Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 50:42 - کِتابِ مُقادّس

42 وہ تِیرانداز و نیزہ باز ہیں۔ وہ سنگ دِل و بے رحم ہیں۔ اُن کے نعروں کی صدا سمُندر کی سی ہے۔ وہ گھوڑوں پر سوار ہیں۔ اَے دُخترِ بابل وہ جنگی مَردوں کی مانِند تیرے مُقابِل صف آرائی کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

42 وہ کمانوں اَور نیزوں سے مُسلّح ہیں، جو نہایت سنگدل اَور بےرحم ہیں۔ جَب وہ اَپنے گھوڑوں پر سوار ہوتے ہیں تَب سمُندر کی گرج کی طرح للکارتے ہیں۔ اَے بابیل کی بیٹی، وہ جنگ کرنے کے لیٔے آراستہ ہوکر تُم پر حملہ کرنے کے لیٔے آ رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

42 उसके ज़ालिम और बेरहम फ़ौजी कमान और शमशेर से लैस हैं। जब वह अपने घोड़ों पर सवार होकर चलते हैं तो गरजते समुंदर का-सा शोर बरपा होता है। ऐ बाबल बेटी, वह सब सफ़आरा होकर तुझसे लड़ने आ रहे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

42 اُس کے ظالم اور بےرحم فوجی کمان اور شمشیر سے لیس ہیں۔ جب وہ اپنے گھوڑوں پر سوار ہو کر چلتے ہیں تو گرجتے سمندر کا سا شور برپا ہوتا ہے۔ اے بابل بیٹی، وہ سب صف آرا ہو کر تجھ سے لڑنے آ رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 50:42
23 حوالہ جات  

اور اُس روز وہ اُن پر اَیسا شور مچائیں گے جَیسا سمُندر کا شور ہوتا ہے اور اگر کوئی اِس مُلک پر نظر کرے تو بس اندھیرا اور تنگ حالی ہے اور رَوشنی اُس کے بادلوں سے تارِیک ہو جاتی ہے۔


اُس کے طاقتور گھوڑوں کے سُموں کی ٹاپ کی آواز سے اُس کے رتھوں کے ریلے اور اُس کے پہِیّوں کی گڑگڑاہٹ سے باپ کمزوری کے باعِث اپنے بچّوں کی طرف لَوٹ کر نہ دیکھیں گے۔


اُس کے گھوڑوں کے فرّانے کی آواز دان سے سُنائی دیتی ہے۔ اُس کے جنگی گھوڑوں کے ہِنہنانے کی آواز سے تمام زمِین کانپ گئی کیونکہ وہ آ پُہنچے ہیں اور زمِین کو اور سب کُچھ جو اُس میں ہے اور شہر کو بھی اُس کے باشِندوں سمیت کھا جائیں گے۔


مَیں اپنے لوگوں پر غَضب ناک ہُؤا۔ مَیں نے اپنی مِیراث کو ناپاک کِیا اور اُن کو تیرے ہاتھ میں سَونپ دِیا۔ تُو نے اُن پر رحم نہ کِیا۔ تُو نے بُوڑھوں پر بھی اپنا بھاری جُؤا رکھّا۔


کیونکہ اُنہوں نے مُقدّسوں اور نبیوں کا خُون بہایا تھا اور تُو نے اُنہیں خُون پِلایا۔ وہ اِسی لائِق ہیں۔


کیونکہ جِس نے رَحم نہیں کِیا اُس کا اِنصاف بغَیر رَحم کے ہو گا۔ رَحم اِنصاف پر غالِب آتا ہے۔


اَے سب تِیراندازو! بابل کو گھیر کر اُس کے خِلاف صف آرائی کرو۔ اُس پر تِیر چلاؤ۔ تِیروں کو دریغ نہ کرو کیونکہ اُس نے خُداوند کا گُناہ کِیا ہے۔


وُہی جو لوگوں کو قہر سے مارتا رہا اور قَوموں پر غضب کے ساتھ حُکمرانی کرتا رہا اور کوئی روک نہ سکا۔


اُن کے تِیر تیز ہیں اور اُن کی سب کمانیں کشِیدہ ہوں گی۔ اُن کے گھوڑوں کے سُم چقماق اور اُن کی گاڑِیاں گِردباد کی مانِند ہوں گی۔


اپنے عہد کا خیال فرما کیونکہ زمِین کے تارِیک مقام ظُلم کے مسکنوں سے بھرے ہیں


قَومیں جُھنجلائِیں۔ سلطنتوں نے جُنبش کھائی۔ وہ بول اُٹھا۔ زمِین پِگھل گئی۔


اَے کُنواری دُخترِ بابل! اُتر آ اور خاک پر بَیٹھ۔ اَے کسدیوں کی دُختر! تُو بے تخت زمِین پر بَیٹھ کیونکہ اب تُو نرم اندام اور نازنِین نہ کہلائے گی۔


تیرے سب چاہنے والے تُجھے بُھول گئے۔ وہ تیرے طالِب نہیں ہیں۔ فی الحقِیقت مَیں نے تُجھے دُشمن کی مانِند گھایل کِیا اور سنگ دِل کی طرح تادِیب کی اِس لِئے کہ تیری بدکرداری بڑھ گئی اور تیرے گُناہ زِیادہ ہو گئے۔


کیونکہ دیکھ مَیں شِمال کی سرزمِین سے بڑی قَوموں کے انبوہ کو برپا کرُوں گا اور بابل پر چڑھا لاؤُں گا اور وہ اُس کے مُقابِل صف آرا ہوں گے۔ وہاں سے اُس پر قبضہ کر لیں گے۔ اُن کے تِیرکار آزمُودہ بہادُر کے سے ہوں گے جو خالی ہاتھ نہیں لَوٹتا۔


مُلک میں جھنڈا کھڑا کرو۔ قَوموں میں نرسِنگا پُھونکو۔ اُن کو اُس کے خِلاف مخصُوص کرو۔ اَراراؔط اور مِنّی اور اشکناز کی مُملکتوں کو اُس پر چڑھا لاؤ۔ اُس کے خِلاف سِپہ سالار مُقرّر کرو اور سواروں کو مُہلِک ٹِڈّیوں کی طرح چڑھا لاؤ۔


اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ اَے صُور مَیں تیرا مُخالِف ہُوں اور بُہت سی قَوموں کو تُجھ پر چڑھا لاؤُں گا جِس طرح سمُندر اپنی مَوجوں کو چڑھاتا ہے۔


پہاڑوں کی چوٹِیوں پر رتھوں کے کھڑکھڑانے اور بُھوسے کو بھسم کرنے والے شُعلۂِ آتِش کے شور کی مانِند بُلند ہوتے ہیں۔ وہ جنگ کے لِئے صف بستہ زبردست قَوم کی مانِند ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات