Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 51:12 - کِتابِ مُقادّس

12 بابل کی دِیواروں کے مُقابِل جھنڈا کھڑا کرو۔ پہرے کی چَوکِیاں مضبُوط کرو۔ پہرے داروں کو بِٹھاؤ۔ کمِین گاہیں تیّار کرو کیونکہ خُداوند نے اہلِ بابل کے حق میں جو کُچھ ٹھہرایا اور فرمایا تھا سو پُورا کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 بابیل کی فصیلوں کے مقابل حملہ آور پرچم بُلند کرو! وہاں ایک مضبُوط پہرےدار مُقرّر کرو، پہرےداروں کی تعداد بڑھا دو، گھات لگا کر بیٹھو! یَاہوِہ بابیل کے لوگوں کے خِلاف، اَپنا حُکم اَور اِرادہ پُورا کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 बाबल की फ़सील के ख़िलाफ़ जंग का झंडा गाड़ दो! शहर के इर्दगिर्द पहरादारी का बंदोबस्त मज़बूत करो, हाँ मज़ीद संतरी खड़े करो। क्योंकि रब ने बाबल के बाशिंदों के ख़िलाफ़ मनसूबा बाँधकर उसका एलान किया है, और अब वह उसे पूरा करेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 بابل کی فصیل کے خلاف جنگ کا جھنڈا گاڑ دو! شہر کے ارد گرد پہرا داری کا بندوبست مضبوط کرو، ہاں مزید سنتری کھڑے کرو۔ کیونکہ رب نے بابل کے باشندوں کے خلاف منصوبہ باندھ کر اُس کا اعلان کیا ہے، اور اب وہ اُسے پورا کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 51:12
18 حوالہ جات  

تِیروں کو صَیقل کرو۔ سِپروں کو تیّار رکھّو۔ خُداوند نے مادِیوں کے بادشاہوں کی رُوح کو اُبھارا ہے کیونکہ اُس کا اِرادہ بابل کو نیست کرنے کا ہے کیونکہ یہ خُداوند کا یعنی اُس کی ہَیکل کا اِنتقام ہے۔


تُم ننگے پہاڑ پر ایک جھنڈا کھڑا کرو۔ اُن کو بُلند آواز سے پُکارو اور ہاتھ سے اِشارہ کرو کہ وہ سرداروں کے دروازوں کے اندر جائیں۔


پراگندہ کرنے والا تُجھ پر چڑھ آیا ہے۔ قلعہ کو محفُوظ رکھ۔ راہ کی نِگہبانی کر۔ کمربستہ ہو اور خُوب مضبُوط رہ۔


اور زمِین کانپتی اور درد میں مُبتلا ہے کیونکہ خُداوند کے اِرادے بابل کی مُخالفت میں قائِم رہیں گے کہ بابل کی سرزمِین کو وِیران اور غَیر آباد کر دے۔


تو سب قَوموں کو جمع کرُوں گا اور اُن کو یہُوسفط کی وادی میں اُتار لاؤُں گا اور وہاں اُن پر اپنی قَوم اور مِیراث اِسرائیل کے لِئے جِن کو اُنہوں نے قَوموں کے درمیان پراگندہ کِیا اور میرے مُلک کو بانٹ لِیا حُجّت ثابِت کرُوں گا۔


خُداوند نے جو ٹھانا وُہی کِیا۔ اُس نے اپنے کلام کو جو ایّامِ قدِیم میں فرمایا تھا پُورا کِیا۔ اُس نے گِرا دِیا اور رحم نہ کِیا اور اُس نے دُشمن کو تُجھ پر شادمان کِیا۔ اُس نے تیرے مُخالِفوں کا سِینگ بُلند کِیا۔


مُلک میں جھنڈا کھڑا کرو۔ قَوموں میں نرسِنگا پُھونکو۔ اُن کو اُس کے خِلاف مخصُوص کرو۔ اَراراؔط اور مِنّی اور اشکناز کی مُملکتوں کو اُس پر چڑھا لاؤ۔ اُس کے خِلاف سِپہ سالار مُقرّر کرو اور سواروں کو مُہلِک ٹِڈّیوں کی طرح چڑھا لاؤ۔


قَوموں میں اِعلان کرو اور اِشتِہار دو اور جھنڈا کھڑا کرو۔ مُنادی کرو۔ پوشِیدہ نہ رکھّو۔ کہہ دو کہ بابل لے لِیا گیا۔ بیل رُسوا ہُؤا۔ مرودؔک سراسِیمہ ہو گیا۔ اُس کے بُت خجِل ہُوئے۔ اُس کی مُورتیں توڑی گئِیں۔


کوئی حِکمت کوئی فہم اور کوئی مشوَرت نہیں جو خُداوند کے مُقابِل ٹھہر سکے۔


اور جب عی کے بادشاہ نے یہ دیکھا تو اُنہوں نے جلدی کی اور سویرے اُٹھے اور شہر کے آدمی یعنی وہ اور اُس کے سب لوگ نِکل کر مُعیّن وقت پر لڑائی کے لِئے بنی اِسرائیل کے مُقابِل مَیدان کے سامنے آئے اور اُسے خبر نہ تھی کہ شہر کے پِیچھے اُس کی گھات میں لوگ بَیٹھے ہُوئے ہیں۔


اِسی لِئے زمِین ماتم کرے گی اور اُوپر سے آسمان تارِیک ہو جائے گا کیونکہ مَیں کہہ چُکا۔ مَیں نے اِرادہ کِیا ہے۔ مَیں اُس سے پشیمان نہ ہُوں گا اور اُس سے باز نہ آؤُں گا۔


خُداوند کا غضب پِھر مَوقُوف نہ ہو گا جب تک اُسے انجام تک نہ پُہنچائے اور اُس کے دِل کے اِرادہ کو پُورا نہ کرے۔ تُم آنے والے دِنوں میں اُسے بخُوبی معلُوم کرو گے۔


خُداوند نے اپنا سلاح خانہ کھولا اور اپنے قہر کے ہتھیاروں کو نِکالا ہے کیونکہ کسدیوں کی سرزمِین میں خُداوند ربُّ الافواج کو کُچھ کرنا ہے۔


اور وہ قَوموں کے لِئے ایک جھنڈا کھڑا کرے گا اور اُن اِسرائیلیوں کو جو خارِج کِئے گئے ہوں جمع کرے گا اور سب بنی یہُوداؔہ کو جو پراگندہ ہوں گے زمِین کی چاروں طرف سے فراہم کرے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات