Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 51:10 - کِتابِ مُقادّس

10 خُداوند نے ہماری راست بازی کو آشکارا کِیا۔ آؤ ہم صِیُّون میں خُداوند اپنے خُدا کے کام کا بیان کریں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 ” ’یَاہوِہ نے ہماری صداقت آشکار کر دی ہے؛ آؤ ہم صِیّونؔ میں جا کر اِس کا بَیان کریں کہ یَاہوِہ ہمارے خُدا نے کیا کام کیا ہے۔‘

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 रब की क़ौम बोले, ‘रब ने हमारे हक़ में लड़कर हमें बहाल कर दिया है। आओ, हम सिय्यून में वह कुछ सुनाएँ जो रब हमारे ख़ुदा ने किया है।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 رب کی قوم بولے، ’رب نے ہمارے حق میں لڑ کر ہمیں بحال کر دیا ہے۔ آؤ، ہم صیون میں وہ کچھ سنائیں جو رب ہمارے خدا نے کیا ہے۔‘

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 51:10
18 حوالہ جات  

سرزمِینِ بابل سے فرارِیوں کی آواز! وہ بھاگتے اور صِیُّوؔن میں خُداوند ہمارے خُدا کے اِنتقام یعنی اُس کی ہَیکل کے اِنتقام کا اِعلان کرتے ہیں۔


وہ تیری راست بازی کو نُور کی طرح اور تیرے حق کو دوپہر کی طرح رَوشن کرے گا۔


سو وہ جِن کو خُداوند نے مخلصی بخشی لَوٹیں گے اور گاتے ہُوئے صِیُّون میں آئیں گے اور ابدی سرُور اُن کے سروں پر ہو گا۔ وہ خُوشی اور شادمانی حاصِل کریں گے اور غم و اندوہ کافُور ہو جائیں گے۔


یروشلیِم کو دِلاسا دو اور اُسے پُکار کر کہو کہ اُس کی مُصِیبت کے دِن جو جنگ و جدل کے تھے گُذر گئے۔ اُس کے گُناہ کا کفّارہ ہُؤا اور اُس نے خُداوند کے ہاتھ سے اپنے سب گُناہوں کا بدلہ دو چند پایا۔


تاکہ مَیں تیری کامِل سِتایش کا اِظہار کرُوں۔ صِیُّون کی بیٹی کے پھاٹکوں پر مَیں تیری نجات سے شادمان ہُوں گا۔


اور سب لوگ ڈر جائیں گے اور خُدا کے کام کا بیان کریں گے اور اُس کے طریقِ عمل کو بخُوبی سمُجھ لیں گے۔


پس خُداوند کی مصلحت کو جو اُس نے بابل کے خِلاف ٹھہرائی ہے اور اُس کے اِرادہ کو جو اُس نے کسدیوں کی سرزمِین کے خِلاف کِیا ہے سُنو۔ یقِیناً اُن کے گلّہ کے سب سے چھوٹوں کو بھی گھسِیٹ لے جائیں گے۔ یقِیناً اُن کا مسکن بھی اُن کے ساتھ برباد ہو گا۔


اَے خُدا سے ڈرنے والو! سب آؤ۔ سُنو اور مَیں بتاؤُں گا کہ اُس نے میری جان کے لِئے کیا کیا کِیا ہے۔


مَیں مرُوں گا نہیں بلکہ جِیتا رہُوں گا اور خُداوند کے کاموں کا بیان کرُوں گا۔


وہ اپنی آواز بُلند کریں گے۔ وہ گِیت گائیں گے۔ خُداوند کے جلال کے سبب سے سمُندر سے للکاریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات