Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 51:55 - کِتابِ مُقادّس

55 کیونکہ خُداوند بابل کو غارت کرتا ہے اور اُس کے بڑے شور و غُل کو نیست کرے گا۔ اُن کی لہریں سمُندر کی طرح شور مچاتی ہیں۔ اُن کے شور کی آواز بُلند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

55 یَاہوِہ بابیل کو تباہ کر دیں گے؛ وہ اُس کے شور و غُل کو خاموش کر دیں گے۔ دُشمن ٹھاٹھیں مارتے ہُوئے سمُندر کی طرح آگے بڑھےگا؛ اَور اُن کی صدائیں گونجیں گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

55 क्योंकि रब बाबल को बरबाद कर रहा, वह उसका शोर-शराबा बंद कर रहा है। दुश्मन की लहरें मुतलातिम समुंदर की तरह उस पर चढ़ रही हैं, उनकी गरजती आवाज़ फ़िज़ा में गूँज रही है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

55 کیونکہ رب بابل کو برباد کر رہا، وہ اُس کا شور شرابہ بند کر رہا ہے۔ دشمن کی لہریں متلاطم سمندر کی طرح اُس پر چڑھ رہی ہیں، اُن کی گرجتی آواز فضا میں گونج رہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 51:55
18 حوالہ جات  

بلکہ مَیں اِن میں سے خُوشی و شادمانی کی آواز دُلہے اور دُلہن کی آواز چکّی کی آواز اور چراغ کی رَوشنی مَوقُوف کر دُوں گا۔


پِھر اُس نے مُجھ سے کہا کہ جو پانی تُو نے دیکھے جِن پر کسبی بَیٹھی ہے وہ اُمّتیں اور گُروہ اور قَومیں اور اہلِ زُبان ہیں۔


اور سُورج اور چاند اور سِتاروں میں نِشان ظاہِر ہوں گے اور زمِین پر قَوموں کو تکلِیف ہو گی کیونکہ وہ سمُندر اور اُس کی لہروں کے شور سے گھبرا جائیں گی۔


اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ اَے صُور مَیں تیرا مُخالِف ہُوں اور بُہت سی قَوموں کو تُجھ پر چڑھا لاؤُں گا جِس طرح سمُندر اپنی مَوجوں کو چڑھاتا ہے۔


سمُندر بابل پر چڑھ گیا ہے۔ وہ اُس کی لہروں کی کثرت سے چُھپ گیا۔


اَے کسدِیوں کی بیٹی چُپ ہو کر بَیٹھ اور اندھیرے میں داخِل ہو کیونکہ اب تُو مُملکتوں کی خاتُون نہ کہلائے گی۔


اُمّتیں سَیلابِ عظِیم کی طرح آ پڑیں گی پر وہ اُن کو ڈانٹے گا اور وہ دُور بھاگ جائیں گی اور اُس بُھوسے کی طرح جو ٹِیلوں کے اُوپر آندھی سے اُڑتا پِھرے اور اُس گرد کی مانِند جو بگُولے میں چکّر کھائے رگیدی جائیں گی۔


موآؔب کی بابت بارِ نبُوّت۔ ایک ہی رات میں عارِ موآؔب خراب و نابُود ہو گیا ایک ہی رات میں قِیرِ موآؔب خراب و نیست ہو گیا۔


تُو سمُندر کے اور اُس کی مَوجوں کے شور کو اور اُمّتوں کے ہنگامہ کو مَوقُوف کر دیتا ہے۔


مَوت کی رسِّیوں نے مُجھے گھیر لِیا اور بے دِینی کے سَیلابوں نے مُجھے ڈرایا۔


مَیں گہری دلدل میں دھسا جاتا ہُوں جہاں کھڑا نہیں رہا جاتا۔ مَیں گہرے پانی میں آ پڑا ہُوں جہاں سَیلاب میرے سر پر سے گُذرتے ہیں۔


اگر خُداوند اُس وقت ہماری طرف نہ ہوتا جب لوگ ہمارے خِلاف اُٹھے


اُس وقت پانی ہم کو ڈبو دیتا اور سَیلاب ہماری جان پر سے گُذر جاتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات