Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 6:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اُس سے جنگ کے لِئے اپنے آپ کو مخصُوص کرو۔ اُٹھو دوپہر ہی کو چڑھ چلیں۔ ہم پر افسوس کیونکہ دِن ڈھلتا جاتا ہے اور شام کا سایہ بڑھتا جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 ”اُس کے خِلاف جنگ کی تیّاری کرو! اُٹھو، ہم دوپہر کو حملہ کریں! لیکن افسوس ہم پر! دِن ڈھلتا جا رہاہے، اَور شام کے سائے لمبے ہوتے جا رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 वह कहेंगे, ‘आओ, हम उससे लड़ने के लिए तैयार हो जाएँ। आओ, हम दोपहर के वक़्त हमला करें! लेकिन अफ़सोस, दिन ढल रहा है, और शाम के साये लंबे होते जा रहे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 وہ کہیں گے، ’آؤ، ہم اُس سے لڑنے کے لئے تیار ہو جائیں۔ آؤ، ہم دوپہر کے وقت حملہ کریں! لیکن افسوس، دن ڈھل رہا ہے، اور شام کے سائے لمبے ہوتے جا رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 6:4
14 حوالہ جات  

اُن کی بیوائیں میرے آگے سمُندر کی ریت سے زِیادہ ہو گئِیں۔ مَیں نے دوپہر کے وقت جوانوں کی ماں پر غارت گر کو مُسلّط کِیا۔ مَیں نے اُس پر ناگہان عذاب و دہشت کو ڈال دِیا۔


کیونکہ غزّہ مترُوک ہو گا اور اسقلوؔن وِیران کِیا جائے گا اور اشدُود دوپہر کو خارِج کر دِیا جائے گا اور عقرُوؔن کی بیخ کنی کی جائے گی۔


قَوموں کے درمیان اِس بات کی مُنادی کرو۔ لڑائی کی تیّاری کرو۔ بہادُروں کو برانگیختہ کرو۔ جنگی جوان حاضِر ہوں۔ وہ چڑھائی کریں۔


فصل کاٹنے کا وقت گُذرا۔ گرمی کے ایّام تمام ہُوئے اور ہم نے رہائی نہیں پائی۔


اُس کی دِیواروں پر چڑھ جاؤ اور توڑ ڈالو لیکن بِالکُل برباد نہ کرو۔ اُس کی شاخیں کاٹ دو کیونکہ وہ خُداوند کی نہیں ہیں۔


جب تک دِن ڈھلے اور سایہ بڑھے تُو پِھر آ اَے میرے محبُوب! تُو غزال یا جوان ہرن کی طرح ہو کر آ جو باتر کے پہاڑوں پر ہے۔


وہ تِیرانداز و نیزہ باز ہیں۔ وہ سنگ دِل اور بے رحم ہیں۔ اُن کے نعروں کی صدا سمُندر کی سی ہے اور وہ گھوڑوں پر سوار ہیں۔ اَے دُخترِ صِیُّون! وہ جنگی مَردوں کی مانِند تیرے مُقابِل صف آرائی کرتے ہیں۔


سات بچّوں کی والِدہ نِڈھال ہو گئی۔ اُس نے جان دے دی۔ دِن ہی کو اُس کا سُورج ڈُوب گیا۔ وہ پشیمان اور سراسِیمہ ہو گئی ہے۔ خُداوند فرماتا ہے مَیں اُن کے باقی لوگوں کو اُن کے دُشمنوں کے آگے تلوار کے حوالہ کرُوں گا۔


عبدؔیاہ کی رویا:- ہم نے خُداوند سے خبر سُنی اور قَوموں کے درمِیان ایلچی یہ پَیغام لے گیا کہ چلو اُس پر حملہ کریں۔ خُداوند خُدا ادُوؔم کی بابت یُوں فرماتا ہے۔


جَیسے نَوکر سایہ کی بڑی آرزُو کرتا ہے اور مزدُور اپنی اُجرت کا مُنتِظر رہتا ہے۔


اُن نبِیوں کے حق میں جو میرے لوگوں کو گُمراہ کرتے ہیں جو لُقمہ پا کر سلامتی سلامتی پُکارتے ہیں لیکن اگر کوئی کھانے کو نہ دے تو اُس سے لڑنے کو تیّار ہوتے ہیں خُداوند یُوں فرماتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات