Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 7:19 - کِتابِ مُقادّس

19 خُداوند فرماتا ہے کیا وہ مُجھ ہی کو غضب ناک کرتے ہیں؟ کیا وہ اپنی ہی رُوسِیاہی کے لِئے نہیں کرتے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 لیکن یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ کیا وہ مُجھ کو ہی غُصّہ دِلاتے ہیں؟ کیا وہ خُود اَپنا نُقصان نہیں کر رہے جِس سے اُن کی رُسوائی ہو؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 लेकिन हक़ीक़त में यह मुझे उतना तंग नहीं कर रहे जितना अपने आपको। ऐसी हरकतों से वह अपनी ही रुसवाई कर रहे हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 لیکن حقیقت میں یہ مجھے اُتنا تنگ نہیں کر رہے جتنا اپنے آپ کو۔ ایسی حرکتوں سے وہ اپنی ہی رُسوائی کر رہے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 7:19
21 حوالہ جات  

کیا ہم خُداوند کی غَیرت کو جوش دِلاتے ہیں؟ کیا ہم اُس سے زورآور ہیں؟


لیکن خُداوند مُہِیب بہادُر کی مانِند میری طرف ہے۔ اِس لِئے مُجھے ستانے والوں نے ٹھوکر کھائی اور غالِب نہ آئے۔ وہ نِہایت شرمِندہ ہُوئے اِس لِئے کہ اُنہوں نے اپنا مقصد نہ پایا۔ اُن کی شرمِندگی ہمیشہ تک رہے گی۔ کبھی فراموش نہ ہو گی۔


یقِیناً صِیُّون سے نَوحہ کی آواز سُنائی دیتی ہے۔ ہم کَیسے غارت ہُوئے! ہم سخت رُسوا ہُوئے کیونکہ ہم وطن سے آوارہ ہُوئے اور ہمارے گھر گِرا دِئے گئے۔


تیری ہی شرارت تیری تادِیب کرے گی اور تیری برگشتگی تُجھ کو سزا دے گی۔ خُداوند ربُّ الافواج فرماتا ہے دیکھ اور جان لے کہ یہ بُرا اور بے نِہایت بیجا کام ہے کہ تُو نے خُداوند اپنے خُدا کو ترک کِیا اور تُجھ کو میرا خَوف نہیں۔


بُت بنانے والے سب کے سب پشیمان اور سراسِیمہ ہوں گے۔ وہ سب کے سب شرمِندہ ہوں گے۔


اِس لِئے خُداوند ربُّ الافواج اِسرائیل کا قادِر یُوں فرماتا ہے کہ آہ مَیں ضرُور اپنے مُخالِفوں سے آرام پاؤُں گا اور اپنے دُشمنوں سے اِنتِقام لُوں گا۔


پر اگر تُم اِنکار کرو اور باغی ہو تو تلوار کا لُقمہ ہو جاؤ گے کیونکہ خُداوند نے اپنے مُنہ سے یہ فرمایا ہے۔


اگر تُو گُناہ کرتا ہے تو اُس کا کیا بِگاڑتا ہے؟ اور اگر تیری تقصِیریں بڑھ جائیں تو تُو اُس کا کیا کرتا ہے؟


اپنے باپ دادا کے وقت سے آج تک ہم بڑے خطاکار رہے اور اپنی بدکاری کے باعِث ہم اور ہمارے بادشاہ اور ہمارے کاہِن اور مُلکوں کے بادشاہوں اور تلوار اور اسِیری اور غارت اور شرمِندگی کے حوالہ ہُوئے ہیں جَیسا آج کے دِن ہے۔


اُنہوں نے اجنبی معبُودوں کے باعِث اُسے غَیرت اور مکرُوہات سے اُسے غُصّہ دِلایا۔


کیا تُو خُود ہی یہ اپنے اُوپر نہیں لائی کہ تُو نے خُداوند اپنے خُدا کو ترک کِیا جب کہ وہ تیری راہبری کرتا تھا؟


دیکھ میری بِنتِ قَوم کے نالہ کی آواز دُور کے مُلک سے آتی ہے۔ کیا خُداوند صِیُّون میں نہیں؟ کیا اُس کا بادشاہ اُس میں نہیں؟ اُنہوں نے کیوں اپنی تراشی ہُوئی مُورتوں سے اور بے گانہ معبُودوں سے مُجھ کو غضب ناک کِیا؟


سات بچّوں کی والِدہ نِڈھال ہو گئی۔ اُس نے جان دے دی۔ دِن ہی کو اُس کا سُورج ڈُوب گیا۔ وہ پشیمان اور سراسِیمہ ہو گئی ہے۔ خُداوند فرماتا ہے مَیں اُن کے باقی لوگوں کو اُن کے دُشمنوں کے آگے تلوار کے حوالہ کرُوں گا۔


ایک آندھی تیرے چرواہوں کو اُڑا لے جائے گی اور تیرے عاشِق اَسِیری میں جائیں گے۔ تب تُو اپنی ساری شرارت کے لِئے شرمسار اور پشیمان ہو گی۔


پر خُداوند فرماتا ہے تُم نے میری نہ سُنی تاکہ اپنے ہاتھوں کے کاموں سے اپنے زِیان کے لِئے مُجھے غضب ناک کرو۔


اُس شرارت کے سبب سے جو اُنہوں نے مُجھے غضب ناک کرنے کوکی کیونکہ وہ غَیر معبُودوں کے آگے بخُور جلانے کو گئے اور اُن کی عِبادت کی جِن کو نہ وہ جانتے تھے نہ تُم نہ تُمہارے باپ دادا۔


اور تُو نے اہلِ مِصرؔ اپنے پڑوسِیوں سے جو بڑے قدآورہیں بدکاری کی اور اپنی بدکاری کی کثرت سے مُجھے غضب ناک کِیا۔


ہم اپنی شرم میں لیٹیں اور رُسوائی ہم کو چِھپا لے کیونکہ ہم اور ہمارے باپ دادا اپنی جوانی کے وقت سے آج تک خُداوند اپنے خُدا کے خطاکار ہیں اور ہم خُداوند اپنے خُدا کی آواز کے شِنوا نہیں ہُوئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات