب ناجائز نفع کے پیچھے پڑے ہیں، نبیوں سے لے کر اماموں تک سب دھوکے باز ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 8:10
28 حوالہ جات  

وہ اُمّت کی طرح تیرے پاس آتے اور میرے لوگوں کی مانِند تیرے آگے بَیٹھتے اور تیری باتیں سُنتے ہیں لیکن اُن پر عمل نہیں کرتے کیونکہ وہ اپنے مُنہ سے تو بُہت مُحبّت ظاہر کرتے ہیں پر اُن کا دِل لالچ پر دَوڑتا ہے۔


اِن کا مُنہ بند کرنا چاہئے۔ یہ لوگ ناجائِز نفع کی خاطِر ناشایستہ باتیں سِکھا کر گھر کے گھر تباہ کر دیتے ہیں۔


تب اُن کا مال لُٹ جائے گا اور اُن کے گھر اُجڑ جائیں گے۔ وہ گھر تو بنائیں گے پر اُن میں بُود و باش نہ کریں گے اور تاکِستان لگائیں گے پر اُن کی مَے نہ پِئیں گے۔


پس چُونکہ تُم مِسکِینوں کو پامال کرتے ہو اور ظُلم کر کے اُن سے گیہُوں چِھین لیتے ہو اِس لِئے جو تراشے ہُوئے پتّھروں کے مکان تُم نے بنائے اُن میں نہ بسو گے اور جو نفِیس تاکِستان تُم نے لگائے اُن کی مَے نہ پِیو گے۔


لیکن یہ بھی مَے خواری سے ڈگمگاتے اور نشہ میں لڑکھڑاتے ہیں۔ کاہِن اور نبی بھی نشہ میں چُور اور مَے میں غرق ہیں۔ وہ نشہ میں جُھومتے ہیں۔ وہ رویا میں خطا کرتے اور عدالت میں لغزِش کھاتے ہیں۔


کیونکہ نِگہبان کو خُدا کا مُختار ہونے کی وجہ سے بے اِلزام ہونا چاہئے نہ خُودرای ہو۔ نہ غُصّہ ور۔ نہ نشہ میں غُل مچانے والا۔ نہ مار پِیٹ کرنے والا اور نہ ناجائِز نفع کا لالچی۔


اُس کے سردار رِشوت لے کر عدالت کرتے ہیں اور اُس کے کاہِن اُجرت لے کر تعلِیم دیتے ہیں اور اُس کے نبی رُوپیہ لے کر فال گِیری کرتے ہیں تَو بھی وہ خُداوند پر تکیہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کیا خُداوند ہمارے درمِیان نہیں؟ پس ہم پر کوئی بلا نہ آئے گی۔


اُن نبِیوں کے حق میں جو میرے لوگوں کو گُمراہ کرتے ہیں جو لُقمہ پا کر سلامتی سلامتی پُکارتے ہیں لیکن اگر کوئی کھانے کو نہ دے تو اُس سے لڑنے کو تیّار ہوتے ہیں خُداوند یُوں فرماتا ہے۔


یہ اُس کے نبِیوں کے گُناہوں اور کاہِنوں کی بدکرداری کی وجہ سے ہُؤا۔ جِنہوں نے اُس میں صادِقوں کا خُون بہایا۔


بنی اِسرائیل اور بنی یہُوداؔہ کی تمام بدی کے باعِث جو اُنہوں نے اور اُن کے بادشاہوں نے اور اُمرا اور کاہِنوں اور نبِیوں نے اور یہُوداؔہ کے لوگوں اور یروشلیِم کے باشِندوں نے کی تاکہ مُجھے غضب ناک کریں۔


نبی جُھوٹی نبُوّت کرتے ہیں اور کاہِن اُن کے وسِیلہ سے حُکمرانی کرتے ہیں اور میرے لوگ اَیسی حالت کو پسند کرتے ہیں۔ اب تُم اِس کے آخِر میں کیا کرو گے؟


تو میری بِیوی دُوسرے کے لِئے پِیسے اور غَیر مَرد اُس پر جُھکیں۔


کہ مَیں اُس کے لالچ کے گُناہ سے غضب ناک ہُؤا۔ سو مَیں نے اُسے مارا۔ مَیں نے اپنے آپ کو چِھپایا اور غضب ناک ہُؤا۔ اِس لِئے کہ وہ اُس راہ پر جو اُس کے دِل نے نِکالی بھٹک گیا تھا۔


اگر مَیں باہر مَیدان میں جاؤُں تو وہاں تلوار کے مقتُول ہیں! اور اگر مَیں شہر میں داخِل ہوؤں تو وہاں کال کے مارے ہیں! ہاں نبی اور کاہِن دونوں ایک اَیسے مُلک کو جائیں گے جِسے وہ نہیں جانتے۔


بے اِنصافی سے دَولت حاصِل کرنے والا اُس تِیتر کی مانِند ہے جو کِسی دُوسرے کے انڈوں پر بَیٹھے۔ وہ آدھی عُمر میں اُسے کھو بَیٹھے گا اور آخِر کو احمق ٹھہرے گا۔


پر تیری آنکھیں اور تیرا دِل فقط لالچ اور بے گُناہ کا خُون بہانے اور ظُلم و سِتم پر لگے ہیں۔


کہ دیکھ وہ سب عَورتیں جو شاہِ یہُوداؔہ کے محلّ میں باقی ہیں شاہِ بابل کے اُمرا کے پاس پُہنچائی جائیں گی اور کہیں گی کہ تیرے دوستوں نے تُجھے فریب دِیا اور تُجھ پر غالِب آئے۔ جب تیرے پاؤں کِیچ میں دھس گئے تو وہ اُلٹے پِھر گئے۔


تب سب فَوجی سردار اور یُوحناؔن بِن قرِیح اور یزنیاؔہ بِن ہُوسعیاؔہ اور ادنیٰ و اعلیٰ سب لوگ آئے۔


اُس وقت کوئی تُم پر یہ مثل لائے گا اور پُر درد نَوحہ سے ماتم کرے گا اور کہے گا ہم بِالکُل غارت ہُوئے۔ اُس نے میرے لوگوں کا بخرہ بدل ڈالا۔ اُس نے کَیسے اُس کو مُجھ سے جُدا کر دِیا! اُس نے ہمارے کھیت باغِیوں کو بانٹ دِئے۔


کیونکہ دیکھو مَیں کسدیوں کو چڑھا لاؤُں گا۔ وہ تُرش رُو اور تُند مِزاج قَوم ہیں جو وُسعتِ زمِین سے ہو کر گُذرتے ہیں تاکہ اُن بستِیوں پر جو اُن کی نہیں ہیں قبضہ کر لیں۔


تب خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ انبیا میرا نام لے کر جُھوٹی نبُوّت کرتے ہیں۔ مَیں نے نہ اُن کو بھیجا اور نہ حُکم دِیا اور نہ اُن سے کلام کِیا۔ وہ جُھوٹی رُویا اور جُھوٹا عِلمِ غَیب اور بطالت اور اپنے دِلوں کی مکّاری نبُوّت کی صُورت میں تُم پر ظاہِر کرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات