Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 50:44 - کِتابِ مُقادّس

44 دیکھ وہ شیرِ بَبر کی طرح یردؔن کے جنگل سے نِکل کر مُحکم بستی پر چڑھ آئے گا پر مَیں اچانک اُس کو وہاں سے بھگا دُوں گا اور اپنے برگُزِیدہ کو اُس پر مُقرّر کرُوں گا کیونکہ مُجھ سا کَون ہے؟ کَون ہے جو میرے لِئے وقت مُقرّر کرے؟ اور وہ چَرواہا کَون ہے جو میرے مُقابِل کھڑا ہو سکے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

44 دیکھو، وہ یردنؔ کے گھنے جنگلوں میں سے شیر کی مانند نکل کر سرسبز چراگاہوں پر حملہ کرےگا، اَور مَیں اِدُوم کو پل بھر میں اُس کے مُلک سے بے دخل کر دُوں گا۔ وہ کون برگُزیدہ شخص ہے جسے مَیں اِدُوم پر سردار مُقرّر کروں گا؟ کیونکہ مُجھ سا کون ہے اَور کون مُجھ پر مُقدّمہ چلا سَکتا ہے؟ اَور کون سا چرواہا میرے مقابل کھڑا ہو سَکتا ہے؟“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

44 जिस तरह शेर-बबर यरदन के जंगलों से निकलकर शादाब चरागाहों में चरनेवाली भेड़-बकरियों पर टूट पड़ता है उसी तरह मैं बाबल को एकदम उसके अपने मुल्क से भगा दूँगा। तब मैं अपने चुने हुए आदमी को बाबल पर मुक़र्रर करूँगा। क्योंकि कौन मेरे बराबर है? कौन मुझसे जवाब तलब कर सकता है? वह गल्लाबान कहाँ है जो मेरा मुक़ाबला कर सके?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

44 جس طرح شیرببر یردن کے جنگلوں سے نکل کر شاداب چراگاہوں میں چرنے والی بھیڑبکریوں پر ٹوٹ پڑتا ہے اُسی طرح مَیں بابل کو ایک دم اُس کے اپنے ملک سے بھگا دوں گا۔ تب مَیں اپنے چنے ہوئے آدمی کو بابل پر مقرر کروں گا۔ کیونکہ کون میرے برابر ہے؟ کون مجھ سے جواب طلب کر سکتا ہے؟ وہ گلہ بان کہاں ہے جو میرا مقابلہ کر سکے؟“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 50:44
18 حوالہ جات  

جو مشرِق سے عُقاب کو یعنی اُس شخص کو جو میرے اِرادہ کو پُورا کرے گا دُور کے مُلک سے بُلاتا ہُوں۔ مَیں ہی نے یہ کہا اور مَیں ہی اِس کو وُقُوع میں لاؤُں گا۔ مَیں نے اِس کا اِرادہ کِیا اور مَیں ہی اِسے پُورا کرُوں گا۔


پہلی باتوں کو جو قدِیم سے ہیں یاد کرو کہ مَیں خُدا ہُوں اور کوئی دُوسرا نہیں۔ مَیں خُدا ہُوں اور مُجھ سا کوئی نہیں۔


خُداوند فرماتا ہے تُم میرے گواہ ہو اور میرا خادِم بھی جِسے مَیں نے برگُزِیدہ کِیا تاکہ تُم جانو اور مُجھ پر اِیمان لاؤ اور سمجھو کہ مَیں وُہی ہُوں۔ مُجھ سے پہلے کوئی خُدا نہ ہُؤا اور میرے بعد بھی کوئی نہ ہو گا۔


مَیں نے شِمال سے ایک کو برپا کِیا ہے۔ وہ آ پُہنچا وہ آفتاب کے مطلع سے ہو کر میرا نام لے گا اور شاہزادوں کو گارے کی طرح لتاڑے گا۔ جَیسے کُمہار مِٹّی گُوندھتا ہے۔


وہ قُدُّوس فرماتا ہے تُم مُجھے کِس سے تشبِیہ دو گے؟ اور مَیں کِس چِیز سے مُشابہ ہُوں گا۔


کیونکہ افلاک پر خُداوند کا نظِیر کَون ہے؟ فرِشتگان میں کَون خُداوند کی مانِند ہے؟


معبُودوں میں اَے خُداوند۔ تیری مانِند کَون ہے؟ کَون ہے جو تیری مانِند اپنے تقدُّس کے باعِث جلالی اور اپنی مدح کے سبب سے رُعب والا اور صاحبِ کرامات ہے؟


وہ جوان شیر کی طرح اپنی کمِین گاہ سے نِکلا ہے۔ یقِیناً سِتم گر کے ظُلم سے اور اُس کے قہر کی شِدّت سے اُن کا مُلک وِیران ہو گیا۔


پس تُم خُدا کو کِس سے تشبِیہ دو گے؟ اور کَون سی چِیز اُس سے مُشابہ ٹھہراؤ گے؟


اَے خُداوند لشکروں کے خُدا! اَے یاہ! تُجھ سا زبردست کَون ہے؟ تیری وفاداری تیرے چَوگِرد ہے۔


پِھر اُس نے قورحؔ اور اُس کے کُل فریق سے کہا کہ کل صُبح خُداوند دِکھا دے گا کہ کَون اُس کا ہے اور کَون مُقدّس ہے اور وہ اُسی کو اپنے نزدِیک آنے دے گا کیونکہ جِسے وہ خُود چُنے گا اُسے وہ اپنی قُربت بھی دے گا۔


اگر تُو پِیادوں کے ساتھ دَوڑا اور اُنہوں نے تُجھے تھکا دِیا تو پِھر تُجھ میں یہ تاب کہاں کہ سواروں کی برابری کرے؟ تُو سلامتی کی سرزمِین میں تو بے خَوف ہے لیکن یَردؔن کے جنگل میں کیا کرے گا؟


اور اُن کا حاکِم اُن ہی میں سے ہو گا اور اُن کا فرمانروا اُن ہی کے درمِیان سے پَیدا ہو گا اور مَیں اُسے قُربت بخشُوں گا اور وہ میرے نزدِیک آئے گا کیونکہ کَون ہے جِس نے یہ جُرأت کی ہو کہ میرے پاس آئے؟ خُداوند فرماتا ہے۔


اُسے گھیر کر تُم اُس پر للکارو۔ اُس نے اِطاعت منظُور کر لی۔ اُس کی بُنیادیں دھس گئِیں۔ اُس کی دِیواریں گِر گئِیں کیونکہ یہ خُداوند کا اِنتقام ہے۔ اُس سے اِنتقام لو۔ جَیسا اُس نے کِیا وَیسا ہی تُم اُس سے کرو۔


چرواہوں کے نَوحہ کی آواز آتی ہے کیونکہ اُن کی حشمت غارت ہُوئی۔ جوان بَبروں کی گرج سُنائی دیتی ہے کیونکہ یَردؔن کا جنگل برباد ہو گیا۔


تُم سب جمع ہو کر سُنو۔ اُن میں سے کِس نے اِن باتوں کی خبر دی ہے؟ وہ جِسے خُداوند نے پسند کِیا ہے اُس کی خُوشی کو بابل کے مُتعلِّق عمل میں لائے گا اور اُسی کا ہاتھ کسدیوں کی مُخالفت میں ہو گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات