Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 52:29 - کِتابِ مُقادّس

29 نبُوکدؔرضر کے اٹّھارھویں برس میں وہ یروشلیِم کے باشِندوں میں سے آٹھ سَو بتِّیس آدمی اسِیر کر کے لے گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 نبوکدنضرؔ کے دَورِ حُکومت کے اٹھّارہویں بَرس میں، یروشلیمؔ کے باشِندوں میں سے آٹھ سَوبتّیس لوگ؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 18वें साल में यरूशलम के 832 अफ़राद,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 18ویں سال میں یروشلم کے 832 افراد،

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 52:29
9 حوالہ جات  

اور شاہِ بابل نبُوکدؔرضر کے عہد کے اُنِیسویں برس کے پانچویں مہِینے کے دسویں دِن جلَوداروں کا سردار نبُوز رادان جو شاہِ بابل کے حضُور میں کھڑا رہتا تھا یروشلیِم میں آیا۔


اور ابرامؔ نے اپنی بِیوی سارَیؔ اور اپنے بھتیجے لُوطؔ کو اور سب مال کو جو اُنہوں نے جمع کِیا تھا اور اُن آدمِیوں کو جو اُن کو حارانؔ میں مِل گئے تھے ساتھ لِیا اور وہ مُلکِ کنعانؔ کو روانہ ہُوئے۔ اور مُلکِ کنعانؔ میں آئے۔


اِس کے بعد جلوداروں کا سردار نبُوزراداؔن باقی لوگوں کو جو شہر میں رہ گئے تھے اور اُن کو جو اُس کی طرف ہو کر اُس کے پاس بھاگ آئے تھے یعنی قَوم کے سب باقی لوگوں کو اسِیر کر کے بابل کو لے گیا۔


اور جو تلوار سے بچے وہ اُن کو بابل کو لے گیا اور وہاں وہ اُس کے اور اُس کے بیٹوں کے غُلام رہے جب تک فارؔس کی سلطنت شرُوع نہ ہُوئی۔


اور باقی لوگوں کو جو شہر میں رہ گئے تھے اور اُن کو جِنہوں نے اپنوں کو چھوڑ کر شاہِ بابل کی پناہ لی تھی اور عوام میں سے جِتنے باقی رہ گئے تھے اُن سب کو نبوزرادان جلوداروں کا سردار اسِیر کر کے لے گیا۔


اور سب جانیں جو یعقُوبؔ کے صُلب سے پَیدا ہُوئِیں ستّر تِھیں اور یُوسفؔ تو مِصرؔ میں پہلے ہی سے تھا۔


یہ وہ لوگ ہیں جن کو نبُوکدؔرضر اسِیر کر کے لے گیا۔ ساتویں برس میں تِین ہزار تیئِیس یہُودی۔


نبُوکدؔرضر کے تیئِیسویں برس میں جلَوداروں کا سردار نبُوزر ادان سات سَو پَینتالِیس آدمی یہُودِیوں میں سے پکڑ کر لے گیا۔ یہ سب آدمی چار ہزار چھ سَو تھے۔


وہ کلام جو شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ کے دسویں برس میں جو نبُوکدؔرنضر کا اٹھارھواں برس تھا خُداوند کی طرف سے یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات