Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 52:10 - کِتابِ مُقادّس

10 اور شاہِ بابل نے صِدقیاہ کے بیٹوں کو اُس کی آنکھوں کے سامنے ذبح کِیا اور یہُوداؔہ کے سب اُمرا کو بھی رِبلہ میں قتل کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 شاہِ بابیل نے رِبلہؔ میں صِدقیاہؔ کے بیٹوں کو اُس کی آنکھوں کے سامنے قتل کیا؛ اَور اُس نے یہُودیؔہ کے تمام اُمرا کو بھی قتل کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 सिदक़ियाह के देखते देखते शाहे-बाबल ने रिबला में उसके बेटों को क़त्ल किया। साथ साथ उसने यहूदाह के तमाम बुज़ुर्गों को भी मौत के घाट उतार दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 صِدقیاہ کے دیکھتے دیکھتے شاہِ بابل نے رِبلہ میں اُس کے بیٹوں کو قتل کیا۔ ساتھ ساتھ اُس نے یہوداہ کے تمام بزرگوں کو بھی موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 52:10
12 حوالہ جات  

خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اِس آدمی کو بے اَولاد لِکھو جو اپنے دِنوں میں اِقبال مندی کا مُنہ نہ دیکھے گا کیونکہ اُس کی اَولاد میں سے کبھی کوئی اَیسا اِقبال مند نہ ہو گا کہ داؤُد کے تخت پر بَیٹھے اور یہُوداؔہ پر سلطنت کرے۔


اور اُنہوں نے صِدقیاہ کے بیٹوں کو اُس کی آنکھوں کے سامنے ذبح کِیا اور صِدقیاہ کی آنکھیں نِکال ڈالِیں اور اُسے زنجِیروں سے جکڑ کر بابل کو لے گئے۔


یہاں تک کہ اِن باتوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ دیکھ کر دِیوانہ ہو جائے گا۔


کیونکہ لڑکے کے بغیر مَیں کیا مُنہ لے کر اپنے باپ کے پاس جاؤں؟ کہِیں اَیسا نہ ہو کہ مُجھے وہ مُصِیبت دیکھنی پڑے جو اَیسے حال میں میرے باپ پر آئے گی۔


اور آپ اُس کے مُقابِل ایک تِیر کے ٹپّے پر دُور جا بَیٹھی اور کہنے لگی کہ مَیں اِس لڑکے کا مَرنا تو نہ دیکُھوں۔ سو وہ اُس کے مُقابِل بَیٹھ گئی اور چِلّا چِلّا کر رونے لگی۔


تُم بُوڑھوں اور جوانوں اور لڑکیوں اور ننّھے بچّوں اور عَورتوں کو بِالکُل مار ڈالو لیکن جِن پر نِشان ہے اُن میں سے کِسی کے پاس نہ جاؤ اور میرے مَقدِس سے شرُوع کرو۔ تب اُنہوں نے اُن بزُرگوں سے جو ہَیکل کے سامنے تھے شرُوع کِیا۔


اور مَیں شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ کو اور اُس کے اُمرا کو اُن کے مُخالِفوں اور جانی دُشمنوں اور شاہِ بابل کی فَوج کے جو تُم کو چھوڑ کر چلی گئی حوالہ کر دُوں گا۔


اور گلّہ میں سے چُن چُن کر لے اور اُس کے نِیچے لکڑیوں کا ڈھیر لگا دے اور خُوب جوش دے تاکہ اُس کی ہڈِّیاں اُس میں خُوب اُبل جائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات