Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 51:64 - کِتابِ مُقادّس

64 اور کہنا بابل اِسی طرح ڈُوب جائے گا اور اُس مُصِیبت کے سبب سے جو مَیں اُس پر ڈال دُوں گا پِھر نہ اُٹھے گا اور وہ ماندہ ہوں گے یَرمِیاؔہ کی باتیں یہاں تک ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

64 اَور کہنا، ’اِسی طرح سے بابیل ڈُوب جائے گا اَور پھر کبھی نہ اُبھرے گا کیونکہ یَاہوِہ اُس پر مُصیبت لائیں گے اَور اُس کے لوگ نِیست و نابود ہو جایٔیں گے۔‘ “ یرمیاہؔ نبی کا کلام یہیں پر ختم ہوتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

64 बोलें, ‘जो आफ़त मैं उस पर नाज़िल करूँगा उसकी वजह से बाबल का बेड़ा इस पत्थर की तरह ग़रक़ हो जाएगा। वह दुबारा कभी नहीं उभर आएगा चाहे वह कितनी मेहनत-मशक़्क़त क्यों न करें’।” यरमियाह के पैग़ामात यहाँ इख़्तिताम पर पहुँच गए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

64 بولیں، ’جو آفت مَیں اُس پر نازل کروں گا اُس کی وجہ سے بابل کا بیڑا اِس پتھر کی طرح غرق ہو جائے گا۔ وہ دوبارہ کبھی نہیں اُبھر آئے گا چاہے وہ کتنی محنت مشقت کیوں نہ کریں‘۔“ یرمیاہ کے پیغامات یہاں اختتام پر پہنچ گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 51:64
16 حوالہ جات  

ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ بابل کی چَوڑی فصِیل بِالکُل گِرا دی جائے گی اور اُس کے بُلند پھاٹک آگ سے جلا دِئے جائیں گے۔ یُوں لوگوں کی مِحنت بے فائِدہ ٹھہرے گی اور قَوموں کا کام آگ کے لِئے ہو گا اور وہ ماندہ ہوں گے۔


تو گیہُوں کے بدلے اُونٹ کٹارے اور جَو کے بدلے کڑوے دانے اُگیں۔ ایُّوب کی باتیں تمام ہُوئِیں۔


پِھر ایک زورآور فرِشتہ نے بڑی چکّی کے پاٹ کی مانِند ایک پتّھر اُٹھایا اور یہ کہہ کر سمُندر میں پھینک دِیا کہ بابل کا بڑا شہر بھی اِسی طرح زور سے گِرایا جائے گا اور پِھر کبھی اُس کا پتہ نہ مِلے گا۔


داؤُد بِن یسّی کی دُعائیں تمام ہُوئِیں۔


اُس نے بڑی آواز سے چِلاّ کر کہا کہ گِر پڑا۔ بڑا شہر بابل گِر پڑا اور شَیاطِین کا مَسکن اور ہر ناپاک رُوح کا اڈّا اور ہر ناپاک اور مکرُوہ پرِندہ کا اڈّا ہو گیا۔


پِھر اِس کے بعد ایک اَور دُوسرا فرِشتہ یہ کہتا ہُؤا آیا کہ گِر پڑا۔ وہ بڑا شہر بابل گِر پڑا جِس نے اپنی حرام کاری کی غضب ناک مَے تمام قَوموں کو پِلائی ہے۔


کیا یہ ربُّ الافواج کی طرف سے نہیں کہ لوگوں کی مِحنت آگ کے لِئے ہو اور قَوموں کی مشقّت بطالت کے لِئے؟


سمُندر بابل پر چڑھ گیا ہے۔ وہ اُس کی لہروں کی کثرت سے چُھپ گیا۔


اور تُو اُن سے کہے گا کہ اِسرائیل کا خُدا ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ تُم پِیو اور مست ہو اور قَے کرو اور گِر پڑو اور پِھر نہ اُٹھو۔ اُس تلوار کے سبب سے جو مَیں تُمہارے درمِیان بھیجُوں گا۔


وہ اُمرا کی رُوح کو قبض کرے گا۔ وہ زمِین کے بادشاہوں کے لِئے مُہِیب ہے۔


تُو اپنی مشوَرتوں کی کثرت سے تھک گئی۔ اب افلاک پَیما اور مُنّجِم اور وہ جو ماہ بماہ آیندہ حالات دریافت کرتے ہیں اُٹھیں اور جو کُچھ تُجھ پر آنے والا ہے اُس سے تُجھ کو بچائیں۔


اور ہر ایک اپنے ہمسایہ کو فریب دے گا اور سچ نہ بولے گا۔ اُنہوں نے اپنی زُبان کو جُھوٹ بولنا سِکھایا ہے اور بدکرداری میں جانفشانی کرتے ہیں۔


قَوموں کے درمِیان وہ سب جو تُجھ کو جانتے ہیں تُجھے دیکھ کر حَیران ہوں گے۔ تُو جایِ عِبرت ہو گا اور باقی نہ رہے گا۔


کہ اِس کمربند کو جو تُو نے خرِیدا اور جو تیری کمر پر ہے لے کر اُٹھ اور فُرات کو جا اور وہاں چٹان کے ایک شِگاف میں اُسے چِھپا دے۔


تب تُو اُس صُراحی کو اُن لوگوں کے سامنے جو تیرے ساتھ جائیں گے توڑ ڈالنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات