Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 7:28 - کِتابِ مُقادّس

28 پس تُو اُن سے کہہ دے کہ یہ وہ قَوم ہے جو خُداوند اپنے خُدا کی آواز کی شِنوا اور تربِیّت پذِیر نہ ہُوئی۔ سچّائی نیست ہو گئی اور اُن کے مُنہ سے جاتی رہی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 اِس لیٔے اُن سے فرما، یہ وُہی قوم ہے جِس نے نہ تو یَاہوِہ اَپنے خُدا کا حُکم مانا، اَور نہ ہی اُن پر تربیّت کا کچھ اثر ہُوا۔ سچّائی نِیست و نابود ہو گئی ہے اَور اُن کے مُنہ سے غائب ہو گئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 तब तू उन्हें बताएगा, ‘इस क़ौम ने न रब अपने ख़ुदा की आवाज़ सुनी, न उस की तरबियत क़बूल की। दियानतदारी ख़त्म होकर उनके मुँह से मिट गई है।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 تب تُو اُنہیں بتائے گا، ’اِس قوم نے نہ رب اپنے خدا کی آواز سنی، نہ اُس کی تربیت قبول کی۔ دیانت داری ختم ہو کر اُن کے منہ سے مٹ گئی ہے۔‘

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 7:28
21 حوالہ جات  

اُس نے کلام کو نہ سُنا۔ وہ تربِیّت پذِیر نہ ہُؤا۔ اُس نے خُداوند پر توکُّل نہ کِیا اور اپنے خُدا کی قُربت کی آرزُو نہ کی۔


کیونکہ اُنہوں نے میری طرف پِیٹھ کی اور مُنہ نہ کِیا۔ ہر چند مَیں نے اُن کو سِکھایا اور بر وقت تعلِیم دی تَو بھی اُنہوں نے کان نہ لگایا کہ تربِیّت پذِیر ہوں۔


خُداوند کا خَوف عِلم کا شرُوع ہے لیکن احمق حِکمت اور تربِیّت کی حقارت کرتے ہیں۔


مَیں نے کہا کہ فقط مُجھ سے ڈر اور تربِیّت پذِیر ہو تاکہ اُس کی بستی کاٹی نہ جائے اُس سب کے مُطابِق جو مَیں نے اُس کے حق میں ٹھہرایا تھا لیکن اُنہوں نے عمداً اپنی روِش کو بِگاڑا۔


اَے بنی اِسرائیل خُداوند کا کلام سُنو کیونکہ اِس مُلک کے رہنے والوں سے خُداوند کا جھگڑا ہے کیونکہ یہ مُلک راستی و شفقت اور خُدا شناسی سے خالی ہے۔


اَے یروشلیِم! تربِیّت پذِیر ہو تا نہ ہو کہ میرا دِل تُجھ سے ہٹ جائے۔ نہ ہو کہ مَیں تُجھے وِیران اور غَیر آباد زمِین بنا دُوں۔


اَے خُداوند! کیا تیری آنکھیں سچّائی پر نہیں ہیں؟ تُو نے اُن کو مارا ہے پر اُنہوں نے افسوس نہیں کِیا۔ تُو نے اُن کو غارت کِیا پر وہ تربِیّت پذِیر نہ ہُوئے۔ اُنہوں نے اپنے چِہروں کو چٹان سے بھی زِیادہ سخت بنایا۔ اُنہوں نے واپس آنے سے اِنکار کِیا ہے۔


اب یروشلیِم کے کُوچوں میں اِدھر اُدھر گشت کرو اور دیکھو اور دریافت کرو اور اُس کے چَوکوں میں ڈُھونڈو اگر کوئی آدمی وہاں مِلے جو اِنصاف کرنے والا اور سچّائی کا طالِب ہو تو مَیں اُسے مُعاف کرُوں گا۔


مَیں نے بے فائِدہ تُمہارے بیٹوں کو پِیٹا۔ وہ تربِیّت پذِیر نہ ہُوئے۔ تُمہاری ہی تلوار پھاڑنے والے شیرِ بَبر کی طرح تُمہارے نبِیوں کو کھا گئی۔


جب کہ تُجھے تربِیّت سے عداوت ہے اور میری باتوں کو پِیٹھ پِیچھے پھینک دیتا ہے۔


اور مَیں نے تُم پر نِگہبان بھی مُقرّر کِئے اور کہا نرسِنگے کی آواز سُنو پر اُنہوں نے کہا ہم نہ سُنیں گے۔


وہ اپنے باپ دادا کی بدکرداری کی طرف جِنہوں نے میری باتیں سُننے سے اِنکار کِیا پِھر گئے اور غَیر معبُودوں کے پَیرو ہو کر اُن کی عِبادت کی۔ اِسرائیل کے گھرانے اور یہُوداؔہ کے گھرانے نے اُس عہد کو جو مَیں نے اُن کے باپ دادا سے کِیا تھا توڑ دِیا۔


لیکن اُنہوں نے نہ سُنا نہ کان لگایا بلکہ اپنی گردن کو سخت کِیا کہ شِنوا نہ ہوں اور تربِیّت نہ پائیں۔


وہ اپنے اپنے ہمسایہ سے جُھوٹ بولتے ہیں۔ وہ خُوشامدی لبوں سے دو رنگی باتیں کرتے ہیں۔


کیونکہ یہ باغی لوگ اور جُھوٹے فرزند ہیں جو خُداوند کی شرِیعت کو سُننے سے اِنکار کرتے ہیں۔


وہ سب کے سب نِہایت سرکش ہیں۔ وہ غِیبت کرتے ہیں۔ وہ تو تانبا اور لوہا ہیں۔ وہ سب کے سب مُعاملہ کے کھوٹے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات