Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 51:51 - کِتابِ مُقادّس

51 ہم پریشان ہیں کیونکہ ہم نے ملامت سُنی۔ ہم شرم آلُودہ ہُوئے کیونکہ خُداوند کے گھر کے مقدِسوں میں اجنبی گُھس آئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

51 ”ہم رُسوا ہو گئے، کیونکہ ہماری توہین کی گئی اَور ہمارے چہروں پر شرمندگی چھائی ہُوئی ہے، کیونکہ یَاہوِہ کے گھر کے پاک مقاموں میں اجنبی لوگ گھُس آئے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

51 बेशक तुम कहते हो, ‘हम शरमिंदा हैं, हमारी सख़्त रुसवाई हुई है, शर्म के मारे हमने अपने मुँह को ढाँप लिया है। क्योंकि परदेसी रब के घर की मुक़द्दसतरीन जगहों में घुस आए हैं।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

51 بےشک تم کہتے ہو، ’ہم شرمندہ ہیں، ہماری سخت رُسوائی ہوئی ہے، شرم کے مارے ہم نے اپنے منہ کو ڈھانپ لیا ہے۔ کیونکہ پردیسی رب کے گھر کی مُقدّس ترین جگہوں میں گھس آئے ہیں۔‘

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 51:51
37 حوالہ جات  

دُشمن نے اُس کی تمام نفِیس چِیزوں پر ہاتھ بڑھایا ہے۔ اُس نے اپنے مَقدِس میں اقوام کو داخِل ہوتے دیکھا ہے جِن کی بابت تُو نے فرمایا تھا کہ وہ تیری جماعت میں داخِل نہ ہوں


ہم اپنے پڑوسِیوں کی ملامت کا نِشانہ ہیں۔ اور اپنے آس پاس کے لوگوں کے تمسخُر اور مذاق کا باعِث۔


تب میرا دُشمن جو مُجھ سے کہتا تھا خُداوند تیرا خُدا کہاں ہے یہ دیکھ کر رُسوا ہو گا۔ میری آنکھیں اُسے دیکھیں گی۔ وہ گلِیوں کی کِیچ کی مانِند پایمال کِیا جائے گا۔


اور افواج اُس کی مدد کریں گی اور وہ مُحکم مَقدِس کو ناپاک اور دائِمی قُربانی کو مَوقُوف کریں گے اور اُجاڑنے والی مکرُوہ چِیز کو اُس میں نصب کریں گے۔


اور مَیں درخت کے پَھلوں میں اور کھیت کے حاصِل میں افزایش بخشُوں گا یہاں تک کہ تُم آیندہ کو قَوموں کے درمِیان قحط کے سبب سے ملامت نہ اُٹھاؤ گے۔


کہ اِسرائیل کے گھرانے سے کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں اپنے مَقدِس کو جو تُمہارے زور کا فخر اور تُمہارا منظُورِ نظر ہے جِس کے لِئے تُمہارے دِل ترستے ہیں ناپاک کرُوں گا اور تُمہارے بیٹے اور تُمہاری بیٹِیاں جِن کو تُم پِیچھے چھوڑ آئے ہو تلوار سے مارے جائیں گے۔


اور اُس نے اُن کو فرمایا کہ ہَیکل کو ناپاک کرو اور مقتُولوں سے صحنوں کو بھر دو۔ چلو باہر نِکلو۔ سو وہ نِکل گئے اور شہر میں قتل کرنے لگے۔


وہ ٹاٹ سے کمر کَسیں گے اور ہَول اُن پر چھا جائے گا اور سب کے مُنہ پر شرم ہو گی اور اُن سب کے سروں پر چندلاپن ہو گا۔


اَے خُداوند جو کُچھ ہم پر گُذرا اُسے یاد کر! نظر کر اور ہماری رُسوائی کو دیکھ۔


اَے خُداوند نظر کر اور دیکھ کہ تُو نے کِس سے یہ کِیا! کیا عَورتیں اپنے پَھل یعنی اپنے لاڈلے بچّوں کو کھائیں؟ کیا کاہِن اور نبی خُداوند کے مَقدِس میں قتل کِئے جائیں؟


اُس نے خُداوند کا گھر اور بادشاہ کا قصر اور یروشلیِم کے سب گھر یعنی ہر ایک بڑا گھر آگ سے جلا دِیا۔


کیونکہ پِھرنے کے بعد مَیں نے تَوبہ کی اور تربِیّت پانے کے بعد مَیں نے اپنی ران پر ہاتھ مارا۔ مَیں شرمِندہ بلکہ پریشان خاطِر ہُؤا اِس لِئے کہ مَیں نے اپنی جوانی کی ملامت اُٹھائی تھی۔


اُن کے اُمرا اپنے ادنیٰ لوگوں کو پانی کے لِئے بھیجتے ہیں۔ وہ چشموں تک جاتے ہیں پر پانی نہیں پاتے اور خالی گھڑے لِئے لَوٹ آتے ہیں۔ وہ شرمِندہ و پشیمان ہو کر اپنے سر ڈھانپتے ہیں۔


میرے مُخالِف ذِلّت سے مُلبّس ہو جائیں اور اپنی ہی شرمِندگی کو چادر کی طرح اوڑھ لیں۔


اَے خُداوند! ہمارے پڑوسِیوں کی طعنہ زنی جو وہ تُجھ پر کرتے رہے ہیں اُلٹی سات گُنا اُن ہی کے دامن میں ڈال دے۔


اَے خُدا! قَومیں تیری مِیراث میں گُھس آئی ہیں۔ اُنہوں نے تیری مُقدّس ہَیکل کو ناپاک کِیا ہے۔ اُنہوں نے یروشلِیم کو کھنڈر بنا دِیا ہے۔


میری جان کے مُخالِف شرمِندہ اور فنا ہو جائیں۔ میرا نُقصان چاہنے والے ملامت اور رُسوائی سے مُلبّس ہوں۔


اور اِضحاق کے اُونچے مقام برباد ہوں گے اور اِسرائیل کے مَقدِس وِیران ہو جائیں گے اور مَیں یُربعاؔم کے گھرانے کے خِلاف تلوار لے کر اُٹُھوں گا۔


کیونکہ عُمرؔی کے قوانِین اور اَخیاؔب کے خاندان کے اعمال کی پَیروی ہوتی ہے اور تُم اُن کی مشورَت پر چلتے ہو تاکہ مَیں تُم کو وِیران کرُوں اور اُس کے رہنے والوں کو سُسکار کا باعِث بناؤُں۔ پس تُم میرے لوگوں کی رُسوائی اُٹھاؤ گے۔


اَے خُداوند! کب تک؟ کیا تُو ہمیشہ تک پوشِیدہ رہے گا؟ تیرے قہر کی آگ کب تک بھڑکتی رہے گی؟


بابل کی بابت بارِ نبُوّت جو یسعیاہ بِن آمُوص نے رویا میں پایا۔


کیونکہ خُداوند یعقُوبؔ پر رحم فرمائے گا بلکہ وہ اِسرائیل کو ہنُوز برگُزیدہ کرے گا اور اُن کو اُن کے مُلک میں پِھر قائِم کرے گا اور پردیسی اُن کے ساتھ میل کریں گے اور یعقُوبؔ کے گھرانے سے مِل جائیں گے۔


دشتِ دریا کی بابت بارِ نبُوّت۔ جِس طرح جنُوبی گِردباد زور سے چلا آتا ہے اُسی طرح وہ دشت سے اور مُہِیب سرزمِین سے نزدِیک آ رہا ہے۔


اَے کُنواری دُخترِ بابل! اُتر آ اور خاک پر بَیٹھ۔ اَے کسدیوں کی دُختر! تُو بے تخت زمِین پر بَیٹھ کیونکہ اب تُو نرم اندام اور نازنِین نہ کہلائے گی۔


اور شِمال کے سب بادشاہوں کو جو نزدِیک اور جو دُور ہیں ایک دُوسرے کے ساتھ اور دُنیا کی سب سلطنتوں کو جو رُویِ زمِین پر ہیں اور اُن کے بعد شیشک کا بادشاہ پِئے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات